اورنگ آباد شہر میں خادمین اُمت کی جانب منعقد قرآن فہمی پروگرام-17 کے تحت "سیمینار بعنوان تدریس مع اسلامی نکات " کا شاندار انعقاد۔
اورنگ آباد : (نامہ نگار ناظمہ بیگ) 20/ جولائی 2024 کو اورنگ آباد شہر میں خادمین امت کی جانب منعقد قرآن فہمی پروگرام-17 کے تحت "سیمینار بعنوان تدریس مع اسلامی نکات " کی ایک باوقار تقریب خادمین امت کے سرپرست حضرت مولانا مفتی محمد کوثر آفاق صاحب کی صدارت میں عمل میں آئی، اس موقع سے اورنگ آباد سے مفتی نعیم خان صاحب، سابقہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جناب سرتاج شاکر صاحب، قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-بھارت کے سینئر نائب صدر جناب سید مہتاب ابراہیم صاحب، مائنڈس اینڈ موشن اورنگ آباد کے ڈائریکٹر جناب عبدالباسط صدیقی صاحب، نیشنل اردو ٹیچرس یونین کے ریاستی صدر جناب مرزا سلیم بیگ صاحب ، دختران امت کی نائب صدر محترمہ شازیہ باجی صاحبہ، قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کی خاتون شعبہ کی صدر محترمہ سیدہ کنیز فاطمہ صاحبہ اور محترمہ نفیسہ بیگم صاحبہ نے سہ نشین کو رونق بخشی۔ بیڑ، بلڈھانہ، ممبئی، تھانہ ، ناندیڑ اور اورنگ آباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزرس نے بھی شرکت کی۔
اس تعلیمی اور پر اثر تقریب میں تین کتب کا رسم اجراء عمل میں آیا۔ (1) تدریس-اسلام کے سائے میں، مرتب ابو عظام (2) فلسطین-ماضی، حال اور مستقبل، مؤلف سعدیہ فاطمہ بنت باسط علی(3) مجموعہ رہبرٓی-میرے آئینۂ گفتار میں، مصنفہ و شاعرہ معل٘مہ ناظمہ شبیر بیگ،امراوتی بلدیہ عظمیٰ اردو وسطانوی مدرسہ چپراسی پورہ) ٹی ۔بی اسپتال کے پیچھے) کیمپ امراؤتی ۔واضح ہو کہ تدریس-اسلام کے سائے میں، اس کتاب میں خادمین امت کی جانب سے منعقد قرآن فہمی پروگرام-۱۷ کے تحت اساتذہ کے لئے منعقد مضمون نویسی مقابلہ بعنوان "تدریسی عمل میں اسلامی نکات کی شمولیت" میں آئے مضامین میں سے محترمہ سعدیہ فاطمہ-ناندیڑ جنھوں نے اول انعام حاصل کیا، محترمہ خان زرینہ-لاتور، جنھوں نے دوم انعام حاصل کیا، محترمہ نکہت انجم ناظم الدین-جلگاؤں،جنھوں نے سوم انعام حاصل کیا اور پربھنی سے محترمہ سمیرا روحی اور پونہ سےقریشی سلطان صلاح الدین بہاؤالدین جنھوں نے ترغیبی انعام حاصل کیا، کے مضامین کوکسی قدر کمی بیشی کے ساتھ کتابی شکل دی گئی۔ مجموعہ رہبٓری اطفال ادب کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے لیے مختلف تقاریب میں پڑھی جانے والی نظموں ،ڈراموں۔مشاعروں ،کہانیوں اور افسانے پر مشتمل ایک مجموعہ ہے۔عصر حاضر میں اردو کیے فروغ کی بہترین خدمت ہے۔
افتتاحی کلمات میں خادمین امت کے امیر جناب عابد خان حمید خان صاحب نے سیمینار کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور عصری اداروں میں زیر تعلیم طلباء کو فتنوں کے تدارک اور خلافت علی منہاج النبوۃ کے قیام کے شعور کی بیداری کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جناب سرتاج شاکر صاحب نے کہا، اللہ نے آدمؑ کو اشیا کا علم اور اپنی خلافت عطا کر ایک عظیم کام سپرد کیا اور اسی ذمہ داری کا احساس کرنا اور نئی نسل کو کروانا اساتذہ کی اہم ذمہ داری ہے۔ مفتی نعیم خان صاحب نے پری پرائمری سے ہی طلباء میں عقائد کی درستگی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔جناب سید مہتاب صاحب نے نئی ایجوکیشن پالیسی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اس کے مضر اثرات سے امت کی نئی نسل کو بچانے کا پیغام دیا۔حضرت مولانا مفتی محمد کوثر آفاق صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں علم کے زیور سے آراستگی، دینی شعور و فہم کے ادراک کے ساتھ طلباء کے تزکیہ کی ضرورت و اہمیت کو خاص طور پر بیان کیا۔تنظیم خادمین امت نے کتابوں کو خرید کر پڑھنے پر زور دیا۔
پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے میں عبدالحسیب سر، عبدالحق طاہر سر، برادر ظہیرالدین انعامدار ،برادر عبدالواجد،محمد وقار،عبدالاحد،محمد عتیق،محمد سفیان نے کڑی محنت کی۔اورنگ آباد سے جناب عبدالباسط صدیقی صاحب اور محترمہ نفیسہ بیگم صاحبہ نے زبردست تعاون کیا۔
Comments
Post a Comment