ڈاکٹر محمد سلیم نائب صدرجماعت اسلامی دہلی کا دورہ حاجی محمد سلطان میموریل اسکول ۔شاندار استقبال۔


                             
بیدر 22جولائی (نامہ نگار)جماعت اسلامی ہند مرکز دہلی کے نائب امیر جناب ڈاکٹر محمد سلیم صاحب جنہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا بیدر کے قدم حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول نورخان تعلیم کا دورہ کیا۔موصوف کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جس میں جماعت اسلامی اس موقع امیر مقامی جناب محمد معظم صاحب ، جناب محمد اقبال الدین صاحب انجینئر ، ممبر انسٹیٹیوشن آف انجینئر و دینی اسکالر ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب انجینئر صدر شاہین ادرےجات بیدر ، انجینئر سلیم صاحب اور معاون امیر مقامی محمد عارف الدین صاحب موجود تھے۔اسکول ہذا کا دورہ کرنے کے بعد موصوف نے اپنی دلی مسرت کا اظہار کیا۔
حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کے اساتذہ نے جماعت اسلامی ہند کے پلیٹ فارم سے دعوت دین کی خوب تبلیغ کی جس میں قابل ذکر جناب مولوی محمد فہیم الدین صاحب ، کامران صاحب ، جناب مولوی محمد عبدالصمد صاحب ، مرحوم جناب مولوی اسداللہ علوی صاحب پرنسپل ، مرحوم مولوی جناب محمد توفیق صاحب اور موجودہ امیر مقامی جناب مولوی محمد معظم صاحب۔شامل ہیں۔مختصر ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس کے بعد ڈاکٹر محمد سلیم نے جامع مسجد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلے روانہ ہوگئے۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔