شادی و شعری نشست:ایک نکاح ایسا بھی۔


ودربھ : (نامہ نگار، این۔ ایس۔بیگ کے ذریعے) علاقۂِ ودربھ ہمیشہ سے ہی فروغ اردو ادب کے قافلہ کا مسافر رہا ہے۔ اردو شاعری کا بڑھتا رجحان یہاں کی ادبی محفلوں کا ذوق و شوق رہا ہے۔بطورِ خاص امراؤتی ضلع میں جہاں ادباء و شعراءاور علماء نے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کی سعی کی وہاں شاعری کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کا کام بھی ہوتا رہاہے۔اسی طرح ایک شادی کی تقریب میں نکاح سے قبل شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔عارف سیفی حیدرآباد کے فرزند کلیم خان صاحب انجن گاؤں ضلع امراؤتی ۔ان کی دختر کے نکاح سعد کے مبارک موقع پر نوجوان شعراء نے سماجی اصلاح اور ادب سے لگاؤ کو فروغ دینے کے لیے آر۔کے ہال انجن گاؤں میں ادبی نشست کا اہتمام کیا ۔صدارت کے فرائض شعور آشنا برہان پور نے انجام دئیے ۔نظامت راحیل ربانی امراؤتی ۔مکرر کلیم خان اور مزمل خان صاحب تھے۔شعراء کرام میں ناصر فراز اڑیسہ نے سب سے پہلے اپنا کلام پیش کیا ۔اس طرح نسیم فراز اکولہ۔۔،فیاض احسن عمر کھیڑ نے اپنی شاعری سے لوگوں کو لطف اندوز کیا۔انیق احمد انیق دریا پوری اور جاوید احمد جاوید دریا پوری نے اپنے اصلاحی کلام سے ادبی نشست کو رونق بخشی ۔محفل نکاح کو ایک نیا پیغام دیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔