مثالی مزدور، اساتذہ کرام کی تہنیت اور غریبوں کے لئے طعام کا اہتمام۔ کامریڈ این آر بیریا کے کام مزدوروں کے لئے مثال ہیں۔۔۔۔۔ایڈووکیٹ آر جی مہترس۔


شولا پور : (نامہ نگار) مزدور لیڈر اور مجاہد آزادی سابق رکن بلدیہ کامریڈ این آر بیریا ان کے کام کومشعل راہ بناکر مزدور پوری ایمانداری سے کام کرکے ترقی کر سکتے ہیں۔مزدور ملک کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اس لئے ایمانداری سے محنت کرنے والے مزدوروں کو ایوارڈ سے سرفراز کرنا ضروری ہے معزز قانون داں اور کمیونسٹ تحریک کے قائد ایڈووکیٹ آر جی مہترس نے اپنے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا۔یہ پروگرام کامریڈ این آر بیریا کی برسی کے موقع پر مزدور مہا سنگھ اور میموریل ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ مہمان خصوصی کے طور پر سابق ڈسٹرکٹ جج ٹی ایم جاگیر دار، سابق اسسٹنٹ کمشنر انیل ویپت، ایڈووکیٹ آر ایم پٹیل، ایڈووکیٹ آر اے باغبان موجود تھے۔
    پروگرام کی ابتداء کامریڈ این آر بیریا کے تصویر پر مہمانان کے ہاتھوں ہار ڈال کر کی گئی۔ تمہیدی کلمات مزدور مہا سنگھ کے کار گزار صدر ویپت نے ادارے کے جانب سے کئے گئے کار ہائے نمایاں کو پیش کیا۔سابق ڈسٹرکٹ جج اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ بیریا یہ اصول پسند اور بامقصد مزدور لیڈر تھے انھوں نے اپنی زندگی غریبوں، مزدوروں اور پسماندہ لوگوں کے لئے صرف کی۔انھوں نے عہدے اور کرسی کے لئے کبھی اپنے اصولوں نہیں توڑا۔ اس برسی کے موقع پر شہر کے غریبوں اور ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا گیا اسی طرح مہانگر پالیکا میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور طلبہ کو میمنٹو، سند، شال اور پھول سے نوازا گیا۔اس پروگرام میں کیمپ اسکول کے صدر مدرس ہارون بندوق والا، سجن سر، اللہ بخش منیار، عبدالرزاق مکاندار، این ایس سوامی، چھگن بنسوڑے، ناگیش مہترے، انیل بگالے موجود تھے اس پروگرام کی نظامت فیاض شیخ سر نے فرمائی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔