بیدر کی معروف شخصیت جناب حکیم صوفی احمد محی الدین ربانی کا انتقال پرملال۔


بیدر24جولائی (نامہ نگار)۔بیدر و ضلع بیدر کی معروف شخصیت جناب صوفی احمد محی الدین ربانی قادری چشتی نقشبندی سہروردی مرزائی کا گزشتہ دن مختصر سی علالت کے باعث انتقال پرملال ہوگیا۔مرحوم کی نماز جنازہ مسجد شمسیہ روہل گلی بیدر میں اداکی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت مبارک شہید رحمتہ اللہ علیہ بیدر میں عمل میں آئی۔مرحوم حضرت شیخ المشائخ جامع سلااسل صوفی مرتضئ علی پاشاہ حسینی العروف صوفی افسر پاشاہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ حضرت شمس الدین غازی حسینی چشتی عثمان آبادمہارشڑ کے خلیفہ مجاز تھے۔مرحوم مایوس العلاج مریض جو گردہ کی پھتری اور معدہ کےالسر سے پریشان ہوتے ان کا جڑی بوٹیوں سےتیارکردہ دواؤں سے مفت علاج فرماتے ہوئے فیض پہونچاتے۔ جناب صوفی احمد محی الدین ربانی صاحب کے مریدین کی کافی بڑی تعداد تلنگانہ "مہاراشڑ اور اندھراپردیش میں موجود ہے۔گلبرگہ سے شایع ہونے والے روز نامہ سلامتی کے ایجنٹ اور نمائندے کی حیثیت سے بھی خدمات بحسن خوبی انجام دئے۔انڈین یونین مسلیم لیگ کے قدیم قائد کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے ہوئے قوم وملت کے مسائل کے حل کیلے ہمیشہ آواز بلند کیااور ان کی یکسوئی میں مصروف رہے۔مرحوم ہمیشہ صحافتی ادرےجات اور نمائندوں کااحترام فرماتے تھے ۔سنجیدگی پسنداور سادہ طبعیت شخصیت کے حامل تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور دو فرزندان شامل ہیں۔ جلوس "نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر کثر تعداد میں لوگ موجود تھے۔جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ"محمد عبدالصمد منجووالا"محمد یوسف رحیم میر بیدری"محمد امین الدین نواز نے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعائے مغفرت کی ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام و مرتبہ عطا فرمائے۔اور پسماگان کو صبر جمیل کی توفیق فرمائے آمین ثم آمین
تصویر ای میل :مرحوم احمد محی الدین ربانی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔