کے کے اردو گرلز ہائی سکول کا دہم جماعت بورڈ کا نتیجہ صد فیصد ۔۔اولین کا خصوصی اعزاز۔

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) انجمن خدمت خلق کے زیر اہتمام جاری واحد دختران ملت اسلامیہ کے تعلیمی ادارے کے کے اردو گرلز ہائی سکول کا مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ دہم جماعت کا نتیجہ صد فیصد رہا ۔اس تاریخ ساز کامیابی میں خان زرفین یوسف نے 870فیصد نمبرات لیکر اول آمنہ زینت ایاز خان نے 85.60 نمبرات لیکر دوم ہفسہ سید الطاف نے 85.40 ن نمبرات لیکر سوم مقام حاصل کۓ تو فردوس جہاں یونس خان نے 85.00فیصد و الفیہ سید رؤف نے 84.00فیصد نمبرات لیکر اسکول میں بالترتیب چہارم و پنجم مقام حاصل کیا ۔اس نمایاں کامیابی پر ادارہ کی جانب سے ان طالبات کا خصوصی اعزاز صدر انجمن الحاج خالد بابا باغبان کی صدارت میں عمل میں آیا۔ اس موقع پرمعاون سیکریٹری شاہ ذاہد امان اللہ ،نائب صدر الحاج عبدالمجید سیٹھ زکریا،رکن آصف اقبال باغبان صدر معلمہ تنویر جہاں اقبال شیخ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کامیابی کی اسی روایت کو رواں رکھنے کی امید کا اظہار فرماتے ہوئے اللہ عز وجل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام اساتذہ کرام و معاونین کی کوششوں کی بھی سراہنا کی۔اس موقع پر دھم جماعت کے اساتذہ کرام موجود تھے نظامت شیخ تبریز نے کی۔