قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ میں مہاراشٹرشولاپور سے عمران جمعدار کو ریاستی جوائنٹ سیکرٹری کا عہدہ
شولاپور (نامہ نگار): قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کی ریاستی مجلس شوریٰ کی تشکیل نو میں شولاپور سے عمران جمعدار کو ریاستی جوائنٹ سیکرٹری عہدہ سنبھالنے کی ذمہداری دی گئی۔ اس موقعے پر دفعدار سر،ضلعی صدر جاوید قاضی سر، محمود نواز ، افروز باغبان اور دیگر اساتذہ و اہل خانہ نے عمران جمعدار کو مبارکباد پیش کی ۔
عمران جمعدار مہانگر پالیکا اردو اسکول نمبر 2 شولاپور میں درس وتدریس کی خدمات انجام دے رہیے ہیں ۔ وہ 13 سال سے اس پیشے کے ساتھ سماجی کام بھی انجام دیتے آ رہے ہیں ۔اعتماد فانڈیشن کے فعال رکن ہیں ۔اس کے ساتھ دیگر اداروں سے بھی جڑے ہیں ۔ ساتھ ہی ماہنامہ نئے ستارے نئی روشنی میگزین میں اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ 2013سے اردو اکیڈمی شولاپور میں 3 سال نائب صدر ,3سال صدر کی حیثیت سے اپنے سماجی خدمات انجام دینے کے بعد انفرادی مشغولیات کی وجہ سے ادارے کو الوداع کہا ۔
اسکولی تدریس میں اسکالرشپ امتحان و کمپیوٹر کوٹینگ میں اچھی پکڑ رکھتے ہیں جس سے اسکول کا معیار کے ساتھ ہر سال اسکالرشپ میں طلبہ کو کامیابی کی راہ ہموار کرتے آرہے ہیں۔ اس سال کمپیوٹر کوٹینگ میں کمپیوٹر سائنس ہیکےتھان مقابلے میں ضلعی سطح پر پہلا جبکہ ریاستی سطح پر ساتواں انعام حاصل کر اسکول کو تقریباً ڈھائی لاکھ روپیے کے2 لیپ ٹاپ ، 1 ٹی وی اور 3 ٹیاب انعام میں حاصل کیے۔
تعلیمی سال 2023-24میں ان کی تعلیمی خدمات کو دیکھ کر آی سی ٹی سی ایوارڈ ، شولاپور مہا نگر پالیکا اوپکرم شیل شکشک ایوارڈ ، کل ہند اردو ادبی کانفرنس کا مثالی معلم ایوارڈ کے ساتھ قومی شکشک سنگھ کی طرف سے نیشنل ٹیچر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے ۔
قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر
ریاستی مجلس شوریٰ کے رکن :
مہاراشٹر ریاستی صدر ۔
جناب عابد خان حمید خان۔ناندیڑ،
ریاستی جنرل سیکرٹری ۔
جناب زین العابدین اسحاق صاحب۔ممبئی،
شعبہ خاتون صدر مہاراشٹر۔
محترمہ سید کنیز فاطمہ صاحبہ۔تھانہ،
ریاستی نائب صدر۔
1)جناب قاضی رئیس الدین صاحب۔بلڈھانہ،
2)جناب شہزاد قریشی صاحب۔ناگپور،
ریاستی سیکرٹری۔
1) جناب ڈاکٹر منیب حنفی صاحب۔پربھنی
2)جناب خلیل طاہر صاحب۔ممبئی،
ریاستی جوائنٹ سیکرٹری۔
1)جناب عمران قاسم جمعدار صاحب۔شولاپور،
2)جناب محمد سلیم آلند صاحب۔لاتور،
میڈیا انچارج۔
جناب ناصر وزیر شاہ صاحب۔آکولہ،
تکنیکی رکن۔
جناب محمد اسماعیل صاحب۔ناندیڑ
Comments
Post a Comment