پانگل ہائی اسکول کا دسویں بورڈ امتحان کا نتیجہ 76.66 فیصد۔

 شولاپور : (نامہ نگار) امسال لیے گئے ایس ایس سی بورڈ امتحان میں شہر کے ممتاز اور تاریخی تعلیمی مرکز ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہایی اسکول کا نتیجہ 76.66 فیصد رہا ۔ پانگل ہایی اسکول میں شیخ عمر فاروق محبوب نے 86.40 فیصد نمبرات کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی جبکہ قریشی سُزین محمد افروز نے 85.00 فیصد مارکس کے ساتھ دوسرا مقام ، اور قریشی ابوالذید ظہور علی نے 84.40 فیصد نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا.      
     اس امتحان میں کُل پینتالیس طالب علموں نے امتیازی نمبرات اور اوّل درجے میں کامیابی حاصل کی اور اُنچاس طالب علموں نے دوّم زمرے میں کامیابی حاصل کی ۔
 اس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو مدرسہ ہذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے گلدستہ، پھول اور مٹھائی پیش کی اور انکو سراہا۔ ساتھ ہی معاون صدر مدرسہ ثریا پروین جاگیردار، نکہت نلامندو ، الطاف صدیقی ، ذاکر شاہ پورے ، ہاجرہ رچبھرے، فرزانہ نداف ، شیرین خان ، عبدالرؤف پٹیل ، اکبر پٹھان ، محسن ما شال ، محمود خطیب ، ثناء مُلّا کے علاوہ اسکول کے تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، نیز محبوب صاحب شیخ ، محمد افروز صاحب قریشی ، عطار صاحب ، حسن باغبان صاحب ، واصیقہ شیخ میڈم اور دیگر والدین وغیرہ نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔