نیو بھارت اردو ہائی اسکول انجن ویل ڈسٹرکٹ گوہاگر ودیالیہ ایس سی امتحان کا نتیجہ سو فیصد


  انجن ویل: نامہ نگار (محی الدین) یونائیٹڈ ایجوکیشن سوسائٹی انجن ویل میں نیو بھارت اردو ہائی اسکول انجن ویل S.S.C مارچ-2024 کے امتحان کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔ وفا الطاف غوری 81.60 پہلے، تحریم مقبول پٹکاری 81.20 فیصد دوسرے، مصدد مظفر سہی بولے 79.60 فیصد لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ امتحان میں شریک شدہ 12 طلباء میں سے 04 طلباء نے خصوصی مقام حاصل کیا اور 08 طلباء نے فرسٹ کلاس حاصل کیا۔ تمام کامیاب طلباء، سرپرست اساتذہ اور والدین کو اعزازی صدر ندیم کاکرے، سیکرٹری اقبال مستان اور تنظیم کے تمام ممبران، پرنسپل شیر پیڑے سر، تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ نے مبارکباد دی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔