اینگلو اردو ہائی سکول اگتپوری دہم جماعت کا 100 فیصد نتیجہ۔
ذاکر حسین سوسائٹی اگت پوری کہ زیر اہتمام اینگلو اردو ہائی اسکول ایگتپوری کا امسال مارچ 2024 جماعت دہم کا نتیجہ بھی 100 فیصد رہا سید عافیہ شاہد نے 80 فیصد نمبرات سے اول مقام حاصل کیا ۔دو مقام شیخ الویرہ خلیل 76 فیصد ،سوم مقام شیخ اقرا رحیم 75 فیصد نمبرات سے کامیاب ہوئے اسکول کا 100 فیصد نتیجہ انے پر ذاکر حسین سوسائٹی کے سوسائٹی کے چیئرمین محترم نظام ایم خان و دیگر ممبران نے تمام طلبہ کومبارکباد پیش کرکے حوصلہ افزائی کیں۔ نیز اسکول کے صدر مدرس رفیق مجاور صاحب، ایگزام انچارج محترمہ افرین خان مس،جماعت دہم کے کلاس ٹیچر اظہرالدین علاؤ الدین شیخ سر، شیخ نگارمس،شیخ نازنین مس ، فیاض شیخ سر،کلیم شیخ سر تمام اساتذہ کو بھی مبارک باد پیش کیں۔ اور دعاوں سے نوازہ۔
Comments
Post a Comment