اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاوں جماعت دہم (سیمی ڈویژن / اردو ڈویژن ) کا 100 فیصد نتیجہ۔۔۔
جلگاوں : نامہ نگار (انیس الدین) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر کا جلگاوں مارچ 2024 کا دہم جماعت کا رزلٹ 100 فیصد رہا . امسال کل 81 طلبہ سیمی ڈویژن اور 59 طلبہ اردو ڈویژن کل 140 طلبہ دہم جماعت میں شریک تھے اور 140 اچھے نمبروں سے کامیاب ہوئے۔
اول مقام نوشین اصف پٹیل نے 93.60 فیصد , دوم مقام محمد مدثر شیخ ریاض منیار 89فیصد سوم مقام رزین احمد وسیم احمد 88.60 فیصد چوتھا مقام زینب عالیہ عاصف88.40 فصد, پانچواں مقام قاضی ماہین اشفاق 88.20 فصد سے کامیابی حاصل کیے
اسی طرح سے 59 طلبہ ڈسٹنکشن , 63 طلبہ فرسٹ کلاس , 16 طلبہ سیکنڈ کلاس, 2 طلبہ پاس کلاس گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
مجموعی رزلٹ صدفی صد رہا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب، نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب، سیکرٹری جناب اعجاز عبدالغفار ملک صاحب ،اسکول کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب و تمام ممبران نے طلبہ و طالبات نیز صدرمدرس و اسٹاف کو مبارکباد پیش کیں اور حوصلہ افزائی کیں۔
Comments
Post a Comment