بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول شولاپور کا دسویں جماعت کا نتیجہ 95.14 فی صد رہا۔

شولاپور : نامہ نگار (آفرین پیرمپلی) تعلیمی سال 2024-2023 کا دسویں جماعت نتیجہ 27 مئی 2024ء کو پورے مہاراشٹر میں ظاہر کیا گیا۔ جس میں بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کا کل نتیجہ 95.14 فی صد رہا۔ اس سال مدرسہ ہٰذا سے 247 طالبات امتحان میں شریک تھیں. مجاور سبریں محمد رفیق نے 91.60 فی صد مارکس حاصل کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا. شیخ زویریہ ادریس نے 91.20 فی صد مارکس حاصل کرتے ہوئے دوم مقام حاصل کیا۔ سروڈگی منزہ مشتاق نے89.80 فی صد مارکس حاصل کرتے ہوئے سوم مقام حاصل کیا. مدرسہ ہٰذا کی 34 طالبات نے (distinction) ڈسٹینگشن، 82 طالبات فرسٹ کلاس، 86 طالبات نے سیکنڈ کلاس سے کامیابی حاصل کی۔ تمام کامیاب شدہ طالبات ان کے والدین و سرپرست کو مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محمد علی شیخ سر و جملہ اسٹاف کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔