Posts

تریاق انٹرنیشنل کے زیر اہتمام شاندار مشاعرہ بعنوان" رنگ ریزہ" کا انعقاد !انور مرزا کی نظامت نے مشاعرے میں پانچ چاند لگائے !!

Image
 میرا روڈ (ممبئی) رپورٹ :( محمد حسین ساحل)  یہ آن لائن مشاعرہ بعنوان" رنگ ریزہ" زیر اہتمام تریاق انٹرنیشنل کے ۱۱ اپریل 2026 شام سات بج کر تیس منٹ پر منعقد ہوا ۔ تریاق انٹرنیشنل کے روح رواں میر صاحب حسن نے سبھی شرکاء کا استقبال کیا ۔ سیدہ فلزا تسکین کی حمد اور ڈاکٹر محمد کلیم ضیا کی خوبصورت نعت سے مشاعرے کا آغاز ہوا ۔ مرزا اؔنور بیگ رائے بریلوی نے مشاعرے کی نظامت بڑی چابک دستی سے انجام دی ۔ مشاعرے کے مہمان خصوصی عظیم ملک صاحب تھے جبکہ صدارتی ذمہ داری محمد حسین ساؔحل نے ادا کی۔ پروفیسر محمد کلیم ضیا کے اظہار تشکر پر مشاعرے کا اختتام ہوا ۔ ادب شعور کے سانچے میں ڈھال کر ہم نے  جدید طرز سے کہنہ رواج بدلا ہے  ادب کو حسنِ حقیقت سے آشنا کر کے  ادب کے حسن کا ہم نے مزاج بدلا ہے  •(پروفیسر محمد کلیم ضیا ممبئی) اسے خرچ کرتے کرتے مری زیست کٹ رہی ہے  ترا درد آج تک بھی مرے کام آ رہا ہے  •( سیدہ فلزا تسکین ۔ گلبرگہ) سنا ہے کہ دعاؤں سے کبھی قسمت بدلتی ہے  یہ دیکھا ہے دواؤں سے کبھی علت بدلتی ہے  دعا سے اور دوا سے جو کہ بدلی جا نہیں سکتی نہ ...

عورتوں کے حقوق قرآن حدیث کی روشنی میں ۔۔ ازقلم : پروفیسر مختارفرید، بھیونڈی مہاراشٹرا۔

Image
عورتوں کے حقوق قرآن حدیث کی روشنی میں ۔  ازقلم : پروفیسر مختارفرید، بھیونڈی مہاراشٹرا۔ ہم آج دیکھیں گے کہ اس سماج میں کس طرح مردوں نے عورتوں کو پھر پس پشت ڈال دیا اور ایام جاہیلہ کی زنجیروں میں پھر سے مقید کر دیا گیا، جبکہ 1450 سال پہلے اللہ نے ان بندشوں سے عورتوں کو آزاد کر نے کے لئے اپنے آخری نبی کو ایک روشن کتاب ھدایت دے کر بھیجا ۔ جس سماج نے عورتوں کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا تھا ، حضور نے اس جکڑ سے آزاد کرایا ۔ مگر افسوس صد افسوس مردوں نے اسلام کے نام پر اپنا قبضہ جما لیا ۔ مردوں نے اس بات کو اسطرح توڑ موڑ کر پیش کیا اور عورتوں کو یہ باور کرایا کہ ان کی جگہ گھر کی چار دیواری میں ہے۔ نا انھیں مسجد میں جانا ضروری ہے اور نا ہی اونچی آواز میں بولنے کی اجازت ہے ۔ غیر محرموں سے بات کرنے اوران کی آواز غیر محرم اگر سن لیں تو گناہ عظیم ہو جائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ عورتوں کو یہ بھی باور کرایا گیا ہے کہ ، مردوں کو چار شادیوں کی اجازت ہے۔ میرا ایک مضمون ،"مردوں کو چار شادیوں کی اجازت یا متعدد شادیوں پر پابندی" وقت اور موضوع سے ہٹنا نہیں چاہتا ورنہ ایک طویل مضمون ہو جائے گ...

ریڈیئنٹ پی یو کالج کی تاریخی کامیابی۔ پی۔یو۔سی سیکنڈ 2026 کے نتائج 98.18 فیصد، ضلع ٹاپر بھی ادارے کے نام۔

Image
وجئے پور، اپریل (نامہ نگار): PUC II سالانہ امتحانات 2026 میں ریڈیئنٹ پی یو کالج اینڈ نیٹ اکیڈمی، وجئے پور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98.18 فیصد کامیابی حاصل کی۔ 219 میں سے 216 طلبہ کامیاب ہوئے، جن میں 97 نے امتیازی اور 114 نے فرسٹ کلاس حاصل کی۔ طالبہ نژہت فاطمہ تالیکوٹی نے 596/600 نمبر لے کر ضلع میں اول مقام حاصل کیا، جبکہ اردو، کیمسٹری اور ریاضی میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے۔ دیگر نمایاں طلبہ میں محمدی سیدہ انعامدار (دوسرا)، روما شازین گناپور (تیسرا)، بی بی امینہ مومن (چوتھا) اور عفیفہ حورین بابانگر (پانچواں) شامل ہیں۔ اردو مضمون میں بھی غیر معمولی کامیابی سامنے آئی، جہاں ریاست بھر میں 66 طلبہ نے مکمل نمبر حاصل کیے، جن میں سے 21 طلبہ کا تعلق ریڈیئنٹ پی یو کالج سے ہے۔ پرنسپل کے ایم گناپور اور صدر این ڈی کراجگی (الفتاح چیریٹیبل ٹرسٹ) نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔

جلسہ تکمیل حفظ قرآن وختم درس بخاری شریف۔شہر ظہیرآباد کے جامعہ حنفیہ للبنات کا اجلاس عام۔

Image
ظہیرآباد12 اپریل( نمائندہ) مفتی عبید الرحمن قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ حنفیہ للبنات کی اطلاع کے مطابق شہرظہیرآباد کا مشہور ومعروف وبافیض ادارہ جامعہ حنفیہ للبنات محلہ وطن باغ گڑھی روڑظہیرآباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان وفقید المثال سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید وختم درس بخاری شریف وتقسیم اسناد بتاریخ 19/اپریل بروز اتوار صبح 9/بجے تا ظہر جے جے گارڈن فنکشن ھال میں منعقد ہونے جارہا ہے جس اجلاس کی صدارت نمونہ اسلاف پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی خلیل الرحمٰن صاحب قاسمی ناندیڑ فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے صاحب بصیرت خطیب جید عالم دین حضرت مولانا مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی حیدرآباد تشریف لا رہے ہیں اور ختم بخاری جامعہ کے شیخ الحدیث مفتی عبد القدوس صاحب قاسمی فرمائیں گے ان کے علاوہ مقامی علماء کرام میں مولانا فاروق صاحب قاسمی مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی مفتی نذیر احمد صاحب حسامی مولانا عبد الصبور صاحب قاسمی ودیگر کے بھی بیانات ہوں گے الحمدللہ اس موقع پرچودہ طالبات کو عالمیت وفضیلت کی سند دی جائے گی اور چھ طالبات کو حفظ قرآن مجید کی سند دی جائے گی اس موقع پر...

آشا بھوسلے: وہ آواز جو ہمیشہ جوان رہی۔۔۔۔! (درویش صفت گلوکارہ: جس نے دکھوں کو سُروں میں ڈھال لیا)۔ ازقلم : ڈاکٹر محمد عظیم الدین۔

Image
آشا بھوسلے: وہ آواز جو ہمیشہ جوان رہی۔۔۔۔! (درویش صفت گلوکارہ: جس نے دکھوں کو سُروں میں ڈھال لیا) ازقلم : ڈاکٹر محمد عظیم الدین۔  جب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کسی آواز کو موسیقی کی تاریخ کی سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ فنکارہ قرار دیتا ہے، تو سوال یہ نہیں اٹھتا کہ یہ گلوکارہ عظیم تھی یا نہیں، سوال صرف یہ اٹھتا ہے کہ ہم نے اسے واقعی سمجھا، یا بس سنتے رہے۔ 12 اپریل 2026ء کی صبح، ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں جہاں آشا بھوسلے کو 11 اپریل کی رات انتہائی تھکاوٹ اور پھیپھڑوں کی تکلیف کی وجہ سے داخل کیا گیا تھا ڈاکٹر پرتیت سامدانی نے اعضائے رئیسہ کی ناکامی کو وجہِ وفات قرار دیا۔ یہ خبر اسپتال سے نکلی اور چند ہی لمحوں میں لندن سے لاس اینجلس تک ہر اسکرین پر چھا گئی۔ یہ خاموشی کسی مشہور ہستی کے جانے کا رسمی غم نہیں تھی، یہ اس گونج کا خاموش ہو جانا تھا جو آٹھ دہائیوں تک انسانی کانوں میں شہد گھولتی رہی۔ بھارت کی موسیقی کی تاریخ میں جب بھی سنہرے دور کا تذکرہ ہوگا، اس آواز کے بغیر وہ صفحہ ہمیشہ ادھورا رہے گا۔ آشا بھوسلے 8 ستمبر 1933ء کو مہاراشٹر کے سانگلی میں پنڈت دیناناتھ منگیشکر کے گھر پید...

ٹمل تہذیب و ثقافت پر مسلمانوں کے اثرات۔ ازقلم : اسانغنی مشتاق رفیقیؔ، وانم باڑی۔

Image
ٹمل تہذیب و ثقافت پر مسلمانوں کے اثرات۔ ازقلم : اسانغنی مشتاق رفیقیؔ، وانم باڑی۔  موجودہ ریاست ٹمل ناڈو جو پہلے مدراس پرسیڈنسی ہوا کرتی تھی جس میں کیرلا کرناٹکا اور آندھرا پردیش کے علاقے بھی شامل تھے جنوبی ہندوستان کے طور پر ایک الگ ہی پہچان کی حامل رہی ہے۔ یہاں کی تاریخ، رسوم و رواج، زبان و ادب، رہن سہن اور کھانے پینے کے طور طریقوں میں ہندوستان کے دوسرے علاقوں سے کافی بُعد پایا جاتا ہے، حتاکہ مذہبی معاملات میں بھی کئی زاوئے سے اختلافات نظر آتے ہیں۔ آزادی کے بعد جب ریاستوں کی لسانی بنیادوں پر صف بندی ہوئی تو جنوبی ہندوستان کو چار بڑی ریاستوں میں تقسیم ہونا پڑا اور آج کل یہ پانچ اسٹیٹس ٹمل ناڈو،کیرلا، کرناٹکا، آندھرا پردیش اور تلنگانہ اور دو یونین ٹریٹیریس پانڈیچیری اور لکشادیپ میں منقسم ہیں۔ جنوبی ہندوستان میں مسلمانوں کی آمد بنسبت شمالی ہندوستان کے جہاں وہ بحیثیت حکمران فوج کشی کر کے وارد ہوئے، بطور تاجر ہوئی۔ بحیثیت تاجر یہ روز اول سے ہی راست عوامی رابطے میں آئے اور مقامی آبادی کے ساتھ خوشگوار تعلقات مضبوط کرتے رہے جس کے نتیجے میں آج بھی عوامی سطح پرمسلمانوں اور مقام...

کلبرگی کے بسویشور کو پی یو سی میں بارھواں ریینک جماعتِ اول سے ٹاپر کے والد کا اظہارِ مسرّت۔

Image
کلبرگی 12 / اپریل پی یو سی کامرس کے طالب علم بسویشور ولد گنگا دھر مالک لکشمی ڈی ٹی پی ورک اینڈ زیراکس سنٹر جگت کلبرگی کا سال 2026 کے سالانہ نتائج میں اپنے فرزند کے قابلِ فخر نشانات حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابتداء ہی سے ان کا لڑکا اپنی کلاس کا ٹاپر رہا ہے اور آج ریاست میں بارواں ریینک حاصل کرتے ہوئے کلبرگی کا نام روشن کیا ہے ۔ اس سلسلے میں حاصل تفصیلات کے مطابق بسویشور ولد گنگا دھر جو کامرس کا طالب علم تھا پی یو سی سالِ دوم کے سالانہ امتحانات 2026 میں کنڑا: 96 ، انگریزی : 97 ، معاشیات: 97 ، تجارتی مطالعات : 100 ، اکاؤنٹنسی: 99 اور اکنامکس ( اعداد و شمار) : 100 فیصد کے منجملہ 589 نشانات حاصل کرتے ہوئے 98.17 فیصد نشانات سے ریاست میں بارھواں رینک حاصل کیا ہے ۔

آرٹیمس مشن : انسان کی چاند کی طرف واپسی کا نیا باب۔۔ از قلم : عارف محمد خان ،جلگاؤں۔

Image
آرٹیمس مشن II: انسان کی چاند کی طرف واپسی کا نیا باب۔ از قلم : عارف محمد خان ،جلگاؤں۔ انسانی تاریخ میں خلا کی تسخیر ہمیشہ سے ایک خواب رہی ہے۔ بیسویں صدی میں کے نے پہلی بار انسان کو چاند تک پہنچایا، مگر 1972 کے بعد یہ سفر رک گیا۔ اب نصف صدی کے بعد نے ایک بار پھر انسان کو چاند کے قریب لے جا کر ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ مشن کا تعارف: آرٹیمس مشن II جدید دور کا پہلا انسانی مشن ہے جو چاند کے گرد پرواز کے لیے بھیجا گیا۔ یہ مشن کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد نہ صرف چاند پر دوبارہ انسان کو اتارنا ہے بلکہ مستقبل میں مریخ تک رسائی بھی ممکن بنانا ہے۔ اس مشن میں خلا بازوں کو ایک جدید خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا، جبکہ اسے طاقتور راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ یہ ٹیکنالوجی انسانی خلائی سفر میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جاتی ہے۔ خلا بازوں کا تاریخی عملہ: آرٹیمس II کا عملہ چار خلا بازوں پر مشتمل تھا، جن میں مختلف پس منظر رکھنے والے افراد شامل تھے۔ اس مشن کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پہلی بار ایک خاتون اور ایک سیاہ فام خلا باز نے چاند کے قریب سفر کیا، جو انسانی مساوات اور ترقی کی علامت ...

بارود کے بادلوں میں امن کی خوشبو یا فریب؟ - سید فاروق احمد قادری۔

Image
بارود کے بادلوں میں امن کی خوشبو یا فریب؟ -   سید فاروق احمد قادری۔ دنیا ایک ایسے موڑ پر کھڑی ہے جہاں امن کے نعرے صرف الفاظ بن چکے ہیں، جبکہ پسِ پردہ ایک نئی عالمی صف بندی پوری شدت کے ساتھ تشکیل پا رہی ہے۔ 11 تاریخ کو ہونے والی ایران اور امریکہ کی ملاقات بظاہر کشیدگی کم کرنے کی کوشش دکھائی دیتی ہے، مگر حقیقت میں یہ ایک بڑی سیاسی بساط کا حصہ ہے—جہاں ہر طاقت اپنے مفادات کے تحت نئی چال چل رہی ہے۔ اس ملاقات میں امریکہ کی نمائندگی James David Vance کر رہے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے Abbas Araghchi اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ یہ محض سفارتی گفتگو نہیں، بلکہ طاقت کے توازن کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے—جہاں لہجہ نرم، مگر عزائم انتہائی سخت ہیں۔ اب معاملہ صرف ایران اور امریکہ تک محدود نہیں رہا۔ چین اور روس کھل کر میدان میں آ چکے ہیں، اور یہی وہ مرحلہ ہے جہاں دنیا واضح طور پر دو بلاکس میں تقسیم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ایک طرف مشرقی اتحاد ابھر رہا ہے—جس میں ایران، پاکستان، سعودی عرب اور دیگر علاقائی طاقتیں شامل ہوتی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب مغربی بلاک ہے—جس کی قیادت ...

مکالمے سے یادوں تک : ایک ادبی سفر۔ازقلم : عرب شبانہ رضوان ۔ پونے۔

Image
مکالمے سے یادوں تک : ایک ادبی سفر۔ ازقلم :  عرب شبانہ رضوان ۔ پونے بذریعہ ڈاک ڈاکٹر نذیرؔ فتح پوری کی تازہ تصنیف "ادھو مہاجن بسملؔ کے نام پچاس خطوط" موصول ہوئی۔ یہ مجموعہ ان کی مکتوب نگاری کے سلسلے کی دسویں اہم کڑی ہے۔ ڈاکٹر نذیرؔ فتح پوری اردو ادب کے اُن معتبر ناموں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے بیک وقت شاعری، تحقیق، تنقید اور نثر کے مختلف میدانوں میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ 1970ء سے جاری ان کا ادبی سفر اب ایک مضبوط اور ہمہ گیر روایت کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ ان کی 120 سے زائد تصانیف نہ صرف ان کی فکری وسعت کی آئینہ دار ہیں بلکہ ان کی انفرادیت اور تخلیقی تنوع کی بھی غماز ہیں۔ پونے سے شائع ہونے والا ان کا سہ ماہی جریدہ "اسباق" گزشتہ چار دہائیوں سے ادبی شعور کی آبیاری میں مصروف ہے، جب کہ ان کی علمی و ادبی خدمات پر متعدد کتابوں کی تصنیف ان کے اثرات کی ہمہ گیری کا واضح ثبوت ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو ڈاکٹر نذیرؔ فتح پوری محض ایک فرد نہیں بلکہ ایک فعال ادبی روایت اور فکری دبستان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مکتوب نگاری کے حوالے سے عمومی تاثر یہ ہے کہ ...

ایران دنیا کا چوتھا سپر پاور: مدعی لاکھ پہ بھاری ہے گواہی تیری۔۔ ازقلم: ڈاکٹر محمد عظیم الدین۔

Image
ایران دنیا کا چوتھا سپر پاور: مدعی لاکھ پہ بھاری ہے گواہی تیری۔ ازقلم: ڈاکٹر محمد عظیم الدین۔  وہ اخبار جس نے کبھی ایران کو "بدمعاش ریاست" (Rogue State) لکھا تھا، آج اسے دنیا کی چوتھی سپر پاور قرار دے رہا ہے اور یہ اعتراف کسی جذباتی لمحے میں نہیں بلکہ ٹھوس تزویراتی تجزیے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اپریل 2026ء میں دی نیویارک ٹائمز نے شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ پیپ کا مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا: "یہ جنگ ایران کو ایک بڑی عالمی طاقت میں بدل رہی ہے" (The War Is Turning Iran Into a Major World Power)۔ پروفیسر پیپ نے ڈیموکریسی ناؤ کو دیے گئے انٹرویو میں صراحت سے کہا کہ ایران محض چالیس دن پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہو چکا ہے، یہ دنیا کے بیس فیصد تیل پر کنٹرول رکھتا ہے اور یہ ایک ابھرتا ہوا چوتھا مرکزِ قوت (Fourth Pole of Power) ہے۔ ایک طرف امریکہ ہے اور دوسری طرف چین، روس اور اب ایران۔ یہ الفاظ کسی ایرانی ریاستی میڈیا کے نہیں بلکہ ایک امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر کا سرد اور حقیقت پسندانہ اعتراف ہیں جن کا وزن اسی لیے دوچند ہے۔ اس تجزیے کو سمجھنے ک...

انجمن خواتینِ اردو (تمل ناڈو) کا سالانہ جلسہ کامیابی کے ساتھ منعقد۔

Image
چینئی، ١٠ اپریل ٢٠٢٦ (سیدہ زہرا سلطانہ) انجمن خواتینِ اردو (تمل ناڈو) کے زیرِ اہتمام سالانہ تقریب نہایت تزک واحتشام کے ساتھ شام ٣.٣٠بجے منعقد ہوئی۔ اس بابرکت اور باوقار تقریب میں اردو زبان و ثقافت کے فروغ کو اجاگر کیا گیا اور مختلف علمی، ادبی و ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جسے عافیہ فاطمہ نے خوش الحانی سے پیش کیا جبکہ اس کا بامحاورہ ترجمہ ثمینہ فاطمہ نے کیا ،اس کے بعد نعتِ رسولِ پاک ﷺ نظیرہ سلطانہ نے نہایت عقیدت کے ساتھ پیش کی۔ استقبالیہ کلمات ڈاکٹر غوثیہ سعیدہ ہ نے ادا کیے، جنہوں نے معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔اور مادری زبان کی ترویج و ترقی پر زور دیا  صدرِ انجمن پروفیسر ڈاکٹر پروین فاطمہ نے صدارتی خطاب میں اردو زبان کی اہمیت و افادیت پر نہایت جامع اور فکر انگیز خیالات پیش کیے انھوں نے کہا کہ نی نسل کو اردو سے جوڑنا ہم سب کی مشترکہ ذمےداری ہے اگر ہم اپنے بچوں کو لکھنے پڑھنے کی ترغیب دیں گے تو انشاءاللہ یہ زبان ہماری نسلوں میں منتقل ہوتی رہی گی۔مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حسینہ بیگم صاحبہ نے مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ...

کارنجہ روڈ بیڑ میں آئی کان کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ پر سید حسین اختر کا پُرتپاک استقبال۔ - دورِ حاضر میں کمپیوٹر تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں: سید حسین اختر

Image
بیڑ (نمائندہ):کارنجہ روڈ، بیڑ کے معروف تعلیمی ادارے آئی کان کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ میں گزشتہ دنوں ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مہاراشٹر اردو راجیہ ساہتیہ اکادمی کے چیئرمین جناب سید حسین اختر کا نہایت شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے پروپرائٹر شیخ قمر علی طاہر حسین اور دیگر ذمہ داران نے مہمانِ خصوصی کا استقبال گلپوشی کے ساتھ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حسین اختر نے طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے نہایت فکرانگیز اور بصیرت افروز انداز میں کہا کہ موجودہ دور تیز رفتار ٹیکنالوجی کا دور ہے، جہاں کمپیوٹر کی تعلیم محض ایک ہنر نہیں بلکہ زندگی کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "آج کے عہد میں وہی قومیں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں جو علمِ جدید، خصوصاً کمپیوٹر سائنس سے خود کو آراستہ کر رہی ہیں۔ جو طلبہ اس میدان میں مہارت حاصل نہیں کرتے، وہ دراصل اپنے امکانات کو محدود کر دیتے ہیں۔"انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قیمتی وقت کا صحیح استعمال کریں، تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لیں تاکہ ذہ...

جی ایم مومن ویمنس کالج اسٹڈی سینٹر میں جلسہ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد۔

Image
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) بروز سنیچر، 11 اپریل 2026 کو صبح 10 بجے یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے زیرِ انتظام کے ایم ای سوسائٹی کے تحت جی ایم مومن ویمنس کالج کے اسٹڈی سینٹر میں مئی/جون 2025 میں بی اے اور ایم اے میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی پذیرائی اور ڈگریوں کی تقسیم کے لیے ایک شاندار جلسہ تقسیم اسناد رئیس ہائی اسکول کے اردو بسیرا ہال میں منعقد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت کے ایم ای سوسائٹی کے نائب صدر ایڈوکیٹ یٰسین مومن نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کامیاب طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی تلقین کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر وامن ناکھلے، ڈائریکٹر وائی سی ایم او یو ممبئی ریجن، شریک ہوئے۔ مہمانانِ اعزازی کے طور پر رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے چیئرمین یاسر تاتلی، جی ایم مومن ویمنس کالج کی چیئرپرسن شہبا پٹھان، اکیڈمک کونسل کے چیئرمین زبیر نرول،ناظم ناسکر، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری، ندیم تاسے، عرفان برڈی اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں، جبکہ سینٹر انچارج صفا آغا...

عزم، حوصلہ اور تعلیم کی روشن مثال یاسمین جان محمد"ارادہ ہو اٹل تو معجزہ ایسا بھی ہوتا ہے". عقیل خان بیاولی جلگاؤں۔

Image
عزم، حوصلہ اور تعلیم کی روشن مثال یاسمین جان محمد "ارادہ ہو اٹل تو معجزہ ایسا بھی ہوتا ہے". عقیل خان بیاولی جلگاؤں۔  معاشرے میں ایسے واقعات کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں جو نہ صرف انسان کو چونکا دیں بلکہ اس کے اندر ایک نئی توانائی، ایک نیا حوصلہ بھی پیدا کریں۔ ممبئی کی ایک تنگ و تاریک بستی اندھیری میں پروان چڑھنے والی رکشہ ڈرائیور کی بیٹی یاسمین جان محمد کی کامیابی اسی نوعیت کی ایک روشن مثال ہے، جو اس حقیقت کو آشکار کرتی ہے کہ اگر عزم پختہ ہو تو حالات کی سختیاں بھی راستہ نہیں روک سکتیں۔ محض 10×8 کے ایک مختصر کمرے میں چار افراد پر مشتمل خاندان، بارہا بستی کے اجڑنے کا کرب، معاشی تنگی، اور کورونا جیسے عالمگیر بحران ، یہ سب ایسے عوامل تھے جو کسی بھی کمزور ارادے کو توڑنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ مگر یاسمین کے والد جان محمد، جو ایک رکشہ چلا کر گھر کا نظام سنبھالتے رہے، اور والدہ نورالعین کی غیر معمولی بصیرت ان کے خود کو ثابت کرنے کے تجربات و استقلال نے ان مشکلات کو شکست دینے کا عزم کیا۔ انہوں نے طے کر لیا تھا کہ چاہے حالات جیسے بھی ہوں، اپنی اولاد کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ضرور...

منظم حکمت عملی اور درست معلومات ،یس،آئی،آر کے عمل میں موثر ظہیر آباد مسجد اشاعت اسلام میں ڈاکٹر شیخ محمد عثمان جنرل سیکریٹری اے۔پی۔سی۔آر۔ تلنگانہ کا خطاب۔

Image
ظہیرآباد. 11/ اپریل(نمائندہ)ظہیر آباد مسجداشاعت اسلام میں خطبہ جمعہ سے قبل بعنوان" Sir کی اہمیت اور تقاضے " ایک اہم شعور بیداری موضوع پر ڈاکٹر شیخ محمد عثمان جنرل سیکرٹری اے پی سی آر تلنگانہ نےاپنےخطاب میں جدید تعمیر شدہ مسجد اشاعت اسلام پر مسرت کا اظہار کیا اور منتظمین کو مبار کباد پیش کی اور کہا کہ ووٹرس اپنے رجسٹریشن کو لازمی انجام دیں کیونکہ اس کی بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ 2002 ووٹر لسٹ اور 2025 کی ووٹر لسٹ میں نام شامل ہوں تو اس کی تصدیق بوتھ لیول آفیسر BLO سے ملاقات کر کے میپنگ مکمل کی جائےاور متعقہ رشتہ داروں کے نام شامل کئے جائیں جبکہ دیگر معاملات میں متعلقہ دستاویزات پیش کر کے رجسٹریشن بھی ممکن ہے، ڈاکٹر عثمان نے شہریوں کی درست شناخت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ تمام افراد جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہو چکی ہے فوری طور پر انتخابی فہرستوں میں اپنا نام درج کرائیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ 18 سال کی عمر مکمل کرتے ہی اپنے آپ کو رجسٹر کریں اور ووٹر...

قادر باگ: جہدِ مسلسل کا استعارہ - کے پی ایس مدینہ کالونی میں سینئر ہیڈماسٹر کی حیثیت سے تقرری - 10 اپریل کو لیا جائزہ ازقلم : واجد اختر صدیقی۔

Image
قادر باگ: جہدِ مسلسل کا استعارہ -  کے پی ایس مدینہ کالونی میں سینئر ہیڈماسٹر کی حیثیت سے تقرری - 10 اپریل کو لیا جائزہ  ازقلم : واجد اختر صدیقی۔ (مدرس، گورنمنٹ ہائی اسکول فیروزآباد) سرزمینِ سگر و گوگی شریف علم و ادب کی ایک زرخیز اور مردم خیز دھرتی رہی ہے، جہاں کی فضا میں شعور کی تازگی اور فکر کی بالیدگی رچی بسی ہے۔ شاہ پور تعلقہ کی شناخت بھی انہی علمی بستیوں کے باعث قائم ہے۔ اسی مردم خیز خطے کی ایک معتبر اور باوقار شخصیت قادر باگ ہیں، جنہوں نے اپنی انتھک محنت، خلوص اور جہدِ مسلسل کے ذریعے ایک روشن مثال قائم کی ہے۔ یکم جون 1968 کو گوگی شریف میں پیدا ہونے والے قادر باگ کو ابتدائی تربیت ایک ایسے گھرانے میں ملی جہاں علم و ادب سے فطری لگاؤ پایا جاتا تھا۔ ان کے والد محترم پیشے کے اعتبار سے تاجر تھے، مگر علمی ذوق اور مطالعہ کا شوق ان کی شخصیت کا نمایاں وصف تھا، جس کے اثرات قادر باگ کی فکری تشکیل میں واضح طور پر نظر آتے ہیں۔ ابتدائی تعلیم اپنے وطن ہی میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے شاہ پور کا رخ کیا، جہاں سے ان کے تعلیمی سفر کو نئی جہت ملی۔ گورنمنٹ کالج گلبرگہ سے...

سدبھاؤنا عید ملن پروگرام کا مؤثر انعقاد ۔۔۔ناندورہ۔

Image
سدبھاؤنا عید ملن پروگرام کا مؤثر انعقاد ۔۔۔ناندورہ۔ اندورہ (راست) بتاریخ 10 اپریل 2026 کو ناندورہ میں واقع چھترپتی شیواجی مہاراج ہال میں جماعتِ اسلامی ہند (ناندورہ) اور اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) ناندورہ کے مشترکہ زیرِ اہتمام “سدبھاؤنا عید ملن” پروگرام نہایت جوش و خروش اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد معزز مہمانوں کا گل دستے پیش کرکے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جناب ہری بھاؤ ویرولکر صاحب (پرنسپل، گرو دیو سیواشرم)، جناب کرم سنگھ راجپوت صاحب (پرنسپل، SPM کالج)، جناب آدتیہ کمار سنگھ صاحب (پولیس انسپکٹر، ناندورہ)، جناب سدھیر بھاؤ مرهیکر (صدر بلدیہ ناندورہ)، جناب وٹھل جی کوٹھاری (صدر، دی انگلش ایجوکیشن سوسائٹی، ناندورہ)، جناب گنیش آسورے (صدر، صحافی سنگھ، ناندورہ) اور جناب سہیل فرقان صاحب (ناظم ضلع، JIH بلڈانہ) کی خصوصی شرکت رہی۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر سید رفیق پارنیکر صاحب (ریاستی سکریٹری، سدبھاؤنا منچ) نے فرمائی۔ اس کے بعد معزز مہمانوں کے رہنمائی پر مبنی خطابات ہوئے۔ جناب س...