کلبرگی کے بسویشور کو پی یو سی میں بارھواں ریینک جماعتِ اول سے ٹاپر کے والد کا اظہارِ مسرّت۔
کلبرگی 12 / اپریل پی یو سی کامرس کے طالب علم بسویشور ولد گنگا دھر مالک لکشمی ڈی ٹی پی ورک اینڈ زیراکس سنٹر جگت کلبرگی کا سال 2026 کے سالانہ نتائج میں اپنے فرزند کے قابلِ فخر نشانات حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابتداء ہی سے ان کا لڑکا اپنی کلاس کا ٹاپر رہا ہے اور آج ریاست میں بارواں ریینک حاصل کرتے ہوئے کلبرگی کا نام روشن کیا ہے ۔ اس سلسلے میں حاصل تفصیلات کے مطابق بسویشور ولد گنگا دھر جو کامرس کا طالب علم تھا پی یو سی سالِ دوم کے سالانہ امتحانات 2026 میں کنڑا: 96 ، انگریزی : 97 ، معاشیات: 97 ، تجارتی مطالعات : 100 ،
اکاؤنٹنسی: 99 اور اکنامکس ( اعداد و شمار) : 100 فیصد کے منجملہ 589 نشانات حاصل کرتے ہوئے 98.17 فیصد نشانات سے ریاست میں بارھواں رینک حاصل کیا ہے ۔
Comments
Post a Comment