جی ایم مومن ویمنس کالج اسٹڈی سینٹر میں جلسہ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد۔


بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) بروز سنیچر، 11 اپریل 2026 کو صبح 10 بجے یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے زیرِ انتظام کے ایم ای سوسائٹی کے تحت جی ایم مومن ویمنس کالج کے اسٹڈی سینٹر میں مئی/جون 2025 میں بی اے اور ایم اے میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی پذیرائی اور ڈگریوں کی تقسیم کے لیے ایک شاندار جلسہ تقسیم اسناد رئیس ہائی اسکول کے اردو بسیرا ہال میں منعقد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت کے ایم ای سوسائٹی کے نائب صدر ایڈوکیٹ یٰسین مومن نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کامیاب طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی تلقین کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر وامن ناکھلے، ڈائریکٹر وائی سی ایم او یو ممبئی ریجن، شریک ہوئے۔ مہمانانِ اعزازی کے طور پر رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے چیئرمین یاسر تاتلی، جی ایم مومن ویمنس کالج کی چیئرپرسن شہبا پٹھان، اکیڈمک کونسل کے چیئرمین زبیر نرول،ناظم ناسکر، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری، ندیم تاسے، عرفان برڈی اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں، جبکہ سینٹر انچارج صفا آغا نے بھی شرکت کی۔پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری نے اپنے افتتاحی کلمات میں طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فاصلاتی نظامِ تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کا مشورہ دیا۔اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالعزیز انصاری نے سینٹر کی کارگزاریوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر وامن ناکھلے نے اسٹڈی سینٹر کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ذمہ داران اور کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد تعلیم کو گھر گھر تک پہنچانا ہے، جس میں وہ کامیابی کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہے۔تقریب کے دوران مئی/جون 2025 کے بی اے اور ایم اے کامیاب طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سینٹر کے کاؤنسلرز اعجاز ہاشمی، ڈاکٹر ابو سعد اعجاز اور صوفیہ مومن کی بھی مہمانان کے ہاتھوں پذیرائی کی گئی۔پروگرام کا آغاز ایم اے سال اول کے طالب علم مفتی محمد عدنان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض عامر قریشی نے بخوبی انجام دیے۔ رسمِ شکریہ اعجاز ہاشمی نے ادا کی۔ پروگرام کی کامیابی میں طہور مومن اور مونس انصاری کا خصوصی تعاون رہا۔ راشٹریہ گان کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ