ریڈیئنٹ پی یو کالج کی تاریخی کامیابی۔ پی۔یو۔سی سیکنڈ 2026 کے نتائج 98.18 فیصد، ضلع ٹاپر بھی ادارے کے نام۔
وجئے پور، اپریل (نامہ نگار):
PUC II سالانہ امتحانات 2026 میں ریڈیئنٹ پی یو کالج اینڈ نیٹ اکیڈمی، وجئے پور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98.18 فیصد کامیابی حاصل کی۔ 219 میں سے 216 طلبہ کامیاب ہوئے، جن میں 97 نے امتیازی اور 114 نے فرسٹ کلاس حاصل کی۔
طالبہ نژہت فاطمہ تالیکوٹی نے 596/600 نمبر لے کر ضلع میں اول مقام حاصل کیا، جبکہ اردو، کیمسٹری اور ریاضی میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے۔
دیگر نمایاں طلبہ میں محمدی سیدہ انعامدار (دوسرا)، روما شازین گناپور (تیسرا)، بی بی امینہ مومن (چوتھا) اور عفیفہ حورین بابانگر (پانچواں) شامل ہیں۔
اردو مضمون میں بھی غیر معمولی کامیابی سامنے آئی، جہاں ریاست بھر میں 66 طلبہ نے مکمل نمبر حاصل کیے، جن میں سے 21 طلبہ کا تعلق ریڈیئنٹ پی یو کالج سے ہے۔
پرنسپل کے ایم گناپور اور صدر این ڈی کراجگی (الفتاح چیریٹیبل ٹرسٹ) نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment