منظم حکمت عملی اور درست معلومات ،یس،آئی،آر کے عمل میں موثر ظہیر آباد مسجد اشاعت اسلام میں ڈاکٹر شیخ محمد عثمان جنرل سیکریٹری اے۔پی۔سی۔آر۔ تلنگانہ کا خطاب۔
ظہیرآباد. 11/ اپریل(نمائندہ)ظہیر آباد مسجداشاعت اسلام میں خطبہ جمعہ سے قبل بعنوان" Sir کی اہمیت اور تقاضے " ایک اہم شعور بیداری موضوع پر ڈاکٹر شیخ محمد عثمان جنرل سیکرٹری اے پی سی آر تلنگانہ نےاپنےخطاب میں جدید تعمیر شدہ مسجد اشاعت اسلام پر مسرت کا اظہار کیا اور منتظمین کو مبار کباد پیش کی اور کہا کہ ووٹرس اپنے رجسٹریشن کو لازمی انجام دیں کیونکہ اس کی بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ 2002 ووٹر لسٹ اور 2025 کی ووٹر لسٹ میں نام شامل ہوں تو اس کی تصدیق بوتھ لیول آفیسر BLO سے ملاقات کر کے میپنگ مکمل کی جائےاور متعقہ رشتہ داروں کے نام شامل کئے جائیں جبکہ دیگر معاملات میں متعلقہ دستاویزات پیش کر کے رجسٹریشن بھی ممکن ہے، ڈاکٹر عثمان نے شہریوں کی درست شناخت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ تمام افراد جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہو چکی ہے فوری طور پر انتخابی فہرستوں میں اپنا نام درج کرائیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ 18 سال کی عمر مکمل کرتے ہی اپنے آپ کو رجسٹر کریں اور ووٹر شناختی کارڈ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک جاری عمل ہے، جس میں عوام کی فعال شرکت بہت ضروری ہے۔ انہوں نے نقشہ سازی کی وضاحت کی اور کہاکہ اس عمل کو منظم حکمت عملی اور درست معلومات کے ذریعے موثر بنایا جا ئے۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ہر وارڈ میں مقامی لیڈران لوگوں کی رہنمائی کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے نام ووٹر لسٹ میں شامل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے شعور بیدار کرنا بہت ضروری ہے۔ تاکہ وہ اپنی جمہوری سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ حقوق کے لیے بیدار ہونااشد ضروری ہے اس موقع پر محمد معین الدین معاون ناظم ضلع جماعت اسلامی سنگاریڈی مغرب نے اعلان کیاکہ مسجد ھذا میں بتاریخ 12/اپریل بروز اتوار 10:30 بجے دن عازمین ضلع سنگاریڈی کا نصف یومی حج تربیتی کیمپ منعقد ہوگا جس کو ماسٹر حج ٹرینر ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی حیدر آباد بذریعہ پروجکٹر خصوصی خطاب فرمائیں گے شرکت کی اپیل کی گئی۔۔۔۔
Comments
Post a Comment