جلسہ تکمیل حفظ قرآن وختم درس بخاری شریف۔شہر ظہیرآباد کے جامعہ حنفیہ للبنات کا اجلاس عام۔
ظہیرآباد12 اپریل( نمائندہ) مفتی عبید الرحمن قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ حنفیہ للبنات کی اطلاع کے مطابق شہرظہیرآباد کا مشہور ومعروف وبافیض ادارہ جامعہ حنفیہ للبنات محلہ وطن باغ گڑھی روڑظہیرآباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان وفقید المثال سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید وختم درس بخاری شریف وتقسیم اسناد بتاریخ 19/اپریل بروز اتوار صبح 9/بجے تا ظہر جے جے گارڈن فنکشن ھال میں منعقد ہونے جارہا ہے جس اجلاس کی صدارت نمونہ اسلاف پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی خلیل الرحمٰن صاحب قاسمی ناندیڑ فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے صاحب بصیرت خطیب جید عالم دین حضرت مولانا مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی حیدرآباد تشریف لا رہے ہیں اور ختم بخاری جامعہ کے شیخ الحدیث مفتی عبد القدوس صاحب قاسمی فرمائیں گے ان کے علاوہ مقامی علماء کرام میں مولانا فاروق صاحب قاسمی مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی مفتی نذیر احمد صاحب حسامی مولانا عبد الصبور صاحب قاسمی ودیگر کے بھی بیانات ہوں گے الحمدللہ اس موقع پرچودہ طالبات کو عالمیت وفضیلت کی سند دی جائے گی اور چھ طالبات کو حفظ قرآن مجید کی سند دی جائے گی اس موقع پر ناظم جامعہ حضرت مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی مدظلہ العالی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم رہیگا۔۔۔
Comments
Post a Comment