تریاق انٹرنیشنل کے زیر اہتمام شاندار مشاعرہ بعنوان" رنگ ریزہ" کا انعقاد !انور مرزا کی نظامت نے مشاعرے میں پانچ چاند لگائے !!
میرا روڈ (ممبئی)
رپورٹ :( محمد حسین ساحل)
یہ آن لائن مشاعرہ بعنوان" رنگ ریزہ" زیر اہتمام تریاق انٹرنیشنل کے ۱۱ اپریل 2026 شام سات بج کر تیس منٹ پر منعقد ہوا ۔ تریاق انٹرنیشنل کے روح رواں میر صاحب حسن نے سبھی شرکاء کا استقبال کیا ۔ سیدہ فلزا تسکین کی حمد اور ڈاکٹر محمد کلیم ضیا کی خوبصورت نعت سے مشاعرے کا آغاز ہوا ۔ مرزا اؔنور بیگ رائے بریلوی نے مشاعرے کی نظامت بڑی چابک دستی سے انجام دی ۔ مشاعرے کے مہمان خصوصی عظیم ملک صاحب تھے جبکہ صدارتی ذمہ داری محمد حسین ساؔحل نے ادا کی۔ پروفیسر محمد کلیم ضیا کے اظہار تشکر پر مشاعرے کا اختتام ہوا ۔
ادب شعور کے سانچے میں ڈھال کر ہم نے
جدید طرز سے کہنہ رواج بدلا ہے
ادب کو حسنِ حقیقت سے آشنا کر کے
ادب کے حسن کا ہم نے مزاج بدلا ہے
•(پروفیسر محمد کلیم ضیا ممبئی)
اسے خرچ کرتے کرتے مری زیست کٹ رہی ہے
ترا درد آج تک بھی مرے کام آ رہا ہے
•( سیدہ فلزا تسکین ۔ گلبرگہ)
سنا ہے کہ دعاؤں سے کبھی قسمت بدلتی ہے
یہ دیکھا ہے دواؤں سے کبھی علت بدلتی ہے
دعا سے اور دوا سے جو کہ بدلی جا نہیں سکتی
نہ خود بدلے کوئی جب تک کہاں عادت بدلتی ہے
• (ناظمِ مشاعرہ مرزا انور بیگ رائے بریلوی ۔ ناظم ادارہ ادب اسلامی ہند ۔ ممبئی تھانہ زون)
مری راحتوں کا خیال کر مری مشکلوں کو نڈھال کر
رہے مشغلہ یہ نگاہوں کا میں جواب دوں تو سوال کر
• ( اسماء عالم ۔ گلبرگہ)
مٹا کر نفرتیں اپنی کریں چرچا محبت کا
چلو مل کر بناتے ہیں نیا فرقہ محبت کا
•(صدر مشاعرہ ،محمد حسین ساؔحل
ایم اے۔ انگلش لٹریچر، شاعر ادیب مترجم ( مراٹھی/ ہندی/ انگلش/ اردو)
خدمات : روزنامہ انقلاب /
ای ٹی وی حیدراباد/
مرکز ثقافت و سنیہ کیرلا
اب ملے ہو کر دو واپس وہ مرا رومال تم
وقت رخصت اشک پونچھے تھے اسی رومال سے
• (عظیم ملک،بزرگ شاعر ۔ شفق میوزک کے مالک ، فلم ڈائریکٹر و میکر، کہانی کار ۔ ممبئی)
Comments
Post a Comment