باغبان جمیعت شولاپور کی جانب سے مثالی معلمین کو اعزازات کی تقسیم۔
شولاپور : (نامہ نگار) باغبان جمیعت شولاپور سٹی ٹرسٹ اور ادارہ ہذا کے زیرِ انصرام چلنے والی ایجُوکیشن کمیٹی کی جانب سے ، شولا پر ضلع کے گاؤں اور دیہاتوں کے تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات انجام دینے والے باغبان برادری کے اساتذہ کرام کا تہنیتی جلسہ مورخہ 7 ستمبر 2025 کو ٹھیک 2:00 بجے ، باغبان جمیعت کی آفس میں منعقد کیا گیا۔ اس جلسے کی صدارت ، جمیعت کے صدر ڈاکٹر ایم اے دلال نے کی جب کہ جمعیتِ علماء ہند شولاپور ضلع کے نئے منتخب کیے گئے جنرل سیکرٹری اور باغبان جمیعت کے ڈائریکٹر عبد الرزاق چودھری ، حاجی مولا بخش تلجاپورے، مُشتاق باغبان (ایم راؤنڈ)، اخلاق مرچنٹ(سیکرٹری) ، الطاف لیمبو والے (نائب صدر)، فیض احمد باغبان ، مشتاق مرچنٹ ، مشتاق خلیفہ، رئیس باغبان، افتخار تُلجاپورے، صادق باغبان ، امتیاز مرچنٹ ، ابراھیم میندرگی، اشفاق باغبان ، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، حافظ عبد السلام باغبان، ناظم کامتیکر ، امتیاز دلال ، اعجاز باغبان اور جمیعت کے موجودہ اور سابق زمہ داران اور عہدے داران کے ساتھ ساتھ باغبان یووک سنگھٹنا شولاپور کے صدر و اراکین اور دیگر مہمانان جلسے میں شریک تھے۔ ...