پھلمامڑی توفیق العالم سر کو مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔
عثمان آباد (نامہ نگار) عثمان آباد ضلع کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر کے نامی گرامی ماہر سائنس ، فعال و ہر دل عزیز ہائی اسکول ٹیچر محترم جناب پھلمامڑی توفیق العالم نورالامین سر عثمان آباد کے امدادِ باہمی ادارہ برائے معلمین کی جانب سے سن 2025 کے مثالی معلم ایوارڈ بنام "شکشک رتن پرسکار" سے نوازے گئے۔ یہ اعزاز بدستِ رکن اسمبلی محترم جناب کیلاس دادا پاٹل و محترم جناب وکرم کالے صاحب دیا گیا۔ اس ایوارڈ کے حصول پر توفیق العالم سر کو ادارے کے صدر مدرس محترم جناب شاہ طیب علی سر و جمیع اساتذہ کرام نے دلی مبارک باد پیش کی ہے۔اس ضمن میں موصوف کو حلقۂ احباب سے بھی تہنیت و مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment