عید میلاد النبیؐ کے موقع پر محمدیہ عربی مدرسہ و مکتب شاستری نگر کا شاندار جلسہ۔


 سولاپور: (نامہ نگار) 4/ ستمبر بروز جمعرات، عید میلاد النبیؐ کے موقع پر محمدیہ عربی مدرسہ و مکتب شاستری نگر، سولاپور کی جانب سے اسلامی معلومات پر مبنی تقریر، تلاوتِ قرآن اور اسلامی معلوماتی کوئز مقابلہ شاندار چوک، شاستری نگر میں منعقد کیا گیا-
 اس جلسہ میں شاندار چوک، شاستری نگر اور آس پاس کے علاقوں کے تقریباً 200 طلبہ نے حصہ لیا۔ اس پروگرام کی صدارت محترم مولانا شفیق انصاری نے کی۔ ناظرِ جلسہ اور تقریری مقابلے کے جج کے فرائض ڈاکٹر احتشام نداف نے انجام دیے۔کیوز مقابلے کے لیے نظامت اورسوالات پوچھنے کا کام مستان کِلیدارسر اور احتشام قاضی سرنے بحسنِ خوبی انجام دیا۔۔۔ اس کے ساتھ ہی طلبہ کی رہنمائی حافظ الیاس شیخ، حافظ سہیل ڈوکا، حافظ فاروق کالے بھائی اور حافظ اعظم شیخ نے کی۔
 اس موقع پر محمدیہ عربی مدرسہ، مسجد و مکتب شاستری نگر سولاپور کے صدر امام صاحب ،اورمحترم مولالی کالے بھائی سمیت تمام اساتذہ و ذمہ داران کی رہنمائی میں پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
 اس پروگرام میں شاندار چوک، شاستری نگر اور آس پاس کے علاقوں کے معززین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ پروگرام کے آخر میں طلبہ کو انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ