ہم نشیں ویلفیئر فاؤنڈیشن، بھیونڈی کے زیرِ اہتمام "مقابلۂ فنِ خطّاطی" نیز خطّاطی نمائش اور جلسۂ تقسیمِ انعامات کا کامیاب انعقاد۔
بھیونڈی(اسٹاف رپورٹر): ۵؍ستمبر ۲۰۲۵ء کو نبیِ آخرالزماں ﷺ کی ولادت کے ۱۵۰۰؍ویں جشن کے موقع پر "پرافیٹ فار آل - انسانیت کی خدمت کا مشن" کے تحت ہم نشیں ویلفیئر فاؤنڈیشن، بھیونڈی کے زیرِ اہتمام مورخہ ۴؍ستمبر ۲۰۲۵ء کو "مقابلۂ فنِ خطّاطی" نیز خطّاطی نمائش اور جلسۂ تقسیمِ انعامات ۵؍ستمبر ۲۰۲۵ء کو منعقد کیا گیا۔ مقامِ مسرت ہے کہ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونِیَر کالج، بھیونڈی' میں بارھویں سائنس بی کی طالبہ انصاری عجوہ شیرین عبدالباسط کو اوّل انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انصاری عجوہ شیرین کو پرنسپل انصاری ضیاء الرحمٰن، جملہ اسٹاف اور طلبہ کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
Comments
Post a Comment