ایڈوکیٹ جاوید خیردی کی بیس سال وکالتی خدمات کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا۔
سولاپور:(نامہ نگار) ہفت روزہ اخبارمترپریم سولاپور کی یوم تاسیس کے موقع پر، مترپریم اوربشیرالزماں سوشل ملٹی پرپز آرگنائزیشن سولاپورکے زیرِ اہتمام اخبارکے مدیر رضوان شیخ نے سولاپور کے سماجی ، تعلیمی ، قانونی ، طبی اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پنیہ شلوک اہلیا دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی کے لیگل آفیسر ایڈوکیٹ جاوید احمد محمد حنیف خیردی کی شعبہ قانون میں 20 سال سے زائد قانونی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسٹیٹ لیول سیوا گورو ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سولاپور بلدیہ کے سابق میئرعارف بھائی شیخ، سدھیر کھراٹمل صاحب، امول باپو شندے صاحب اور دیگر معززین موجود تھے۔
Comments
Post a Comment