اسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے، بلروتھ ہاسپٹلز چینئی کے اشتراک سے، اتوار کو ایک عظیم الشان دل کے امراض کے علاج کیمپ اور سینے و چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔

تمل ناڈو سے شہرمیل وشارم سے محمد رضوان اللہ کی رپورٹ 
تاریخ: 07-09-2025 اسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے، بلروتھ ہاسپٹلز چینئی کے اشتراک سے، اتوار 7 ستمبر 2025 کو ایک عظیم الشان دل کے امراض کے علاج کیمپ اور سینے و چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔
اس کیمپ میں کل 310 افراد کا معائنہ کیا گیا۔ مریضوں کے لیے AC، PC، ECG، ECHO جیسے ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ کینسر سے متعلق آگاہی لیکچر بھی پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ میموگرام، الٹرا ساؤنڈ (USG Abdomen) اور دیگر تشخیصی ٹیسٹ انجام دیے گئے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس کیمپ کے دوران منتخب 15 مریضوں کے دل کے آپریشن بلروتھ ہاسپٹلز چینئی میں کیے جائیں گے۔
اسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے کیمپس آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ عام عوام کو بہتر طبی سہولتیں اور آگاہی فراہم کی جا سکے۔ کمیٹی نے تمام ماہر ڈاکٹروں اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ