آہ۔۔۔۔۔! استاد محترم ،سر زمین کوکن کی مایہ ناز ہستی عبدالکریم صدرالدین تانبے صاحب اب اس جہاں میں نہیں رہے۔....!!!
آہ۔۔۔۔۔! استاد محترم ،سر زمین کوکن کی مایہ ناز ہستی عبدالکریم صدرالدین تانبے صاحب اب اس جہاں میں نہیں رہے۔....!!!
......................................................
کرجی تعلقہ کھیڈ ضلع رتناگیری نہیں بلکہ کوکن کی معروف ہمہ جہت شخصیت ،کرجی تعلیمی انجمن کرجی کے سابق چیرمین ،سابق معلم ،سابق سرپنچ ،آدرش دودھ ڈیری کے چیرمین ، جن کے تعلیمی ،سماجی سیاسی خدمات قابل قدر ہیں گزشتہ رات ان کا انتقال ہوگیا ۔۔۔۔۔۔!
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔!!!
کیا شخص تھا جو محفل ویران کر گیا۔ موت تو بر حق ہے اور ہر ایک کو ایک دن یہاں سے ہمیشہ ہمیش کے لیے جانا ہے لیکن ایسی موت جس پر زمانہ رشک کرے بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ۔
موت تو اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آئے مرنے کے لیے
ان کے انتقال کی خبر نے لاکھوں شاگردوں ،لوگوں کو غمگین کر دیا ۔ہر ایک کی زبان سے یہی نکل رہا ہے کہ ہمارے شفیق استاد ،کرجی گاؤں کی بزرگ ترین محبت سے رہبری کرنے والی ہستی نہیں رہی ۔
مرحوم ایک نرالے انتہائی حسین و دلکش انداز میں درس دیتے تھے ۔تعلیمی اور سماج کی گتھیاں سلجھانے میں ماہر تھے ۔
دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے ان کے درجات کو بلند فرمائے ان کے سیات کو حسنات میں مبدل فرمائے ان کی قبر کو جنت کا باغ بنائے۔جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء کرے ۔پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔
آ مین یا رب العالمین ۔۔۔۔۔!
آ سماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ ء نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
نوٹ : آ ج بروز اتوار بتاریخ 7ستمبر 2025 کو دوپہر تین بجے تانبے محلے کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا ۔
Comments
Post a Comment