Posts

جانباز پولیس والوں کا استقبال

Image
 (کالپوی گوا سے عمران انعامدار کی رپورٹ) جنگل میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت باہر نکالنے والے ولپوئی پولیس اسٹیشن سے جڑے 8 پولیس افسروں کا 15 اگست کے دن رکن اسمبلی دیویا را نے کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔   گوا کا ستری تعلقہ قدرتی خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے برسات کے موسم میں ہزاروں کی تعداد میں سیاح ستّری تعلقے کے جنگل گھومنے اتے ہیں جگہ جگہ اپشار نظر اتے ہیں۔ اسی کا مزہ لوٹنے سات جولائی کے دن بڑی تعداد میں سیاح کالپوی   کے قریب پالی نام کے گاؤں کے جنگلوں میں برسات کے موسم میں اپشار کا مزہ لوٹنے گئے تھے پر اس دن دوپہر میں اچانک تیز بارش شروع ہو گئی اور ابشار کے راستے میں پڑنے والے کئی ندی نالے پورے بھر گئے اور تیزی سے بہنے لگے جس کے چلتے تقریبا 200 سے زیادہ سیاح واٹر فال کے آس پاس پھنس گئے انہیں باہر انے کا کوئی راستہ نہیں تھا جیسے ہی والپی پولیس کو اس کی معلومات ملی وہ فورا راستے سے پانچ کلومیٹر اندر واٹر فال کے پاس پہنچے اور فائر ڈیپارٹمنٹ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے رسی باندھ کر 80 سے زیادہ سیاح جو نالے کے اس پر تھے بنا مدد آن کا باہر نکلنا ن...

خواتین کے ساتھ زیادتی کے خلاف احتجاج۔

Image
جلگاؤں (نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر انتظام ایچ جے تھیم تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، مہرون جلگاؤں کی "شکایت کمیٹی" کے ذریعے، کولکاتہ، بنگال میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ کیئے گئے ظلم اور ایک طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس وقت کالج کے انچارج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر چاند خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ' وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر خان، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ باسط، پروفیسر ڈاکٹر انجلی کلکرنی، پروفیسر ڈاکٹر۔ فردوس شیخ، پروفیسر ڈاکٹر۔ شبانہ خاٹک، پروفیسر ڈاکٹر۔ راجو گاورے، پروفیسر ڈاکٹر راجیش بھامرے، پروفیسر ڈاکٹر حفیظ شیخ موجود تھے۔ اس بار لڑکوں اور لڑکیوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔

آج مدرسہ محمود گاواں بیدر میں درس قرآن منعقد ہوگا۔

Image
بیدر23/ اگسٹ(نامہ نگار )مولانانذیراحمد شکیل حسامی کے بموجب مجلس تحفظ ختم نبوت بیدر کے زیر اہتمام علمی و تاریخی شہر بیدر کی منفرد درسگاہ مدرسہ حضرت محمدگاواں کی مسجدو مدرسہ محمود گاواں بیدر میں اج 23اگسٹ بروز جمعہ بعد نماز مغرب تا عشاء 38واں عظیم الشان درس قرآن منعقد ہوگا۔تمام شہریان بیدر خصوصآنوجوانوں سے گزارش ہے کی جاتی ہے کہ اپنی تاریخ کی بقااورمحبت قرآن کےاس باعظمت فریضے کو انجام دینے کے لیے معہ دوست احباب ضرور شرکت کریں۔جلسہ درس قرآن کو مولانا نذیر احمد شکیل حسامی مخاطب کریںنگے۔واضح رہے کہ درس قرآن ہر جمعہ کو پابندی کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے۔

احسان فراموشی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔از قلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے ۔

Image
احسان فراموشی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔از قلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے ۔    ہر ایک انسان جانتا ہے کہ انسان بنیادی طورپر کمزوریوں کا مجموعہ ہے اور منجملہ اسکی کمزوریوں میں سے ایک کمزوری اسکی احسان فراموشی بھی ہے      جب یہ حقیقت ھیکہ کسی نہ کسی اعتبار سےایکدوسرے کے محسن و معاون ہیں تو اس احسان کا تقاضا ھیکہ اپنے محسن کیساتھ وفاداری اور احسان شناسی کا معاملہ کیا جائے اسکے تعاون کا اچھا بدلہ دیا جائے اگر بدلے میں کوئی مادی چیز دینے کی استطاعت نہ ہوتو خلوص دل کیساتھ دعائے خیر دی جائے اور اپنے قول و عمل سے ہرگز اسطرح ظاہر نہ کیا جائے جس سے احسان فراموشی کی بو آتی ہو    ہم پر احسانات چاہے والدین کے ہوں یا اساتذہ کرام علماء کرام یا دیگر رشتہ داروں یا دوست و احباب کے ہوں کسی نے ہمیں کھلایا پلایا اور پہنایا ہوگا کسی نے اچھا اور نیک مشورہ دیا ہوگا کسی نے روپیہ پیسے سے تعاون کیا ہوگا کسی نے وقتی طورپر قرض دیا ہوگا کسی نے مشکل وقت اور ضرورت کے وقت ساتھ دیا ہوگا کسی کبھی کسی طرح سے مدد کی ہوگی غرض یہ کہ ہر ایک شخص دوسرے کے احسان تلے دبا ہوا ہے اسلئے ہمیں اپنے تمام...

جلگاؤں میں منشیات, سٹہ اور جوا کاروبار کے خلاف زوردار احتجاجی مارچ۔ مفتی ہارون کی قیادت میں خواتین، نوجوان اور ذمہ داران ایس پی آفس پہنچے۔

Image
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) شہر کی مضافاتی نو آبادی، پمپرالہ، ہڈکو، خواجہ نگری، آزاد نگر میں بڑی تعداد میں جوا،سٹہ اور زہریلی شراب کا جان لیوا کاروبار پولیس کی ناک کے نیچے بڑی ہمت سے کاروباری چلا رہے ہیں، اسکولوں، مدرسوں، مساجد کے سامنے سب کچھ ہوتا ہے۔ معصوم بچے بہت بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، نسلوں کی تباہی کا پورا امکان ہے،اِس زہریلے کاروبار کے تاجروں کے سر پر مضبوط سياسی ہاتھ ہیں جس کی وجہ سے وہ بغیر کسی خوف کے پیسہ کما رہے ہیں،دھوم سے بے خوف ہوکر کاروبار کر رہے ہیں ،لیکن آج 200 خواتین اور نوجوان ذمہ دار غصّے کی حالت میں علاقے کے چار میونسپل کونسلر اور پوری سوسائٹی مفتی محمد ہارون ندوی کی قیادت میں ایک زبردست عوامی احتجاجی مارچ کے ساتھ ایس پی آفس پہنچے اور سارا معاملہ ڈی وائی ایس پی، ایس پی صاحب کو تفصیل سے بتایا، اور کارروائی کا مطالبہ کیا، جس پر پولیس اہلکاروں نے بڑا رسپانس دیا، فوری طور پراُس علاقے کے متعلقہ افسران سے بات کی، جس پر مفتی صاحب، کلبھوشن دادا اور وفد نے ایس پی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی وائی ایس پی صاحب نے بھی خواتین سے بات کی اور سخت کارروائی کا یقین دلایا۔ ...

ٹیچر ببیتا پٹیل کا ایک انوکھا قابل ستائش اقدام۔ پارولہ تحصیل کے مثالی گاؤں راجواڑ کی گجانن ہائی اسکول میں طلباء نے فوجی نوجوانوں کےلیۓ راکھیاں بھیج کر انوکھا رکھشا بندھن منایا

Image
 جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ) مثالی گاؤں راجواڑ تعلقہ پارولہ ضلع جلگاؤں کی گجانن ہائی اسکول کی سرگرم عمل ٹیچر ببیتا عثمان پٹیل، اس اسکول کی ایک فعال رول ماڈل مثالی ٹیچر ہیں۔ وہ اسکول میں نیت نئ سرگرمیوں کو بخوبی انجام دیتی رہتی ہیں۔ موصوفہ نے رکھشا بندھن کے موقع پر ملک و قوم کے خدمتگاروں یعنی فوجی نوجوانوں کےلیۓ راکھیاں بھیج کر طلبہ میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کیں۔ ماحول دوست راکھیاں وہ ہمیشہ اسکول کے طلباء کے لیۓ قابل ستائش سرگرمیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوۓ لباء کو اس جانب راغب کرتی ہیں۔ ہر طالب علم کی صلاحیتوں کو پہچانتے ہوئے، وہ طالب علم کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ ببیتا پٹیل نے اب تک درختوں کے تحفظ ، درختوں کی نشونما ، ماحولیات کے تحفظ ، طالبات کےاجلاس کے ذریعے لڑکیوں کے ، قدری تعلیم ، لسانی ، ریاضی ، سائنسی اور فکری سرگرمیوں کو عمل میں لایا ہیں۔ ۔ وہ ہمیشہ طلباء کو خوشگوار تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس طرح کی سرگرمیوں کی کامیابی کے لیے ایم ایل اے کرشی بھوشن صاحب راؤ پاٹل ، جیجاماتا کرشی بھوشن ...

مسلم سماج کی جانب سے گستاخ رام گیری مہاراج کے خلاف تحصیلدار صاحب لونار کو پیش کیا گیا ایک محضر نامہ۔

Image
بلڈانہ : (محمد شاکر ہمدرد) آئے دن ملک عزیز میں اسلام مخالف بیان بازیاں فرقہ پرست کٹر مذہبی تنظیم کا لبادہ اوڑھے ہوئے تنظیم کے افراد یا مذہبی گرو ملک عزیز کی فضا کو آلودہ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور اس سے ان کا مقصد ان کے پیروکاروں کو گمراہ کر کے دو مذاھب کے ما بین فرقہ واریت پھیلانا ہوتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا ۔بانی اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں 15/08/2024 کو موجے پنچالے تعلقہ جنر ضلع ناسک میں رام گیری گرو نارائن گری مہاراج، نے ایک مذہبی پروگرام میں، اس نے اپنے خطبہ کے دوران خود کہا، "یہ کتنا ظلم ہے کہ اسلام کے بانی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے 50 سال کی عمر میں ایک 6 سال کی بچی سے شادی کی۔ جس کے اخلاق جابر ہوں، اس لیے اس کے ماننے والے بھی جابر ذہانت کے ہوگے۔ وہ خود بھی کتنا جابر ہوگا۔" انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیم بنیادی طور پر ظالم ہے۔ نیز، "اس ظالمانہ سوچ کی وجہ سے لاکھوں مسلمان اسلام چھوڑ چکے ہیں اور جس میں اسلام کے عظیم مولانا نے بھی اسلام کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد اسلام چھوڑ دیا ہے" اس طرح کی بی...

کے. کے.اردو گرلز ہائی اسکول میں سدبھاونہ دن کا انعقاد ۔

Image
 جلگاؤں۔  (عقیل خان بیاولی)انجمن خدمت خلق زیر اہتمام جاری کے. کے اردو گرلز ہائی اسکول‌ و ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج میں 20 اگست کو شعبہ اسکاؤٹس و گائیڈس کے زیر اہتمام  سد بھاونا دن  صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقعے پر رہنمائی کرتے ہوۓ صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ نے سدبھاونہ نیک جزبات کے ساتھ زندگی گزارنے کا درس دیا اسی کے  مشتاق بہشتی سر نے سدبھاونا دن کی اہمیت اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے کام کے بارے میں معلومات دیتے ہوۓ کہا کہ ملک کی ترقی میں ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کا اہم کردار ہے.  جس کی بنیاد آنجہانی وزیر اعظم نے رکھی ہے پروگرام کی کامیابی کے لیے  شعبہ اسکاوٹس و گاییڈس کی نگران شکیلہ شیخ، نازیہ شیخ، نسرین قادری، رضوانہ سید اور ثمینہ شیخ نے  کامیابی کے لیے  محنت کی۔ نظامت کے فرائض جمیلہ شیخ  انجام دۓ رسم شکریہ شکیلہ شیخ نے ادا کیں۔

دفتر ضلع کانگریس کمیٹی بیدر میں سابق وزیراعظم شری راجیو گاندھی اور سابق چیف منسٹر کرناٹک دیوراج ارس کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد۔

Image
بیدر21اگسٹ(نامہ نگار )جناب احسن کمال پرویز جنرل سیکرٹری ضلع کانگریس کمیٹی نیدر کے پریس نوٹ کے بموجب بھارت کے سابق وزیر اعظم، بھارت رتن آنجہانی شری راجیو گاندھی کے 80 واں اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ شری دیوراج ارس جی کا 109 واں یوم پیدائش ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں صدر ضلع کانگریس کمیٹی جناب بسواراج جبشیٹی جی کی صدارت میں منایا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کانگریس کے صدر بسواراج جابشٹی، سابق رکن پارلیمنٹ بیدر نرسنگ راو سوریا ونشی،صدر ضلع کانگریس انتخابی مہم کمیٹی و ڈسٹرکٹ چیرمین 5 گارنٹی عمل آوری کمیٹی شری امروت راؤ چمکوڑے اور جنرل سیکرٹری ضلع کانگریس کمیٹی بیدرجناب احسن کمال پرویز نے راجیو گاندھی اور دیوراج ارس کی بے مثال اور شاندار خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔  اس تقریب میں ترجمان جارج فرنانڈیز، سکریٹریز سنیل بچن، لیاقت اللہ خان شاکر، وشال دوڈی، ناگناتھ پاٹل، فرنٹل آرگنائزیشن کے صدور گووردھن راٹھوڑ، ڈی کے سنجو کمار،راکیش کروب کھیلگی،سوشیل میڈیا کے رویندرا روی،قائدین ماروتی شاکھا،یوگیش کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین اور کارکنان ...

خاتون ایجوکیشن سوسائٹی مالیگائوں کے اے ایم ایس آیوروید میڈیکل کالج کو حکومتی منظوری۔

Image
مالیگائوں کے تعلیمی افق پر ایک نئے کالج کا اضافہ ہوا ہے ۔ مرحوم عبدالمطلب شیخ کے قائم کردہ ادارہ خاتون مائیناریٹی ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت اے ایم ایس آیورویدک میڈیکل کالج کے طور پر حکومتی منظوری کے تمام تر مراحل سے گزر کر امسال نئے ایڈمیشن کیلئے CET سیل كی كالج چوائز كوڈ كی لسٹ میں شامل هوا هے ۔ جس كا چوائز كوڈ 3144ہے۔ امسال جن طلباء نے NEET میں كامیابی حاصل كی وه BAMS میں داخله كیلئے ا ے ایم ایس آیورویدك میڈیكل كالج ، مالیگائوں كو ترجیح دے سكتے هیں۔ واضح رهے كه یه مهاراشٹر كا پهلااقلیتی آیورویدك میڈیكل كالج هیں۔ سبھی جانتے ہیں كه MBBS كے بعد BAMS كورس كی اهمیت هے جس میں گورنمنٹ جاب كیلئے آسانی رهتی هے ۔ اس تاریخی موقع پر كالج كے روح رواں رضوان شیخ عبدالمطلب نے الله رب العزت كا شكر ادا كرتے هوئے كها كه میں اور میرے بھائی ریحان احمد اپنے  مخلص اسٹاف کے ساتھ مل کر اپنے والد مرحوم کے خوابوں کی تعبیرکے متلاشی ہیں۔ اب ہمارے کیمپس میں کے جی سے پی جی کے علاوہ کئی پروفیشنل کورسیز بالخصوص BUMS ، فزیوتھیراپی کالج کے پہلے بیچ کے 60فارغین امسال ہی عوامی خدمت کے شعبہ میں سرگرم عمل ہوچک...

جلگاؤں کی تھیم کالج میں کمیونیکیشن اسکیل پر ورکشاپ کا انعقاد ماہرین نے طلبہ کی رہنمائی کی۔

Image
جلگاؤں (نامہ نگار) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں کے شعبہ انگریزی ،کی طرف سے منعقدہ مواصلاتی ہنر پر مورخہ 12 اگست سے 19 اگست 2024 تک کمیونیکیشن ا سکلز پر ایک ہفتہ طویل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹرینر مسٹر راجیش کورے نے مواصلات کے تصورات، زبان سیکھنے کی مہارت، اسٹیج ڈیرنگ، انٹرویو کی تکنیک، انٹرویو کی اقسام کے بارے میں معلومات دی۔ بہت ہی آسان طریقے سے سمجھایا۔ اسی طرح ایک براہ راست انٹرایکٹو انٹرویو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔کورے سر کی لڑکی کیتکی کور ے نے ون ایکٹ پلے ڈرامہ پیش کیا۔ جس میں مختلف حالات میں زبان کا استعمال دکھایا گیا۔ پروگرام کی صدارت ادارے کے نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ نے کی، کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان ، وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، پروفیسر مزمل قاضی، ڈاکٹر عائشہ باسط موجود تھے۔ ڈاکٹر انجلی کلکرنی نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر اقبال شاہ نے صدارتی خطاب کیا۔ ڈاکٹر عائشہ باسط نے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ طلباء ...

سلیم انعامدار فرینڈز سرکل کی طرف سے بیاضوں کی تقسیم ۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) کثیر مسلم آبادی والے علاقے کے ۔ج۔این، احمد رضاخان کالونی کے ضرورت مند و مستحق طلباء کو بطور تعلیمی تعاون ایکتا ہال نزد رضا مسجد خادم مہرون سلیم انعامدار فرینڈز سرکل کی جانب سے کے جی تا دوازدہم میں زیر تعلیم ضرورت مند و مستحق کم و بیش ١٢٥ دختران ملت کے ہمراہ طلباء کو نوٹ بکس (بیاضوں)کی تقسیم مخیر حضرات کے تعاون سے کی گئی۔صدارت یوسف خان بٹاٹا والا نے کی اس موقع پر عبدالواحد شیخ،شیخ یوسف موظف ایس ٹی ڈیپارٹمنٹ بطور مہمانان خصوصی شریک تھے اس موقع پر طلباء و طالبات نے حمد باری تعالٰی ،نعت مبارک ،قومی ترانے پیش کۓ انہیں رضا بائز کی طرف سے نقد رقم دےکر پڑھنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی تو فیض کھاٹک ،فیضان خان دانش کاکر کی طرف سے چاکلیٹس تقسیم کۓ گۓ ۔قبل ازیں تلاوت قرآن کریم ہوئی نظامت سلیم انعامدار نے کی فیاض شیخ نے رسم شکریہ ادا کیا۔

"ماضی کے جھروکوں سے" فریدخان۔

Image
"ماضی کے جھروکوں سے" فریدخان۔  اردو کارواں ممبئی کا ادب کے معماروں کو خراج ماہ اگست میں میں کئی اہم معماران ادب کی سالگرہ پائی جاتی ہے جن میں باباےء اردو مولوی عبدالحق، محمد ابراہیم ذوق اور شکیل بدایونی شامل ہیں۔آل انڈیا خلافت کمیٹی کالج آف ایجوکیشن کے اشتراک سے خلافت ہاؤس کیمپس میں اردو کارواں کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے پہلے مقرر ڈاکٹر شمس الرب خان، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ عربی واسلامیات، مہاراشٹر کالج نے بابائے اردو مولوی عبد الحق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مولوی عبد الحق کی تصنیفات وتالیفات پر غائرانہ نظر ڈالیے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ نہ صرف ایک عظیم اردو داں تھے، بلکہ ایک بڑے عربی داں بھی تھے. اردو اور عربی کے مشترکہ ذخیرۂ الفاظ پر ان کی گہری نظر تھی. علاوہ ازیں، اردو میں مستعمل عربی الفاظ کے تلفظ کے تعلق سے ان کے یہاں فاضلانہ درستگی اور گیرائی دکھائی دیتی ہے. اس لیے اردو سیکھنے اور پڑھنے پڑھانے کا شوق رکھنے والے ہر فرد کو عربی زبان کا علم بھی حاصل کرنا چاہیے، یہ ہماری جانب سے مولوی عبد الحق کو سچی خراج عقیدت ہوگی. محمدا...

جلگاؤں میں ایچ۔ایم۔ٹی۔انٹرنیشنل اسکول میں یوم آزادی کا جشن پہلا انوکھا ثقافتی پروگرام کامیابی سے ہمکنار

Image
جلگاؤں۔ (سعید پٹیل) ۱۹ اگست ۲۰۲۴ کو ایچ۔ ایم۔ٹی۔ انٹرنیشنل اسکول مہرون جلگاؤں میں ایک انوکھے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا - پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے انگریزی ترجمے کے ساتھ آفرین ظہیر شیخ میڈم نے کئے۔ نعتیہ اشعار رابعہ میڈم نے پیش کئے۔ پروگرام کی صدارت ساحل میمن صاحب نے کی ۔ بطور مہمانانِ خصوصی ناصر دیشمکھ ، میناز عبدالقادر کچّی ، حسین میمن اور تنویر شاہ موجود تھے ۔ پروگرام کی انوکھی اور خصوصی بات یہ رہی کہ ثقافتی پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کی تیاری اساتذہ اکرام نے نہیں بلکہ بچوں کے والدین و سرپرستوں نے کروائے تھے ۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ نرسری ، جونیئر کے۔جی۔ اور سینئر کے جی سے کل پچاس طلبہ و طالبات نے اس پروگرام میں شرکت کیں۔ اس پروگرام میں ننھے مُنے بچوں نے انگریزی اور اردو زبان میں تقاریر پیش کئے ، قومی گیت اور ترانوں کے ساتھ ساتھ فینسی ڈریس میں خصوصی طور سے مسلم رہنماؤں، دِینی، ادبی سائِنسی، تعلیمی اور سیاسی مسلم شخصیات کے ساتھ ساتھ دیگر قومی شخصیت کو بھی کو بھی نمایاں طور پر پیش کیا۔ اسکول کے۔ سی ۔ای-او۔ سید الطاف علی رہنماء نے اپ...

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے پروگرام مصنف سے ملیے۔۔۔ "اردو ہندوستانی زبان ہے، اسے ہندوستانی ہی رہنے دیا جائے " ونود کمار ترپاٹھی کا اظہار خیال۔

Image
 اورنگ آباد 19/ اگست (نامہ نگار)  ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورنگ آباد کے مقبول پروگرام " مصنف سے ملیے پروگرام میں"   ونود کمار ترپاٹھی صاحب کا تاریخی شہر اورنگ آباد میں خیرمقدم کیا گیا اور ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس کا موضوع تھا۔  "اردو زبان اور اس کا رسم الخط" تھا.     "اردو ہندوستانی زبان ہے، اسے ہندوستانی رہنے دو، موجودہ دور میں  عربی فارسی کے ثقیل الفاظ نئے پڑھنے والوں کو اردو سے دور کررہے ہیں اگر ہم چاہتے ہیں کہ نئی نسل میں اردو زبان و ادب کا شوق پیدا ہو تو ہمیں ہندوستانی زبانوں کے الفاظ کو شامل کرنا ہوگا جو زبان عام و خاص ہوں. " انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ہم نے اردو زبان کو بہت مشکل بنا دیا ہے، اگر ہم اسے زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں عربی، فارسی الفاظ کا استعمال کم سے کم کرنا ہو گا اور زیادہ سے زیادہ ہندوستانی زبان کا استعمال کرنا ہو گا۔   فاؤنڈیشن کے چیئرمین مرزا عبدالقیوم ندوی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مصنف کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ   ونود کمار ترپاٹھی کے بارے میں  ونود کمار ترپاٹھی صاحب ک...

افسانہ ۔۔۔۔۔۔۔۔اندھی محبت۔افسانہ نگار۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولا پور۔

افسانہ ۔۔۔۔۔۔۔۔اندھی محبت۔ افسانہ نگار۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولا پور۔ سمیر اور عالیہ دونوں ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے ۔ ۔۔ سمیر جب عالیہ سے ملتا اُسے سلام کیا کرتا تھا ۔ عالیہ کو  یہی لگتا رہا کہ سمیر مسلمان ہے۔عالیہ سے سمیر اِک دن محبت کا اظہار کرتا ہے ۔عالیہ کو یہ علم ہی نہیں تھا کہ سمیر ایک غیر قوم کا لڑکا ہے ۔سمیر نے عالیہ کو بتایا  ہے نہیں تھا کہ وہ ایک ہندو ہے۔جانے انجانے میں عالیہ سمیر سے محبت کر بیٹھتی ہے۔ ایک دن عالیہ سمیر سے ملاقات کے بعد گھر جاتی ہے  عالیہ کے گھر میں عالیہ کی دو بہنیں اور والدین رہتے ہیں عالیہ بڑی بیٹی ہے  عالیہ کی دوسری بہن پروین ہے جو کہ عالم کورس کر رہی تھی اور ایک چھوٹی بہن تھی جس کا نام رحمت تھا  عالیہ بہت ذہین اور اپنی کلاس میں ہمیشہ اول درجہ میں کامیاب ہوتی تھی ۔ والدین کو بہت فخر تھا کہ بچے بہت ذہین اور سمجھدار تھے والدین کو کبھی بیٹے کی کمی محسوس نہیں ہوتی تھی عالیہ کے والد ہمیشہ لوگو سے کہتے تھے کہ بیٹی بھی والدین کا سر فخر سے اُٹھا سکتی ہے وہی خوشی دیتی ہے جو بیٹا دے سکتا ہے اسلئے مجھے کوئی غم نہیں کے مجھے بیٹا نہیں ...

کمل تائی جامکر مہیلا مہاودیالیہ پربھنی میں ایک روزہ ضلعی ورکشاپ کا انعقاد۔

Image
پربھنی (سید یوسف) آنجہانی کمل تائ جامکر مہیلا مہا ودیالیہ، پربھنی کے شعبہ اردو کی جانب سےبہ عنوان" نیو ایجوکیشن پالیسی 2020 کے تحت بی اے، بی کام، بی ایس سی کے نصاب کے نافذ "ہونے پر ایک روزہ ضلعی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس ورکشاپ کی صدارت ہیمنت راؤ جامکر (صدر، نوتن ودیا مندر ایجوکیشن سوسائٹی، پربھنی) نے کی- جبکہ - اس ورکشاپ کی افتتاح بدست ڈاکٹر ڈی این مورے) (ایم سی ممبر سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ، یونیورسٹی،ناندیڑ) نے کی۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وسنت بھونسلے سر اور وائس پرنسپل ڈاکٹر سنگیتا اوچار نے خصوصی موجودگی تھی ۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر مقبول احمد مقبول)(چیئرمین ، سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ)   پروفیسر حامد اشرف،( بی، او، ایس ممبر اردو سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ) پروفیسر شیخ محبوب ثاقب ایم ، یو کالج ، اودگیر ضلع لاتور اور ڈاکٹر قاضی کلیم الدین فاروقی ( بی، او، ایس ممبر اردو سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ) موجود تھے۔  اس ایک روزہ ضلعی ورکشاپ میں کلیدی مقررین ا...

سنجے نگر میونسپل سیکنڈری اسکول میں آئیٹا کی معرفت معیار دہم کے طلباء وطالبات کی رہنمائی

Image
ممبرا : بروز پیر ١٩اگست ٢٠٢٤ (محمد اسلم کی رپورٹ) مدرسہ ہذا کے صدر مدرس محترم احمد شاہ سر کی مخلصانہ درخواست پر آئیٹا مہاراشٹر نے معیار دہم کے بچوں کی رہنمائی کی۔ ریاستی نائب صدر محترم ریا ض الخالد سر جغرافیہ کا پرچہ کس طرح حل کریں اس کے متعلق مؤثر معلومات فراہم کی نیز جغرافیہ کے متعلق بنیادی معلومات فراہم کیں۔ آئیٹا مہاراشٹر کے ریاستی سیکریٹری محترم عتیق سر نے سائنس کا پرچہ کیسے حل کریں اس کے متعلق بہترین رہنمائی کی اور بنیادی نکات بتائے محترم نے سائنسی علوم پر سیر حاصل گفتگو کی اور اہم سائنسی نظریات بتائے۔ ممبئی ڈیویژن کے صدر محترم خان الیاس داؤد سر نے انگریزی گرامر پر مبنی پارٹ آف اسپیچ نہایت عمدگی سے سمجھاتے ہوئے انگریزی الفاظ کا ذخیرہ کرنے اور انگریزی میں گفتگو کرنے کی ہدایت کی۔ آئیٹا پال گھر سکریٹری محترم نعیم احمد انصاری سر نے منصوبہ بندی خود اعتمادی اور دوران امتحان اعصاب پر قابو کیسے رکھیں ان امور پر رہنمائی کی۔ صدر مدرس محترم احمد شاہ سر اور انچارج معلمہ محترمہ نادرہ مومن صاحبہ، محمد اسلم سر، محترم عثمان سر اور دیگر اساتذہ نے بھرپور تعاون کیا اور اظہار تشکر ادا ...

رام گیری مہاراج کے خلاف جلگاؤں ضلع میں مقدمہ درج کیا جائے۔ مسلم وفد کا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو میمورنڈم۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) رامگیری مہاراج نے نہ صرف حضور اکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی بلکہ تمام مسلمانوں کی عبادت گاہوں ہے،بلکہ پوری دنیائے اسلامی برادری کی توہین کی،اور مزہب اسلام کو ایک غیر منصفانہ اور جابرانہ مذہب بھی کہا، اس کے خلاف ابھی تک کہی بھی کوئی مقدمہ جلگاؤں ضلع کے کسی بھی پولیس اسٹیشن نہیں ہوا اس تعلق سے مسلم کمیونٹی کے ایک وفد نے پولیس سپرنٹنڈنٹ مہیشور ریڈی سے ملاقات کی اور انہیں ضلع کے باشندوں کے شدید جذبات کی نشان دہی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ضلع بھر میں سے کم از کم کسی ایک تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔  پولیس سپرنٹنڈنٹ کی یقین دہانی :  پولیس سپرنٹنڈنٹ مہیشور ریڈی نے وفد کو یقین دلایا کہ معاملے کا مطالعہ کرنے اور معلومات اکٹھا کرنے کے بعد مناسب قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انڈین کوڈ آف جسٹس کے تحت کارروائی کا مطالبہ :  وفد نے اپنی شکایتی درخواست میں کہا ہے کہ رام گیری مہاراج کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 192، 196، 197، 298، 299، 302، 353 اور 356 کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔ وفد م...

باغبان برادری کی تعلیمی ترقی کیلئے جمعیت باغبان کی مساعی لائق ستائش۔ تفویض تعلیمی ایوارڈس کی تقریب سے سعید احمد پونا ، میئر گلبرگہ ، الم پربھو پاٹل سشیل نموشی کی مخاطبت

Image
گلبرگہ 18 اگست : نامہ نگار (عزیز الله سرمست) عالمی شہرت یافتہ موٹیویشنل مقرر سید سعید احمد پونا نے گلبرگہ میں باغبان برادری کی تعلیمی ترقی کیلئے الحاج الیاس سیٹھ کی قیادت میں جمعیت باغبان گلبرگہ کی مساعی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت باغبان ، باغبان برادری کی سماجی ، معاشی اور تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کیلئے مثالی خدمات انجام دے رہی ہے وہ آج نیشنل ہائی اسکول گراؤنڈ میں منعقدہ باغبان برادری کے ٹاپرس طلبا و طالبات کی تفویض ایوارڈس تقریب کو مخاطب کررہے تھے جمعیت باغبان گلبرگہ کے زیر اہتمام الحاج الیاس سیٹھ صدر جمعیت باغبان کی زیر صدارت منعقدہ یہ تقریب جو زائد از 6 گھنٹوں تک جاری رہی ، انتہائی کامیاب اور نہایت بامقصد رہی۔  سید سعید احمد نے زائد از دیڑھ گھنٹہ تک دلوں کو چھو لینے والی متاثر کن تقریر کرتے ہوئے تعلیم کے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے طلبا و طالبات کی بہترین رہنمائی کی سید سعید احمد نے طلبا و طالبات کو حصول تعلیم کے ساتھ والدین کا احترام و قدر کرنے اور اپنی ذات کو انسانیت کیلئے فیض رساں بنانے کی تلقین کی انہوں نے والد...