خاتون ایجوکیشن سوسائٹی مالیگائوں کے اے ایم ایس آیوروید میڈیکل کالج کو حکومتی منظوری۔

مالیگائوں کے تعلیمی افق پر ایک نئے کالج کا اضافہ ہوا ہے ۔ مرحوم عبدالمطلب شیخ کے قائم کردہ ادارہ خاتون مائیناریٹی ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت اے ایم ایس آیورویدک میڈیکل کالج کے طور پر حکومتی منظوری کے تمام تر مراحل سے گزر کر امسال نئے ایڈمیشن کیلئے CETسیل كی كالج چوائز كوڈ كی لسٹ میں شامل هوا هے ۔ جس كا چوائز كوڈ 3144ہے۔ امسال جن طلباء نے NEETمیں كامیابی حاصل كی وه BAMSمیں داخله كیلئے ا ے ایم ایس آیورویدك میڈیكل كالج ، مالیگائوں كو ترجیح دے سكتے هیں۔ واضح رهے كه یه مهاراشٹر كا پهلااقلیتی آیورویدك میڈیكل كالج هیں۔ سبھی جانتے ہیں كه MBBSكے بعد BAMSكورس كی اهمیت هے جس میں گورنمنٹ جاب كیلئے آسانی رهتی هے ۔ اس تاریخی موقع پر كالج كے روح رواں رضوان شیخ عبدالمطلب نے الله رب العزت كا شكر ادا كرتے هوئے كها كه میں اور میرے بھائی ریحان احمد اپنے  مخلص اسٹاف کے ساتھ مل کر اپنے والد مرحوم کے خوابوں کی تعبیرکے متلاشی ہیں۔ اب ہمارے کیمپس میں کے جی سے پی جی کے علاوہ کئی پروفیشنل کورسیز بالخصوص BUMS، فزیوتھیراپی کالج کے پہلے بیچ کے 60فارغین امسال ہی عوامی خدمت کے شعبہ میں سرگرم عمل ہوچکے ہیںعلاوہ 1500 سے زائد فارماسسٹ ملک و بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ادارہ کے جانب سے حکومت مہاراشٹر اور متعلقہ وزارات کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا ۔ مبارک کاپڑی کے ہاتھوں اردو گھر کے تعلیمی اجلا س میں رضوان سر کا استقبال ہوا۔ اس موقع پر شہر کے ماہرین تعلیم نے ادارہ کی خدمات اور کاوشات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں تشخص کے ساتھ عصری پروفیشنل تعلیم کا حصول مشکل ہوتے جارہا ہےلیکن مالیگائوں اور مہاراشٹر کیلئے یہ بڑی خوش بختی ہے بات ہے کہ انہیں اپنے ملی تشخص کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے خاتون کیمپس کے ذمہ داران مواقع فراہم کر رہے ہیں۔جدید ترقیاتی دور میں بڑھتے ہوئے تعلیمی تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے دور اندیش نظر کے ساتھ ادارہ کے بانی نے جو تعلیمی بیج سال 2006ء میں شہر سے میلوں دور ویرانے میں بویا تھا الحمدللہ! آج وہ ایک تن آور درخت کی صورت اختیار کر چکا ہے جس کی ایک شاخ الامین یونانی میڈیکل کالج کی شکل میں ہے تو دوسری رائل کالج آف فزیو تھیراپی کی اورایک شاخ رائل کالج آف فارمیسی کی۔ الحمدللہ! اے ایم ایس آیوروید میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے ساتھ اس میں اضافہ ہونے جارہا ہے۔یہ ویرانی آج ایک وسیع ارض پر ہریالی میں بدل چکی ہے ایک تعلیم و تعلم کا حسیں باغ دنیا جسےعبدالمطلب کیمپس (میڈیکل ایجوکیشن ہب )سے جانتی ہے ۔خدا کا شکر ہے کہ اس کی پاسبانی شیخ عبدالمطلب سر کے جانشینوں شیخ رضوان (چیئرمین) اور شیخ ریحان (ٹریسرر) کے سپرد ہے۔ جہد مسلسل جن کا خاصہ ہے اور اپنے حق کیلئے جدوجہد کا یہ حوصلہ جنہیں ورثے میں ملا ہے۔ پہلا مسلم مائیناریٹی BAMSكالج اهل مهاراشٹر كیلئے كسی تحفے سے كم نهیں هے۔ هم اور آپ اس حقیقت سے بخوبی واقف هیں كه دور حاضر میں تعلیم هی وه هتھیار ہے جس سے قوم کی سرخروئی ممکن ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ ملت میں بہترین پروفیشنلس تیار کئے جائیں۔

-------



 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔