جلگاؤں میں ایچ۔ایم۔ٹی۔انٹرنیشنل اسکول میں یوم آزادی کا جشن پہلا انوکھا ثقافتی پروگرام کامیابی سے ہمکنار
جلگاؤں۔ (سعید پٹیل) ۱۹ اگست ۲۰۲۴ کو ایچ۔ ایم۔ٹی۔ انٹرنیشنل اسکول مہرون جلگاؤں میں ایک انوکھے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا - پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے انگریزی ترجمے کے ساتھ آفرین ظہیر شیخ میڈم نے کئے۔ نعتیہ اشعار رابعہ میڈم نے پیش کئے۔ پروگرام کی صدارت ساحل میمن صاحب نے کی ۔ بطور مہمانانِ خصوصی ناصر دیشمکھ ، میناز عبدالقادر کچّی ، حسین میمن اور تنویر شاہ موجود تھے ۔ پروگرام کی انوکھی اور خصوصی بات یہ رہی کہ ثقافتی پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کی تیاری اساتذہ اکرام نے نہیں بلکہ بچوں کے والدین و سرپرستوں نے کروائے تھے ۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ نرسری ، جونیئر کے۔جی۔ اور سینئر کے جی سے کل پچاس طلبہ و طالبات نے اس پروگرام میں شرکت کیں۔ اس پروگرام میں ننھے مُنے بچوں نے انگریزی اور اردو زبان میں تقاریر پیش کئے ، قومی گیت اور ترانوں کے ساتھ ساتھ فینسی ڈریس میں خصوصی طور سے مسلم رہنماؤں، دِینی، ادبی سائِنسی، تعلیمی اور سیاسی مسلم شخصیات کے ساتھ ساتھ دیگر قومی شخصیت کو بھی کو بھی نمایاں طور پر پیش کیا۔ اسکول کے۔ سی ۔ای-او۔ سید الطاف علی رہنماء نے اپنے خصوصی موٹیویشنل خِطاب میں والدین سے یہ تیاری کروانے کا اصل مقصد کیا تھا اس پر خصوصی روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی ساتھ موصوف نے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ بھی بیان کیا کے “والدین اگر چاہے تو بچوں کو ترقی کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا-“ اور بیدار مغز والدین طلباء کی کامیابی کے لیے کافی ہے ۔”
مہمانِ خصوصی ناصر دیشمکھ صاحب نے تمام طلبہ ، والدین اور اساتذہ کی پذیرائی کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔
پروگرام کی کے مقاصد ایچ۔ ایم۔ٹی۔ انٹرنیشنل اسکول لٹل کنگڈم کی ہیڈ میسٹریس نگار میڈم نے پیش کیے ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کی ، ثانیہ میڈم ، آفرین میڈم، مبشرہ میڈم، رابعہ میڈم، ثنا میڈم اور میناز میڈم کے ساتھ ساتھ توصیف شیخ اور انکی ٹیم نے خصوصی محنت کیں۔ نظامت کے فرائض رابعہ میڈم نے بہ حسنِ خوبی ادا کئے اور اظہارِ تشکُّر نگار میڈم نے پیش کیے ۔ تمام ہی شریک طلبہ کو میڈل دیکر انکی حوصلہ افزائی کی گئ۔ والدین کے ذریعے طلباء و طالبات کی تیاری کے اس منصوبے کو سبھی نے سراہاہے۔ مذکورہ پروگرام ادارے کا پہلا اور انوکھا پروگرام تھا۔جس میں ننھے طلبہ نے کامیاب کوشش کا مظاہرہ کرکے سامعین کی داد و تحسین حاصل کی۔
Comments
Post a Comment