کمل تائی جامکر مہیلا مہاودیالیہ پربھنی میں ایک روزہ ضلعی ورکشاپ کا انعقاد۔

پربھنی (سید یوسف) آنجہانی کمل تائ جامکر مہیلا مہا ودیالیہ، پربھنی کے شعبہ اردو کی جانب سےبہ عنوان" نیو ایجوکیشن پالیسی 2020 کے تحت بی اے، بی کام، بی ایس سی کے نصاب کے نافذ "ہونے پر ایک روزہ ضلعی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس ورکشاپ کی صدارت ہیمنت راؤ جامکر (صدر، نوتن ودیا مندر ایجوکیشن سوسائٹی، پربھنی) نے کی- جبکہ - اس ورکشاپ کی افتتاح بدست ڈاکٹر ڈی این مورے) (ایم سی ممبر سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ، یونیورسٹی،ناندیڑ) نے کی۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وسنت بھونسلے سر اور وائس پرنسپل ڈاکٹر سنگیتا اوچار نے خصوصی موجودگی تھی ۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر مقبول احمد مقبول)(چیئرمین ، سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ)  
پروفیسر حامد اشرف،( بی، او، ایس ممبر اردو سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ) پروفیسر شیخ محبوب ثاقب ایم ، یو کالج ، اودگیر ضلع لاتور اور ڈاکٹر قاضی کلیم الدین فاروقی ( بی، او، ایس ممبر اردو سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ) موجود تھے۔ 
اس ایک روزہ ضلعی ورکشاپ میں کلیدی مقررین اور رہنماوں نے نیو ایجوکیشن پالیسی- 2020 کے تحت بی اے سال اول کے نصاب کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی۔ اور اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔ 
اس موقع پر پربھنی ضلع کے تمام سینئیر کالجیس کے اردو اساتذہ اکرام اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور اس ورکشاپ سے استفادہ حاصل کیا۔ جس میں گیانوپاسک کالج کے ڈاکٹر حبیب النساء بیگم صدر شعبہ اردو، ترنم بیگم،امام الحق،ذکیہ بیگم، شری شیواجی کالج کی ڈاکٹر لبنیٰ فرحین، مہرالنساء بیگم، شیخ شفیق، ڈاکٹر ذاکر حسین ویمن کالج کی ڈاکٹر زرین سلطانہ، ڈاکٹر مزمل فاروقی، ملیہ کالج، بیڑ، شامل تھے۔ اسی ورکشاپ کے دوران شعبہ اردو کی طالبات ترنم کوثر، مرزا غالب، تنویر جہاں-اردوزبانِ نظم،عائشہ تمثیل، ثمیرا انجم، ترنم بانو کی جانب سے تیار کردہ نوشتۂ دیوار اور خواتین افسانہ نگار کےفوٹو فریم کا تمام معززین و مہمان خصوصی کے ہاتھوں اجراء کیا گیا۔اس ورکشاپ کی منفرد اور کامیاب نظامت ڈاکٹر نسیم بیگم نے انجام دی - جبکہ اظہار تشکر کوثر بیگم نے ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔