ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے پروگرام مصنف سے ملیے۔۔۔ "اردو ہندوستانی زبان ہے، اسے ہندوستانی ہی رہنے دیا جائے " ونود کمار ترپاٹھی کا اظہار خیال۔


 اورنگ آباد 19/ اگست (نامہ نگار)  ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورنگ آباد کے مقبول پروگرام " مصنف سے ملیے پروگرام میں"   ونود کمار ترپاٹھی صاحب کا تاریخی شہر اورنگ آباد میں خیرمقدم کیا گیا اور ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس کا موضوع تھا۔
 "اردو زبان اور اس کا رسم الخط" تھا.  
  "اردو ہندوستانی زبان ہے، اسے ہندوستانی رہنے دو، موجودہ دور میں  عربی فارسی کے ثقیل الفاظ نئے پڑھنے والوں کو اردو سے دور کررہے ہیں اگر ہم چاہتے ہیں کہ نئی نسل میں اردو زبان و ادب کا شوق پیدا ہو تو ہمیں ہندوستانی زبانوں کے الفاظ کو شامل کرنا ہوگا جو زبان عام و خاص ہوں. " انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ہم نے اردو زبان کو بہت مشکل بنا دیا ہے، اگر ہم اسے زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں عربی، فارسی الفاظ کا استعمال کم سے کم کرنا ہو گا اور زیادہ سے زیادہ ہندوستانی زبان کا استعمال کرنا ہو گا۔ 
 فاؤنڈیشن کے چیئرمین مرزا عبدالقیوم ندوی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مصنف کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ 
 ونود کمار ترپاٹھی کے بارے میں
 ونود کمار ترپاٹھی صاحب کا تعلق الہ آباد سے ہے۔  انہوں نے الہ آباد یونیورسٹی سے سیاست میں ایم اے کیا
  انہوں نے انڈین ریونیو سروس میں شمولیت اختیار کی۔  میسوری میں سول سروس کے فاؤنڈیشن کورس کے دوران ایک ادبی سیکرٹری کا انتخاب کیا گیا۔  2001 میں انکم ٹیکس کمشنر بنے۔  اس دوران تقریباً تین سال (2002-1999) کی مسلسل کوششوں کے بعد کچھ دوستوں کی مدد سے ایک سافٹ ویئر ڈیزائن اور تیار کیا گیا، جسے ملک بھر کے انکم ٹیکس محکموں میں استعمال کیا گیا۔
 2002 میں، وہ نیشنل ٹیکسٹائل کارپوریشن، مہاراشٹر اور گجرات کے منیجنگ ڈائریکٹر رہے۔  اردو میں آپ کے دو کتابیں "میری زمین میرا آسمان"، "میری زمین کی دھوپ"۔  کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ 
 *ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورنگ آباد* کی یہ روایت رہی ہے کہ جب بھی کوئی ادیب یا شاعر، صحافی شہر آتا ہے تو اس کا استقبال کیا جاتا ہے۔ مرزا نے شہر میں جاری مریم مرزا کی بچوں کے لیے جاری تحریک محلہ لائبریری کا تعارف پیش کیا جس کی مہمان نے بہت سراہنا کی. 
پروگرام میں ضیا سر (پرائم سٹار)، ادب سے محبت کرنے والے محمد نعیم خان، لوک مت سماچار کے سینئر صحافی اور کتاب دوست سعید احمد نے بحث میں حصہ لیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔