سنجے نگر میونسپل سیکنڈری اسکول میں آئیٹا کی معرفت معیار دہم کے طلباء وطالبات کی رہنمائی
ممبرا : بروز پیر ١٩اگست ٢٠٢٤ (محمد اسلم کی رپورٹ) مدرسہ ہذا کے صدر مدرس محترم احمد شاہ سر کی مخلصانہ درخواست پر آئیٹا مہاراشٹر نے معیار دہم کے بچوں کی رہنمائی کی۔ ریاستی نائب صدر محترم ریا ض الخالد سر جغرافیہ کا پرچہ کس طرح حل کریں اس کے متعلق مؤثر معلومات فراہم کی نیز جغرافیہ کے متعلق بنیادی معلومات فراہم کیں۔
آئیٹا مہاراشٹر کے ریاستی سیکریٹری محترم عتیق سر نے سائنس کا پرچہ کیسے حل کریں اس کے متعلق بہترین رہنمائی کی اور بنیادی نکات بتائے محترم نے سائنسی علوم پر سیر حاصل گفتگو کی اور اہم سائنسی نظریات بتائے۔
ممبئی ڈیویژن کے صدر محترم خان الیاس داؤد سر نے انگریزی گرامر پر مبنی پارٹ آف اسپیچ نہایت عمدگی سے سمجھاتے ہوئے انگریزی الفاظ کا ذخیرہ کرنے اور انگریزی میں گفتگو کرنے کی ہدایت کی۔
آئیٹا پال گھر سکریٹری محترم نعیم احمد انصاری سر نے منصوبہ بندی خود اعتمادی اور دوران امتحان اعصاب پر قابو کیسے رکھیں ان امور پر رہنمائی کی۔
صدر مدرس محترم احمد شاہ سر اور انچارج معلمہ محترمہ نادرہ مومن صاحبہ، محمد اسلم سر، محترم عثمان سر اور دیگر اساتذہ نے بھرپور تعاون کیا اور اظہار تشکر ادا کرتے ہوۓ ایس ایس امتحان سے قبل رہبری کی درخواست کی۔
Comments
Post a Comment