ٹیچر ببیتا پٹیل کا ایک انوکھا قابل ستائش اقدام۔ پارولہ تحصیل کے مثالی گاؤں راجواڑ کی گجانن ہائی اسکول میں طلباء نے فوجی نوجوانوں کےلیۓ راکھیاں بھیج کر انوکھا رکھشا بندھن منایا


 جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ) مثالی گاؤں راجواڑ تعلقہ پارولہ ضلع جلگاؤں کی گجانن ہائی اسکول کی سرگرم عمل ٹیچر ببیتا عثمان پٹیل، اس اسکول کی ایک فعال رول ماڈل مثالی ٹیچر ہیں۔ وہ اسکول میں نیت نئ سرگرمیوں کو بخوبی انجام دیتی رہتی ہیں۔ موصوفہ نے رکھشا بندھن کے موقع پر ملک و قوم کے خدمتگاروں یعنی فوجی نوجوانوں کےلیۓ راکھیاں بھیج کر طلبہ میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کیں۔ ماحول دوست راکھیاں وہ ہمیشہ اسکول کے طلباء کے لیۓ قابل ستائش سرگرمیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوۓ لباء کو اس جانب راغب کرتی ہیں۔ ہر طالب علم کی صلاحیتوں کو پہچانتے ہوئے، وہ طالب علم کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ ببیتا پٹیل نے اب تک درختوں کے تحفظ ، درختوں کی نشونما ، ماحولیات کے تحفظ ، طالبات کےاجلاس کے ذریعے لڑکیوں کے ، قدری تعلیم ، لسانی ، ریاضی ، سائنسی اور فکری سرگرمیوں کو عمل میں لایا ہیں۔ ۔ وہ ہمیشہ طلباء کو خوشگوار تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس طرح کی سرگرمیوں کی کامیابی کے لیے ایم ایل اے کرشی بھوشن صاحب راؤ پاٹل ، جیجاماتا کرشی بھوشن پشپلتا پاٹل ، سکریٹری لوٹن ڈیسلے، سرپنچ پشپلتا پاٹل، پرنسپل یوگیش سوریاونشی، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے مبارکباد دی ہیں۔اس طرح اس ہونہار و سرگرم عمل خاتون ٹچر طلبہ کو انوکھے اور نۓ پن کے ذریعے سماج سے منسلک طریقہ کار سے دلچسپ بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔مذکورہ انوکھے اقدام کی علاقہ میں خوب ستائش کی جارہی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔