دفتر ضلع کانگریس کمیٹی بیدر میں سابق وزیراعظم شری راجیو گاندھی اور سابق چیف منسٹر کرناٹک دیوراج ارس کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد۔
بیدر21اگسٹ(نامہ نگار )جناب احسن کمال پرویز جنرل سیکرٹری ضلع کانگریس کمیٹی نیدر کے پریس نوٹ کے بموجب بھارت کے سابق وزیر اعظم، بھارت رتن آنجہانی شری راجیو گاندھی کے 80 واں اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ شری دیوراج ارس جی کا 109 واں یوم پیدائش ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں صدر ضلع کانگریس کمیٹی جناب بسواراج جبشیٹی جی کی صدارت میں منایا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کانگریس کے صدر بسواراج جابشٹی، سابق رکن پارلیمنٹ بیدر نرسنگ راو سوریا ونشی،صدر ضلع کانگریس انتخابی مہم کمیٹی و ڈسٹرکٹ چیرمین 5 گارنٹی عمل آوری کمیٹی شری امروت راؤ چمکوڑے اور جنرل سیکرٹری ضلع کانگریس کمیٹی بیدرجناب احسن کمال پرویز نے راجیو گاندھی اور دیوراج ارس کی بے مثال اور شاندار خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس تقریب میں ترجمان جارج فرنانڈیز، سکریٹریز سنیل بچن، لیاقت اللہ خان شاکر، وشال دوڈی، ناگناتھ پاٹل، فرنٹل آرگنائزیشن کے صدور گووردھن راٹھوڑ، ڈی کے سنجو کمار،راکیش کروب کھیلگی،سوشیل میڈیا کے رویندرا روی،قائدین ماروتی شاکھا،یوگیش کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین اور کارکنان کثرتعداد میں موجود تھے
Comments
Post a Comment