جلگاؤں کی تھیم کالج میں کمیونیکیشن اسکیل پر ورکشاپ کا انعقاد ماہرین نے طلبہ کی رہنمائی کی۔
جلگاؤں (نامہ نگار) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں کے شعبہ انگریزی ،کی طرف سے منعقدہ مواصلاتی ہنر پر مورخہ 12 اگست سے 19 اگست 2024 تک کمیونیکیشن ا سکلز پر ایک ہفتہ طویل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹرینر مسٹر راجیش کورے نے مواصلات کے تصورات، زبان سیکھنے کی مہارت، اسٹیج ڈیرنگ، انٹرویو کی تکنیک، انٹرویو کی اقسام کے بارے میں معلومات دی۔ بہت ہی آسان طریقے سے سمجھایا۔ اسی طرح ایک براہ راست انٹرایکٹو انٹرویو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔کورے سر کی لڑکی کیتکی کور ے نے ون ایکٹ پلے ڈرامہ پیش کیا۔ جس میں مختلف حالات میں زبان کا استعمال دکھایا گیا۔ پروگرام کی صدارت ادارے کے نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ نے کی، کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان ، وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، پروفیسر مزمل قاضی، ڈاکٹر عائشہ باسط موجود تھے۔ ڈاکٹر انجلی کلکرنی نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر اقبال شاہ نے صدارتی خطاب کیا۔ ڈاکٹر عائشہ باسط نے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ طلباء نے پروگرام میں شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنایا۔
Comments
Post a Comment