Posts

اردو کے شہرہ آفاق شاعر منور رانا کا سانحہ ارتحال

Image
شولاپور _ دور حاضر کے شہرہ آفاق شاعر منور رانا کا حرکت قلب بند ہونے سے  انتقال ہوگیا۔ وہ کئی دنوں سے بیمار تھے۔ وہ لکھنؤ کے پی جی آئی میں زیر علاج تھے۔ منور رانا کو گردے اور دل سے متعلق کئی مسائل تھے۔ گزشتہ سال منور رانا کو طبیعت کی خرابی کے باعث لکھنؤ کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت بھی ان کی حالت اتنی بگڑ گئی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔منور رانا کی بیٹی اور ایس پی لیڈر سمیہ رانا نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت پچھلے دو تین دنوں سے خراب تھی۔ ڈائیلاسز کے دوران انہیں پیٹ میں درد ہوا جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا۔ ان کے پتے میں کچھ مسئلہ تھا، جس کی وجہ سے ان کا آپریشن ہوا۔ جب ان کی صحت بہتر نہیں ہوئی تو وہ وینٹی لیٹر سپورٹ سسٹم پر چلے گئے۔اور انتقال کر گئے ان کی عمر 71 سال تھی۔  اردو دنیا میں ایک معتبر اور مقبول نام منور رانا کا ہے۔ انھوں نے اردو ہی نہیں بلکہ ہندی شاعری میں بھی اپنا نام روشن کیا۔ اردو اور ہندی ادبی دنیا میں عالمی شہرت یافتہ شاعر، منور رانا کی پیدائش اتر پردیش کے شہر رائے بریلی میں، 26 نومبر 1952ء میں ہو...

مدرسہ اصلاح البنات گرلز ہائی اسکول کی ریاستی سطحی تقریری مقابلہ میں شاندار کامیابی۔

Image
کھیڈ: (رتناگیری) نامہ نگار(عبدالمنان شیخ) شہر کی معروف تعلیمی تنظیم بزم امدادیہ کے زیر انصرام مدرسہ اصلاح البنات گلز ہائی اسکول نے حاجی غلام محمد اعظم ایجوکیشن ٹرسٹ پونہ کے ذریعے منعقدہ دینی تقریری مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ 13جنوری کو اعظم کیمپس پونہ میں دینی تقریری مقابلے منعقد کیے گئے تھے جس میں مدرسہ اصلاح البنات گلز ہائی اسکول کی طالبہ گوری مو ہیتے نے مراٹھی تقریر میں پہلا مقام حاصل کیا جبکہ شفا رضوان نوشیکرنے مراٹھی تقریر میں پہلا مقام حاصل کیا۔ ہدا بھاکشے اور رابعہ سید نے انگریزی تقریری مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ سیرت پیڑے کر نے مراٹھی اور سمرن نوشیکر نے انگریزی مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ طالبات کو اسکول کے معلمین الطاف کر بیل کر ،وجے مو حیتے، کھیڑے کر سنیہل ،رو بینہ کڑویکر ،قاضی نیلوفر ، مجیب پو ترک، آ سیہ خان، ناظمہ محاتے نے رہنمائی کی تھی۔ادارے کی اس کامیابی پر سکول کے صدر جناب اے آر ڈی خطیب صاحب ،جملہ اراکین بزم امدادیہ، صدر معلم شہاب الدین پر کار اور تمام عملے نے مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ تاز: از۔ (ندیم راہی سلطانپوری) کامیاب تعلیمی سیر و تفریح

Image
رپورٹ تاز: از۔ ندیم راہی سلطان پوری۔ واشم : نامہ نگار (ندیم راہی سلطانپوری) ''ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول چنچامبہ بھر تعلقہ رسوڑ ضلع واشم'' سے 2024 /11/01 کو صبح 9 بجے تعلیمی سیر و تفریح شیکشنک سہل نکالی گئی ماشاء اللہ ! تعلیمی سیر و تفریح کی وجہ سے صبح صبح تمام طلباء و طالبات کے چہرے پر مسکان نظر آئی ! تمام طلباء و طالبات نے روانگی کے وقت جو منظر اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور محسوس کرنے لگے کہ اللہ نے ہرچیز کو خوبصورت اور بہترین بنایا ہے ماشاء اللہ ! طلباء کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ نصاب مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سیر و تفریح بہت ضروری ہے طلباء و طالبات کے اندر ایک دلچسپی پیدا ہوتی ہے کہ وہ خالق کائنات کی تخلیق کی ہوئی ہر وہ چیز کو دیکھیں ! یہ تمام منظر کو دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کر رہے تھے! سیر و تفریح ذہنی و دماغی نشاط و چستی کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور انسان فطری طور پر آزادی پسند ہونے کی وجہ سے کھلی فضاؤں میں کافی فرحت و سرور محسوس کرتا ہے ! سال میں ایک مرتبہ اپنے اسکول کے تمام طلباء و طالبات و مع اسٹاف کے لئے سیر و تفریح کا وقت مختص کریں۔ سیر و تفریح کے لیے ہمی...

(مضمون) مسلم حکمرانوں کے ساتھیوں کا منفی کردار۔ از۔ رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان، شولاپور

Image
 

شولاپور میں ادبِ اطفال کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز۔ بچّوں کے طبع زاد اُردو ڈراموں کا اوّلین مجموعہ " آئینہ" کی رسم اجراء عمل میں آئی۔

Image
صدائے مہاراشٹر، ای۔ اردو نیٹورک   شولاپور : نامہ نگار(اِقبال باغبان) شولاپور اُردو ڈراموں کے لیے ملک  بھرمیں جانا جاتا ہے ۔ یہ سرزمیں اُردوتھیٹرکے لیے زرخیز رہی ہے۔ اسی سلسلے  کی ایک کڑی ڈاکٹرہارون رشیک باغبان، پرنسپل ایم۔اے۔ پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکو اینڈ جونئیر کالج شولاپور،  کا حالیہ شائع کردہ  بچوں کے ڈراموں کا مجموعہ "آئینہ" ہے۔ اس  طبع زاد تصنیف کی رسم اجراء بروز جمعرات بتاریخ 11 جنوری کو محترم بشیر پرواز صاحب کی صدارت میں اور  محترم سندیپ کرانجے صاحب ، ایڈیشنل کمشنر ، شولاپور میونسپل کارپوریشن ، شولاپورکے معروف  ڈرامانگار و ہدایت کار محترم راجہ باغبان صاحب،  معروف موسیقار محترم ساحر نداف صاحب ، معروف ڈراما فنکار محترم تحسین احمد شیخ صاحب، محترم عبد القادر ماشال صاحب، محترمہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردارصاحبہ ، محترمہ نکہت نلّا مندوصاحبہ  ، محترم وسیم صاحب کے دستِ مبارک عمل میں آئی ۔   اس موقع پر محمد حسین بخشی، مختار پیرمپلی، امین قریشی، عبدالشکور شور، مظہر شاہپورے، اسحاق باٹگھر، مزمل شیخ، صاحب تصنیف ڈاکٹرہارون رشیدصاحب ...

دی پروگریسیو اردو پرا ئمری اسکول میں فوڈ فیسٹیول منایا گیا۔

Image
شولاپور: نامہ نگار (اقبال باغبان) دی پروگریسو اردو پرائمری اسکول میں فوڈ فیسٹیول منایا گیا۔اس پروگرام کا افتتاح ادارے کے زمہ دار اور سولاپور کے معروف ڈاکٹر الیاس شیخ صاحب نے کیا۔ اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر ریاض بیدرے، نظیر احمد شیخ موجود تھے۔ اس وقت اسکول کے صدر مدرس اختر ملا سر نے مہمانوں کا ا ستقبال کیا۔ موصوف نے اپنی تقریر میں فوڈ فیسٹیول میں حصہ لینے والے تمام طلباء کی تعریف کی۔اس فوڈ فیسٹیول کی کنوینر نورجہاں پیرم پلی اور صبا منڈ یواڑی تھیں۔ اس تقریب میں سموسے، کدو کی کھیر چکن رول، کسٹرڈ، چکن بریانی، ویج پاٹس، وڑا پاو، کھیچڑا، چکن اسٹیک، پانی پری ، پاو بھاجی، پھلی کی پوری، میٹھا پان، چاکلیٹ پان، کیک ، ربڑی ، گلاب جامن، گاجر کا حلوہ اور دیگر پکوان شرکاکے لیے سجائے گئے تھے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے بھرپور محنت کی۔

بیگم قمر النساء کاریگر گلزاراردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں فن فیر اور فوڈ فیسٹیول کا کامیاب انعقاد

Image
شولاپور : نامہ نگار (آفرین پیرمپللی) شہر شولاپور کے ‌واحد لڑکیوں کے مدرسہ بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں فن فیر اور فوڈ فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول کی افتتاح ادارے کی یونین ایجوکیشن سوسائٹی شولاپور کی نائب صدر محترمہ ثریا شیخ صاحبہ کے دست مبارک کی گئی۔ ڈاکٹر سیمین شیخ صاحبہ، نسیمہ پٹھان صاحبہ ،مدرسہ ہٰذا کی سابق صدر مدرسہ‌ محترمہ سبینہ انگلگی صاحبہ، ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون رشید باغبان صاحب، یونین ایجوکیشن اردو پرائمری اسکول شولاپور کی صدر مدرسہ‌ آفرین ڈنڈوتی،   شولاپور ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارگزار صدر زبیر باغبان صاحب، ادارہ ہذا کے رکن قیوم پٹھان صاحب، اعجاز غلام شیخ صاحب بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ مہمانان نے فوڈ فیسٹیول میں موجود مختلف ذائقے دار پکوان کا لطف لیا اور طالبات و والدین کی محنت کی تعریف کی۔ اس تقریب تقریر کرتے ہوئے صدر مدرس محمد علی شیخ سر نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے بچے نفع نقصان، لین دین اپنے ذاتی تجربے سے سیکھتے رہیں اس لئے مدرسہ ہٰذ...

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور انجمن اسلام کے اشتراک سے منعقدہ قومی اردو کتاب میلے کے چھٹے دن کی شام میں انتہائی دلچسپ و دلپزیر" انٹر کالج غزل سرائی مقابلہ " کا انعقاد ہوا ۔

Image
ممبئی نامہ نگار (فرید خان) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور انجمن اسلام کے اشتراک سے منعقدہ قومی اردو کتاب میلے کے چھٹے دن کی شام میں انتہائی دلچسپ و دلپزیر" انٹر کالج غزل سرائی مقابلہ " کا انعقاد ہوا ۔ اس سیشن کی میزبانی ٨ ڈی ایڈ کالجز نے مشترکہ طور پر کیا جس کی نگراں پرنسپل سائرہ خان (آر سی ڈی ایڈ کالج آف ایجوکیشن امام باڑہ)  تھیں۔١٣ کالجوں کے طلباء نے انتہائی خوش گلوئی سے معروف غزل گو شعراء کے کلام کو پیش کیا۔ منصفی کے فراںٔض وجاہت حسین خان، عبداللہ زکریا اور ہمایوں خان نے انجام دیے۔ پروگرام کی صدارت معروف غزل و صوفی گلوکارہ سربونی چودھری نے کی،مہمان خصوصی ڈ اکٹر مسرت صاحب علی تھیں۔اور نظامت کے فرائض حنیف شیخ نے انجام دیے۔اس پروگرام میں کئی ڈی ایڈ کالج کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی اس موقع پر اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان، پروفیسر عائشہ شیخ , وسیم شیخ سر بھی موجود تھے۔

پونہ کالج آف آرٹ سائنس اینڈ کامرس کیمپ پونےمحمد معراج الحق سر کی الوداعی تقریب

Image
         پونہ : نامہ نگار (تبسم ہاشمی) پونا کالج آف آرٹ سائنس اینڈ کامرس کیمپ پونے،کے ہردل عزیز پروفیسر محمد معراج الحق سر کی سبکدوشی کے موقع پر ایک  الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر آفتاب انور شیخ سر ،وائس پرنسپل ڈاکٹر اقبال ایم شیخ سر، سپروائزر نسیم ایم اقبال اور پروفیسر امتیاز آغا سر موجود تھے۔ دیگر مہمانان میں سابقہ پرنسپل ڈاکٹر ایس این کوتوال سر، ڈاکٹر جی ایم نظیر الدین سر، پروفیسر شیخ مظفر سر شامل تھے نظامت حسن الدین سر نے کی۔   اس موقع پرحسن الدین اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح ریاضی جیسے خشک مضمون میں طلبہ و طالبات کو  ماہر بنانے کاسہرا معراج الحق سر کے سر رہا۔ دوران پروگرام ساتھی اساتذہ نے بتایا ک یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے محمد معراج الحق سر اپنے 32 سالہ سروس کے دوران کس طرح ریاضی کے ماہر استاد کی حیثیت سے پورے پونہ میں چھائے رہے اور آج بھی وہ ریاضی کے چیف موڈریٹر کی حیثیت  سے ایچ. ایس.سی بورڈ کے لیے کام کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ بورڈ کے پیپر تیار کرنے والی  ڈسکشن کمیٹی ک...

دی پروگریسو اردو ہائی اسکول میں نہایت خوشگوار ماحول میں فوڈ فیسٹیول منایا گیا۔

Image
شولاپور : نامہ نگار (اقبال باغبان) دی پروگریسو اردو ہائی اسکول میں نہایت خوشگوار ماحول میں فوڈ فیسٹیول منایا گیا۔ فیسٹیول کا افتتاح ادارے کےکارگزار صدر اور سولاپور کے مشہور ڈاکٹرمحترم الیاس شیخ صاحب نے کیا۔ اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر آر۔ ایم۔ شیخ ، ریاض بیدرے، شفیق الرحمٰن قاضی، نظیر احمد شیخ بھی موجود تھے۔ اسکول کےصدر مدرس غفور سر اور سپروائزر صادیقہ آپا نے اس فیسٹیول میں حصہ لینے والے تمام طلباء کی تعریف کی۔ اس فوڈ فیسٹیول کی انچارج مہ جیبں استاد، آمنہ انعامدار اور صالحہ شیخ تھیں۔  اس پر ذائقہ فوڈ فیسٹیول میں سموسے، کدو کی کھیر چکن رول، کسٹرڈ، چکن بریانی، ویج پاٹس،  وڑا پاو، کھیچڑا،  چکن اسٹیک، پانی پری ، پاو بھاجی، مونگ پھلی کی پوری، میٹھا پان، چاکلیٹ پان، کیک ، ربڑی ، گلاب جامن، گاجر کا حلوہ اور دیگر پکوان  موجود تھے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے بھرپور محنت کی۔

یونیورسٹی سطح پر لیے گئے کالج میگزین مقابلے میں سوشل کالج کی طالبات کی نمایاں کامیابی۔

Image
 صدائے مہاراشٹر نیوز نیٹورک         شولاپور :نامہ نگار(اقبال باغبان) پُنیہ شلوک اہلیا دیوی ہولکر شولاپوریونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی یونیورسٹی سطح پر کالج میگزین مقابلہ لیا جاتا ہے۔جس میں کالج کے طالب علم مضامین لکھتے ہیں۔  اس مقابلے تمام میگزین  میں تحریر کردہ مضامین میں سے اوّل ، دُوّم  اورسُوّم انعامات دیے جاتے ہیں۔ اِمسال اس مقابلے میں سوشل کالج کی تین طالبات نے انعامات حاصل کرکے یونیورسٹی سطح پر کالج اور قوم ومِلّت کا نام سربلند کیا۔ بی۔اے۔ سال ِ دُوّم کی طالبہ مصباح علیم مجاور کوان کے مضمون "مائے کالج لائف" کو دوسرے انعام ، بی۔ اے ۔ دُوّم ہی کی طالبہ سردارشفق نصیر کو ان کے مضمون "موہن راکیش کا ڈراما ، آدھے ادھورے کا جائزہ"  پر دوسرا انعام اور بی۔اے۔ سالِ سُوّم شعبہ اُردو کی طالبہ ثانیہ فیروزرنگریز کو ان کے مضمون"میرایادگارسفر" پر سُوّم انعام سے نوازہ گیا۔  ان تمام طالبات کو کالج کے کارگزار پرنسپل ڈاکٹر، اِی۔جا۔ تنبولی، صدرشعبۂ انگریزی ڈاکٹراسما خان، صدرشعبۂ ہندی  پروفیسر مرزا ، صدرشعبۂ ...

محترم ظہیر قاضی ، صدر، انجمن اسلام، ممبئی کے دست مبارک سےممبئی قومی اردو کتاب میلہ میں آفتاب حسنین کی کتاب، 'آفتاب مکیش' کی رسم اجراء۔

Image
مالیگاں : نامہ نگار (اشفاق عمر) آفتاب حسنین متعدد یک بابی اور فل لینتھ ڈرامے لکھ چکے ہیں اور متعدد قومی، ریاستی سطح کے انعامات و اعزازات سے سرفراز ہو چکے ہیں۔ 'یہاں امینہ بکتی ہے' اور'الھم لبیک' کے بعد ان کا نیا ڈراما، آفتاب مکیش بھی ایک منفرد ڈراما ہے جس کا باوقار اجراء قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، دلی کے ممبئی میں منعقدہ 26 ویں قومی اردو کتاب میلہ میں جناب کے سری نواس راؤ، سکریٹری ، ساہتیہ اکادمی (نئی دہلی ) اور پروفیسر دھننجے سنگھ، ڈائرکٹر، این سی۔ پی ۔ یو۔ ایل کی موجودگی میں صدر انجمن اسلام جناب ظہیر قاضی کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔ اس تقریب میں سلیم الوارے، ڈاکٹر قاسم امام اور ثمر پبلیکیشن کے ذمہ دار ڈاکٹر اشفاق عمر سمیت متعدد معززین موجود تھے۔ یہ کتاب ہندی زبان میں بھی شائع ہورہی ہے۔  اس کے علاوہ مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں اس کتاب کا ترجمہ ڈاکٹر اشفاق عمر نے کیا ہے جو عنقریب شائع ہو کر منظر عام پر آئیں گی۔

نظیر منشی توصیفی کمیٹی اورشمع اُردو اسکول کے زیرِ انصرام رفیق قاضی کی شولاپورآمد پر اعزازی نشست کا انعقاد اورمرحوم عالم فتح پوری کو خراجِ عقیدت۔

Image
صدائے مہاراشٹرای۔اُردو خبرنامہ شولاپور : نامہ نگار(اِقبال باغبان) شولاپورمیں خادِمِ ملّت نظیر منشی صاحب کی سماجی، تعلیمی، اقتصادی اور علمی وادبی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے نظیر منشی توصیفی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا۔  موصوف کی خدمات کو سراہنے اور عوام الناس تک پہنچانے کے لیے عالمی یوم ِ اُردو سے قومی یومِ اُردو تک مختلف علمی ، ادبی، تعلیمی ، سماجی اور کھیل کی سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی  پونہ کے معروف شاعر، ڈراما نگاراور مضمون نویس محترم رفیق قاضی کی شولاپورآمد پر اعزازی نشست کا انعقاد شمع اُردو اسکول میں کیا گیا۔  مشاعرے  کی صدارت شولاپورکی کہنہ مشق قومی شہرت یافتہ شاعرآرزو راجستھانی   صاحب نے کی۔             تقریب کی ابتداء  شاداںؔ پتاپوری نے تلاوت قرآن سے کی۔ اس موقع پر پونہ کی معروف  طنزومزاح کے شاعرمرحوم عالم فتح پوری کی رحلت پر خراجِ عقیدت پیش کی گئی۔ رفیق قاضی صاحب نے مرحوم کے متعلق کہا کہ مرحوم نے نہایت مفلسی میں زندگی بسر کی مگر کبھی خودداری کا دامان نہ...

ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس نے قومی فٹ بال ٹینس ٹورنامنٹ میں 12 تمغے حاصل کیے ہیں

Image
شولاپور : خصوصی نامہ نگار(عبدالمنان شیخ) ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس  کی ٹیم نے نيشنل فٹ بال ٹینس ٹورنامنٹ میں چھ سونے اور چھ چاندی کے تمغے جیتے۔ ابو زید اشفاق ہنورے (تین گولڈ میڈل)، عاقب مشتاق شیخ (دو گولڈ میڈل) ارکان الیاس انور (گولڈ میڈل)، محمد اجمل محمد آصف قاضی (دو چاندی کے تمغے)، حوالدار عبداللہ اے۔ کریم (دو چاندی کے تمغے) اس کے بعد فرحان فاروق پٹیل (دو چاندی کے تمغے)، اس طرح کل بارہ میڈلز حاصل کیے۔       اسپورٹس ٹیچرس الطاف صدیقی اور نوید منشی نے جیتنے والے کھلاڑیوں کی رہنمائی کی جب کہ  ادارہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار، نکہت نلّا مندو ، اور دیگر اساتذہ اور غیر تدریسی اسٹاف اس ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اس کامیابی کو بے حد سراہا۔

خواتین اساتذہ کے لیے منعقد کردہ پوسٹر مقابلے میں شاہیں سلطانہ کو اول انعام سے نوازہ گیا

Image
ساوتری بائی پھلے کی یومِ پیدائش کے موقع پر خواتین اساتذہ کے لیے پوسٹر کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔اس مقابلے میں "بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ" اس موضوع کے تحت شاہین سُلطانہ ٹیچر کے پوسٹر کو اوّل انعام دیا گیا۔ چیف ایگزکیٹیو آفیسر منیشا آوھاڑے میڈم ایجوکیشن آفیسر میرکلے صاحب ،بنسوڑے صاحب ،دفعدار صاحب دولت آپا،ستار میڈم، کندہ را جگرو میڈم اور اساتذہ نے موصوفہ کو داد وتحسین سے نوازہ اور مبارک باد دی۔

اعلی تعلیم کے ساتھ لڑکیوں کو امور خانہ داری میں بھی ماہر ہونا وقت کی ضرورت ہے ۔۔نظیر منشی۔۔

Image
شولاپور: نامہ نگار(اقبال باغبان) نظیرمنشی توصیفی کمیٹی شولاپوراور خادمینِ اُمت کے اشتراک سے سیرت پروگرام کے تحت تحریری کوئز کا انعقاد کیا گیا ۔اس کوئز کے تقسیم اسناد کا اجلاس محترم نظیر منشی صاحب کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر نظیر منشی توصیفی کمیٹی کے کنوینئرمحمود نواز بھی موجود تھے۔ سیرت پروگرام کے کو آرڈینیٹرعمران جمعدار نے مہمانوں کا استقبال اور پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ محمود نواز نے توصیفی کمیٹی کی سرگرمیوں کے متعلق معلومات دی۔ اپنے صدارتی خطبہ میں نظیر منشی صاحب نے طلبا کو پڑھائی کے ساتھ مختلف ہنر سیکھنے کی بھی تلقین کی خصوصاً لڑکیوں کو اعلی تعلیم کے ساتھ امور خانہ داری میں ماہر ہونے کا مشورہ دیا۔ تاکہ ایک لڑکی مستقبل میں۔ بہترین عورت ثابت ہوسکے۔ طالب علموں کو اسناد سے نوازا گیا۔  اس پروگرام میں ہائی اسکول کے اساتذہ اورسرپرست حاضر تھے۔  

اطہر پرویز دفعدار مثالی ناظر تعلیم اعزاز سے سرفراز

Image
شولاپور : نامہ نگار (اقبال باغبان) کاسٹرائب شکشک سنگھٹنا سولاپور کی جانب سے پہلی خاتون معلمہ ساوتری بائی پھلے جینتی کے موقع پرمنعقد عظیم الشان جلسے میں شہر سولاپور کی آمدار محترمہ پرینیتی شندے ,کاسٹرائب کے ریاستی سکریٹری آکاش جی تانبے کی موجودگی میں اطہر پرویز دفعدار کومثالی ناظر تعلیم کے اعزاز سے نوازا گیا۔ واضع رہے کہ اطہر پرویز دفعدار صاحب کی اردو مدارس کی ترقی و ترویج میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اس سے قبل بھی ضلع پریشد سولاپور اور دیگر اداروں کی جانب سے اعزازت سے نوازہ جا چکا ہے۔ آپ کے اس اچیومنٹ پر تمام سولاپور کے اردو اساتذہ نیز شعبہ تعلیم سولاپور کے عہدیداران نے مبارکباد پیش کی ہے۔ 

یو۔ای۔ ایس۔ مہیلا مہا ودیالیہ شولاپور اور پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر شولاپور یونیورسٹی شولاپورکے زیر انصرام ولسنگ میں این۔ایس۔ایس۔ کیمپ کا انعقاد۔

Image
شولاپور : نامہ نگار(ثمینہ سید )یو۔ای۔ ایس۔ مہیلا مہا ودیالیہ شولاپور اور پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر شولاپور یونیورسٹی شولاپورکے زیر انصرام ولسنگ میں بروز جمعہ 5جنوری ۲۰۲۴ سے ۱۱جنوری ۲۰۲۴ کے درمیان این ایس ایس کیمپ وڈسنگ میں منعقدکیا گیاہے۔بروز جمعہ اس کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔پروگرام کا آغاز سورہ فاتحہ سے کیا گیا ۔اس پروگرام کی نظامت کے فرائض پرافیسرامام شیخ نے انجام دیئے اور یو ای ایس مہیلا مہا ودیالیہ شولاپور کی کارگزار پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شیخ صاحبہ کی صدارت میں اس پروگرام کی افتتاح شمع فروزاں کرکے گاؤں کے سرپنج جگدیش انڈد صاحب کے دست مبارک سے کی گئی۔این ایس ایس پروگرام آفیسر گلنار ہرکارے نے اس سات دن کے پروگرام کے نکات اور لائحہ عمل پڑھ کر سنایا۔ پروگرام کے صدر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شیخ صاحبہ نے این ایس ایس کیمپ کی اہمیت وافادیت اور اس کے اغراض ومقاصد طالبات کے سامنے پیش کیے۔اس پروگرام میں گاؤں کے نائب سر پنج عارف قریشی صاحب اور سوامی سمرتھ وشرام دھام کے سیکرٹری تاڑے صاحب بھی تشریف فرما تھے۔ پروگرام کی رسم شکریہ ثانیہ باغبان کے ادا کی۔اس کیمپ...

حُب الوطنی گیت مقابلے میں پانگل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج کو دوسرا انعام

Image
 شولاپور : نامہ نگار (اقبال باغبان)خادم اردو فورم شولاپور کی جانب سے بین المدارس اردو حب الوطنی گیت مقابلے میں شولاپور کے تاریخی تعلیمی مرکز "ایم۔ اے ۔ پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس ، شولاپور کے طالب علم اور طالبات نے "میرا ملک ، میرا ڈیش ، میرا یہ وطن .. " يہ گیت بہترین انداز میں پیش کیا اور دوم انعام حاصل کیا۔  اس ٹیم کے طالب علم اور طالبات کو ادارہَ ھٰذا کی جانب سے 2000 روپیے نقد ، اسناد اور ایک خوبصورت ٹرافی سے نوازہ گیا۔‌ اس انعام یافتہ ٹیم میں نوراللہ عطار، عائشہ عطار، سدرہ خان، اِرم بھانگيرے ، حائقه باغبان ، افرا ناز قریشی ، خنساء دلال ، عالیہ شیخ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور داد و تحسین حاصل کی۔           ان طالبات کو آفرین مُلّا صاحبہ , عظمٰی اُستاد صاحبہ اور پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان صاحب نے رہبری کی جبکہ محسن ماشال صاحب اور محمود خطیب صاحب نے تعاون کیا۔ اس گیت کو یوسف عطار اور اُنکے ساتھی نے موسیقی سے سجایا۔ ٹیم کی اس کامیابی پر یونین ایجوکیشن سوسائٹی کے جملہ منتظمین کے ...

مسلمانوں کے مسائل، اور احساسات کو مراٹھی ادب کا حصہ بنانا مسلم مراٹھی ادباء و شعراء کا مقصد ہو ۔۔ ارجین بی شیخ فاطمہ بی شیخ مراٹھی ساہتیہ سمّیلن کے دوسرے اجلاس میں مقررین کا خطاب۔

Image
  سولاپور( اقبال باغبان)۔ قوم کے مسائل، بیروزگاری،تعلیمی اور نسوانی مسائل، کو مراٹھی ادب کے ذریعے پیش کر کے راست طور پر عوام و ارباب اختیار تک پہنچانا ہمارا مقصد ہو یہی سماجی ادب کی تعمیر اور ہمارے خوابوں کی تعبیر ہوگی یہ بات فاطمہ بی شیخ مراٹھی ساہتیہ سمّیلن کے دوسرے اجلاس میں مراٹھی ادیبہ اور سميلن کی صدر ڈاکٹر ارجین بی شیخ نے اپنے صدارتی خطبے میں کہی۔اُنہوں نے کہا کہ مندوبین اپنے ساتھ تعلیم نسواں کا پیغام ساتھ لے جائیں اور"سب کے لئے تعلیم" اسلام کے اس آفاقی پیغام کو سماجی بیداری کا ذریعہ بنائیں۔سميلن کی استقبالیہ صدر ڈاکٹر ثریا جاگیردار نے اپنے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ بی شیخ نے جس طرح ناگفتہ ماحول میں ساوتری بائی پھلے کے شانہ بہ شانہ مل کر نسوانی تعلیم کو جِلا بخشی اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے سماجی بیداری کی کوشش کی آج بھی ہمارے قوم میں بیداری کی ضرورت ہے۔   سولاپور کے سوشل کالج کے اے پی جے عبدالکلام ہال میں منعقدہ فاطمہ بی شیخ مراٹھی ساہتیہ سمّیلن کے دوسرے اجلاس کا افتتاح مسلم مراٹھی ساہتیہ پر...