محترم ظہیر قاضی ، صدر، انجمن اسلام، ممبئی کے دست مبارک سےممبئی قومی اردو کتاب میلہ میں آفتاب حسنین کی کتاب، 'آفتاب مکیش' کی رسم اجراء۔
مالیگاں : نامہ نگار (اشفاق عمر) آفتاب حسنین متعدد یک بابی اور فل لینتھ ڈرامے لکھ چکے ہیں اور متعدد قومی، ریاستی سطح کے انعامات و اعزازات سے سرفراز ہو چکے ہیں۔ 'یہاں امینہ بکتی ہے' اور'الھم لبیک' کے بعد ان کا نیا ڈراما، آفتاب مکیش بھی ایک منفرد ڈراما ہے جس کا باوقار اجراء قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، دلی کے ممبئی میں منعقدہ 26 ویں قومی اردو کتاب میلہ میں جناب کے سری نواس راؤ، سکریٹری ، ساہتیہ اکادمی (نئی دہلی ) اور پروفیسر دھننجے سنگھ، ڈائرکٹر، این سی۔ پی ۔ یو۔ ایل کی موجودگی میں صدر انجمن اسلام جناب ظہیر قاضی کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔ اس تقریب میں سلیم الوارے، ڈاکٹر قاسم امام اور ثمر پبلیکیشن کے ذمہ دار ڈاکٹر اشفاق عمر سمیت متعدد معززین موجود تھے۔ یہ کتاب ہندی زبان میں بھی شائع ہورہی ہے۔
اس کے علاوہ مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں اس کتاب کا ترجمہ ڈاکٹر اشفاق عمر نے کیا ہے جو عنقریب شائع ہو کر منظر عام پر آئیں گی۔
Comments
Post a Comment