ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس نے قومی فٹ بال ٹینس ٹورنامنٹ میں 12 تمغے حاصل کیے ہیں


شولاپور : خصوصی نامہ نگار(عبدالمنان شیخ) ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس  کی ٹیم نے نيشنل فٹ بال ٹینس ٹورنامنٹ میں چھ سونے اور چھ چاندی کے تمغے جیتے۔ ابو زید اشفاق ہنورے (تین گولڈ میڈل)، عاقب مشتاق شیخ (دو گولڈ میڈل) ارکان الیاس انور (گولڈ میڈل)، محمد اجمل محمد آصف قاضی (دو چاندی کے تمغے)، حوالدار عبداللہ اے۔ کریم (دو چاندی کے تمغے) اس کے بعد فرحان فاروق پٹیل (دو چاندی کے تمغے)، اس طرح کل بارہ میڈلز حاصل کیے۔ 
     اسپورٹس ٹیچرس الطاف صدیقی اور نوید منشی نے جیتنے والے کھلاڑیوں کی رہنمائی کی جب کہ  ادارہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار، نکہت نلّا مندو ، اور دیگر اساتذہ اور غیر تدریسی اسٹاف اس ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اس کامیابی کو بے حد سراہا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔