اعلی تعلیم کے ساتھ لڑکیوں کو امور خانہ داری میں بھی ماہر ہونا وقت کی ضرورت ہے ۔۔نظیر منشی۔۔




شولاپور: نامہ نگار(اقبال باغبان) نظیرمنشی توصیفی کمیٹی شولاپوراور خادمینِ اُمت کے اشتراک سے سیرت پروگرام کے تحت تحریری کوئز کا انعقاد کیا گیا ۔اس کوئز کے تقسیم اسناد کا اجلاس محترم نظیر منشی صاحب کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر نظیر منشی توصیفی کمیٹی کے کنوینئرمحمود نواز بھی موجود تھے۔ سیرت پروگرام کے کو آرڈینیٹرعمران جمعدار نے مہمانوں کا استقبال اور پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ محمود نواز نے توصیفی کمیٹی کی سرگرمیوں کے متعلق معلومات دی۔ اپنے صدارتی خطبہ میں نظیر منشی صاحب نے طلبا کو پڑھائی کے ساتھ مختلف ہنر سیکھنے کی بھی تلقین کی خصوصاً لڑکیوں کو اعلی تعلیم کے ساتھ امور خانہ داری میں ماہر ہونے کا مشورہ دیا۔ تاکہ ایک لڑکی مستقبل میں۔ بہترین عورت ثابت ہوسکے۔ طالب علموں کواسناد سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں ہائی اسکول کے اساتذہ اورسرپرست حاضر تھے۔




 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔