دی پروگریسو اردو ہائی اسکول میں نہایت خوشگوار ماحول میں فوڈ فیسٹیول منایا گیا۔
شولاپور : نامہ نگار (اقبال باغبان) دی پروگریسو اردو ہائی اسکول میں نہایت خوشگوار ماحول میں فوڈ فیسٹیول منایا گیا۔ فیسٹیول کا افتتاح ادارے کےکارگزار صدر اور سولاپور کے مشہور ڈاکٹرمحترم الیاس شیخ صاحب نے کیا۔ اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر آر۔ ایم۔ شیخ ، ریاض بیدرے، شفیق الرحمٰن قاضی، نظیر احمد شیخ بھی موجود تھے۔ اسکول کےصدر مدرس غفور سر اور سپروائزر صادیقہ آپا نے اس فیسٹیول میں حصہ لینے والے تمام طلباء کی تعریف کی۔ اس فوڈ فیسٹیول کی انچارج مہ جیبں استاد، آمنہ انعامدار اور صالحہ شیخ تھیں۔
اس پر ذائقہ فوڈ فیسٹیول میں سموسے، کدو کی کھیر چکن رول، کسٹرڈ، چکن بریانی، ویج پاٹس، وڑا پاو، کھیچڑا، چکن اسٹیک، پانی پری ، پاو بھاجی، مونگ پھلی کی پوری، میٹھا پان، چاکلیٹ پان، کیک ، ربڑی ، گلاب جامن، گاجر کا حلوہ اور دیگر پکوان موجود تھے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے بھرپور محنت کی۔
Comments
Post a Comment