رپورٹ تاز: از۔ (ندیم راہی سلطانپوری) کامیاب تعلیمی سیر و تفریح


رپورٹ تاز: از۔ ندیم راہی سلطان پوری۔
واشم : نامہ نگار (ندیم راہی سلطانپوری) ''ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول چنچامبہ بھر تعلقہ رسوڑ ضلع واشم'' سے 2024 /11/01 کو صبح 9 بجے تعلیمی سیر و تفریح شیکشنک سہل نکالی گئی ماشاء اللہ ! تعلیمی سیر و تفریح کی وجہ سے صبح صبح تمام طلباء و طالبات کے چہرے پر مسکان نظر آئی ! تمام طلباء و طالبات نے روانگی کے وقت جو منظر اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور محسوس کرنے لگے کہ اللہ نے ہرچیز کو خوبصورت اور بہترین بنایا ہے ماشاء اللہ ! طلباء کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ نصاب مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سیر و تفریح بہت ضروری ہے طلباء و طالبات کے اندر ایک دلچسپی پیدا ہوتی ہے کہ وہ خالق کائنات کی تخلیق کی ہوئی ہر وہ چیز کو دیکھیں ! یہ تمام منظر کو دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کر رہے تھے! سیر و تفریح ذہنی و دماغی نشاط و چستی کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور انسان فطری طور پر آزادی پسند ہونے کی وجہ سے کھلی فضاؤں میں کافی فرحت و سرور محسوس کرتا ہے ! سال میں ایک مرتبہ اپنے اسکول کے تمام طلباء و طالبات و مع اسٹاف کے لئے سیر و تفریح کا وقت مختص کریں۔
سیر و تفریح کے لیے ہمیشہ خاموش اور قدرتی حسن سے مالامال مقامات اپنے اپنے علاقے میں موجود ہوتے ھیں۔ اور اسی سیر و تفریح کو ہم قدرت میں پھیلی اللہ کی آیتوں میں غور و فکر  کا سفر بھی بنا سکتے ہیں۔ تاریخی مقامات کی سیر ہو تو ماضی سے حوصلہ، سبق حاصل کیا جا سکتا ہے اور اللہ رب العزت کی تخلیق کردہ تمام چیزوں پر فخر محسوس کیا جا سکتا ہے ! 11 جنوری کی کامیاب سیر و تفریح پر میں ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول چنچامبہ بھر کے معلم محترم رئیس پٹھان صاحب کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں ساتھ ہی ساتھ مثالی معلمہ محترمہ عالیہ صاحبہ کو ان کی بے لوث خدمات پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں قبول فرمائیں اور اخیر میں تمام اسٹاف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ آپ کی کوششیں اور محنتوں کی وجہ سے تمام طلباء و طالبات خوش نظر آئے میں ایک شعر کہہ کر اپنی بات کو ختم کرتا ہوں کہ !

دریا تلاش کر_نہ سمندر تلاش کر 
راحت جہاں ملے تجھے وہ گھر تلاش کر


لوگوں کے پیچھے چلنے سے کوئی فائدہ نہیں 
جو تجھے راہ حق دکھاۓ. وہ رہبر تلاش کر

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔