یونیورسٹی سطح پر لیے گئے کالج میگزین مقابلے میں سوشل کالج کی طالبات کی نمایاں کامیابی۔
صدائے مہاراشٹر نیوز نیٹورک
شولاپور :نامہ نگار(اقبال باغبان) پُنیہ شلوک اہلیا دیوی ہولکر شولاپوریونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی یونیورسٹی سطح پر کالج میگزین مقابلہ لیا جاتا ہے۔جس میں کالج کے طالب علم مضامین لکھتے ہیں۔ اس مقابلے تمام میگزین میں تحریر کردہ مضامین میں سے اوّل ، دُوّم اورسُوّم انعامات دیے جاتے ہیں۔ اِمسال اس مقابلے میں سوشل کالج کی تین طالبات نے انعامات حاصل کرکے یونیورسٹی سطح پر کالج اور قوم ومِلّت کا نام سربلند کیا۔ بی۔اے۔ سال ِ دُوّم کی طالبہ مصباح علیم مجاور کوان کے مضمون "مائے کالج لائف" کو دوسرے انعام ، بی۔ اے ۔ دُوّم ہی کی طالبہ سردارشفق نصیر کو ان کے مضمون "موہن راکیش کا ڈراما ، آدھے ادھورے کا جائزہ" پر دوسرا انعام اور بی۔اے۔ سالِ سُوّم شعبہ اُردو کی طالبہ ثانیہ فیروزرنگریز کو ان کے مضمون"میرایادگارسفر" پر سُوّم انعام سے نوازہ گیا۔ ان تمام طالبات کو کالج کے کارگزار پرنسپل ڈاکٹر، اِی۔جا۔ تنبولی، صدرشعبۂ انگریزی ڈاکٹراسما خان، صدرشعبۂ ہندی پروفیسر مرزا ، صدرشعبۂ اُردو ڈاکٹرمحمد شفیع چوبدار، کالج کے اساتذہ اور غیرتدریسی عملہ نے مبارکباد دی۔ ان طالبات کی نمایاں کامیابی پر شولاپورکے تعلیمی، علمی و ادبی طبقے میں خوشی ومُسرت کی لہر دوڑرہے۔
Comments
Post a Comment