یو۔ای۔ ایس۔ مہیلا مہا ودیالیہ شولاپور اور پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر شولاپور یونیورسٹی شولاپورکے زیر انصرام ولسنگ میں این۔ایس۔ایس۔ کیمپ کا انعقاد۔
شولاپور : نامہ نگار(ثمینہ سید )یو۔ای۔ ایس۔ مہیلا مہا ودیالیہ شولاپور اور پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر شولاپور یونیورسٹی شولاپورکے زیر انصرام ولسنگ میں بروز جمعہ 5جنوری ۲۰۲۴ سے ۱۱جنوری ۲۰۲۴ کے درمیان این ایس ایس کیمپ وڈسنگ میں منعقدکیا گیاہے۔بروز جمعہ اس کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔پروگرام کا آغاز سورہ فاتحہ سے کیا گیا ۔اس پروگرام کی نظامت کے فرائض پرافیسرامام شیخ نے انجام دیئے اور یو ای ایس مہیلا مہا ودیالیہ شولاپور کی کارگزار پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شیخ صاحبہ کی صدارت میں اس پروگرام کی افتتاح شمع فروزاں کرکے گاؤں کے سرپنج جگدیش انڈد صاحب کے دست مبارک سے کی گئی۔این ایس ایس پروگرام آفیسر گلنار ہرکارے نے اس سات دن کے پروگرام کے نکات اور لائحہ عمل پڑھ کر سنایا۔ پروگرام کے صدر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شیخ صاحبہ نے این ایس ایس کیمپ کی اہمیت وافادیت اور اس کے اغراض ومقاصد طالبات کے سامنے پیش کیے۔اس پروگرام میں گاؤں کے نائب سر پنج عارف قریشی صاحب اور سوامی سمرتھ وشرام دھام کے سیکرٹری تاڑے صاحب بھی تشریف فرما تھے۔ پروگرام کی رسم شکریہ ثانیہ باغبان کے ادا کی۔اس کیمپ میں بڑی تعداد میں طالبات شریک تھیں۔
Comments
Post a Comment