قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور انجمن اسلام کے اشتراک سے منعقدہ قومی اردو کتاب میلے کے چھٹے دن کی شام میں انتہائی دلچسپ و دلپزیر" انٹر کالج غزل سرائی مقابلہ " کا انعقاد ہوا ۔

ممبئی نامہ نگار (فرید خان) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور انجمن اسلام کے اشتراک سے منعقدہ قومی اردو کتاب میلے کے چھٹے دن کی شام میں انتہائی دلچسپ و دلپزیر" انٹر کالج غزل سرائی مقابلہ " کا انعقاد ہوا ۔
اس سیشن کی میزبانی ٨ ڈی ایڈ کالجز نے مشترکہ طور پر کیا جس کی نگراں پرنسپل سائرہ خان (آر سی ڈی ایڈ کالج آف ایجوکیشن امام باڑہ)  تھیں۔١٣ کالجوں کے طلباء نے انتہائی خوش گلوئی سے معروف غزل گو شعراء کے کلام کو پیش کیا۔
منصفی کے فراںٔض وجاہت حسین خان، عبداللہ زکریا اور ہمایوں خان نے انجام دیے۔ پروگرام کی صدارت معروف غزل و صوفی گلوکارہ سربونی چودھری نے کی،مہمان خصوصی ڈ اکٹر مسرت صاحب علی تھیں۔اور نظامت کے فرائض حنیف شیخ نے انجام دیے۔اس پروگرام میں کئی ڈی ایڈ کالج کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی اس موقع پر اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان، پروفیسر عائشہ شیخ , وسیم شیخ سر بھی موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔