شولاپور میں ادبِ اطفال کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز۔ بچّوں کے طبع زاد اُردو ڈراموں کا اوّلین مجموعہ " آئینہ" کی رسم اجراء عمل میں آئی۔

صدائے مہاراشٹر، ای۔ اردو نیٹورک

 شولاپور : نامہ نگار(اِقبال باغبان) شولاپور اُردو ڈراموں کے لیے ملک  بھرمیں جانا جاتا ہے ۔ یہ سرزمیں اُردوتھیٹرکے لیے زرخیز رہی ہے۔ اسی سلسلے  کی ایک کڑی ڈاکٹرہارون رشیک باغبان، پرنسپل ایم۔اے۔ پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکو اینڈ جونئیر کالج شولاپور،  کا حالیہ شائع کردہ  بچوں کے ڈراموں کا مجموعہ "آئینہ" ہے۔ اس  طبع زاد تصنیف کی رسم اجراء بروز جمعرات بتاریخ 11 جنوری کو

محترم بشیر پرواز صاحب کی صدارت میں اور  محترم سندیپ کرانجے صاحب ، ایڈیشنل کمشنر ، شولاپور میونسپل کارپوریشن ، شولاپورکے معروف  ڈرامانگار و ہدایت کار محترم راجہ باغبان صاحب،  معروف موسیقار محترم ساحر نداف صاحب ، معروف ڈراما فنکار محترم تحسین احمد شیخ صاحب، محترم عبد القادر ماشال صاحب، محترمہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردارصاحبہ ، محترمہ نکہت نلّا مندوصاحبہ  ، محترم وسیم صاحب کے دستِ مبارک عمل میں آئی ۔ 

اس موقع پر محمد حسین بخشی، مختار پیرمپلی، امین قریشی، عبدالشکور شور، مظہر شاہپورے، اسحاق باٹگھر، مزمل شیخ، صاحب تصنیف ڈاکٹرہارون رشیدصاحب کی والدہ ماجدہ محترمہ  خاتون بی، بھائی عبدالروف باغبان، محمد صادق باغبان، محمد رفیق باغبان، ذوالکفل ، اہل خانہ کے علاوہ فوزیہ شیخ، ذاکر شاہپورے، ریاض سید، سوداگر ، پانگل اسکول کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ،  اور شہر کے دیگر معززین، والدین اور طلباء  وطالبات نے کثیر تعداد شرکت کی۔

        اس مجموعے کی تقریبِ رسم ِ  اجراء  میں شولاپوراور بیرون شولاپورکے کئی معروف اہل قلم اور ارباب حقل وعقد نے ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کو مُبارکباد دی۔ ان میں ، ایم۔ مبین صاحب (بھيونڈی)، شیخ حسین صاحب، (اورنگ آباد)، عدنان سرکھوت سر ( ممبئی)، سیّد شعیب ہاشمی صاحب ( ممبئی) ، فاروق سیّد صاحب (ممبئی )، ضیاء اللہ خان لودھی (ناگپور) ،  ڈاکٹر مظہر عالم صدیقی (ممبئی)، ڈاکٹر خلیل صدیقی(لاتور) ، ڈاکٹر انیس الدین (جلگاؤں)، شکیل ( امراوتی) ،عبد الروف باغبان (سانگلی) ،ساجد شیخ ( راےگڑھ)، انتخاب احمد شیخ(جُنّر) ، مہتاب کاکر مکر (شریوردھن)، عبد الکریم پٹیل ( ممبئی) ، سمیع مومن ( رتناگری)،گلریز ( ناگپور)،ڈاکٹرمحمد شفیع چوبدار،  میر افضل میر ، عبدالمنان شیخ، عبدالشکور شعور ، اختر شیخ، عبد الخالق شیخ ، عبدالغفار شیخ، یوسف عالم صدیقی ، محمدحسین بخشی ، اعجاز شیخ ، اسحاق باٹگھر ، مزمّل شیخ ، عابد رنگریز ، عرفان لالکوٹ، کلیم باٹگھر، شمشاد شیخ ، شبنم باغبان ، محمد صدیق باغبان ، ذوالکفل باغبان ، عمر فاروق باغبان ، زبیر ہپرگی، اُسامہ مُحمّد ، علقمہ محمد ، عبد الخالق شیخ ،ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار، نکہت نلّٰا مندو ، وسیم نلّٰا مندو ، ذاکر شاہ پورے، اشتیاق تارانائیک ، الطاف صدیقی، محسن ماشال ، محمودخطیب ، اور جملہ اسٹآف ، شائقین ڈراما اور دیگر احباب نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محسن ماشال، محمود خطیب، عظمیٰ استاد، سہیل مودّور، ارشد رنگریز وغیرہ نے کافی محنت کی۔


 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔