بیگم قمر النساء کاریگر گلزاراردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں فن فیر اور فوڈ فیسٹیول کا کامیاب انعقاد

شولاپور : نامہ نگار (آفرین پیرمپللی) شہر شولاپور کے ‌واحد لڑکیوں کے مدرسہ بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں فن فیر اور فوڈ فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول کی افتتاح ادارے کی یونین ایجوکیشن سوسائٹی شولاپور کی نائب صدر محترمہ ثریا شیخ صاحبہ کے دست مبارک کی گئی۔ ڈاکٹر سیمین شیخ صاحبہ، نسیمہ پٹھان صاحبہ ،مدرسہ ہٰذا کی سابق صدر مدرسہ‌ محترمہ سبینہ انگلگی صاحبہ، ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون رشید باغبان صاحب، یونین ایجوکیشن اردو پرائمری اسکول شولاپور کی صدر مدرسہ‌ آفرین ڈنڈوتی،  
شولاپور ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارگزار صدر زبیر باغبان صاحب، ادارہ ہذا کے رکن قیوم پٹھان صاحب، اعجاز غلام شیخ صاحب بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔
مہمانان نے فوڈ فیسٹیول میں موجود مختلف ذائقے دار پکوان کا لطف لیا اور طالبات و والدین کی محنت کی تعریف کی۔ اس تقریب تقریر کرتے ہوئے صدر مدرس محمد علی شیخ سر نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے بچے نفع نقصان، لین دین اپنے ذاتی تجربے سے سیکھتے رہیں اس لئے مدرسہ ہٰذا میں فن فیر و فوڈ فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے۔
اس پرذائقہ فوڈ فیسٹیول میں سموسے، کدو کی کھیر چکن رول، چکن لالی پاپ ، بدام شیک، آورینج جوس کپ کیک ، کسٹرڈ، چکن بریانی، وڑا پاو، کھیچڑا، پانی پری ، پاو بھاجی، مونگ پھلی کی پوری، میٹھا پان، کیک ، ربڑی ، گلاب جامن، گاجر کا حلوہ، گوبی منچو رین اور دیگر پکوان موجود تھے۔ اعلی قسم کے ذائقہ دار پکوان منتخب کرنے کیلئے بدر النساء دفعدار آپا اور جبین حوالدار آپا نے جج کے فرائض انجام دیئے۔ پروگرام کے انچارج محترمہ تحسینہ شیخ آپا تھیں۔نظم و ضبط قائم کرنے کے لئے عارف پٹھان سر، اشفاق منیار سر،سعیدہ دارو والے آپا،انیسہ نالبند آپا،شہناز شیخ آپا،کوشلیہ دیشمکھ میڈیم، وسیم باغبان سر، شاہزیہ شیخ آپا ساتھ ہی ساتھ مدرسہ ہٰذا کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے بھرپور محنت کی۔ ڈوکا محمد عرفان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے سمیر کمیشنر نے مہمانان، طالبات، والدین و سرپرستوں اور پروگرام کو کامیاب بنانے والے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔