پونہ کالج آف آرٹ سائنس اینڈ کامرس کیمپ پونےمحمد معراج الحق سر کی الوداعی تقریب
پونہ : نامہ نگار (تبسم ہاشمی) پونا کالج آف آرٹ سائنس اینڈ کامرس کیمپ پونے،کے ہردل عزیز پروفیسر محمد معراج الحق سر کی سبکدوشی کے موقع پر ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر آفتاب انور شیخ سر ،وائس پرنسپل ڈاکٹر اقبال ایم شیخ سر، سپروائزر نسیم ایم اقبال اور پروفیسر امتیاز آغا سر موجود تھے۔ دیگر مہمانان میں سابقہ پرنسپل ڈاکٹر ایس این کوتوال سر، ڈاکٹر جی ایم نظیر الدین سر، پروفیسر شیخ مظفر سر شامل تھے نظامت حسن الدین سر نے کی۔
اس موقع پرحسن الدین اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح ریاضی جیسے خشک مضمون میں طلبہ و طالبات کو ماہر بنانے کاسہرا معراج الحق سر کے سر رہا۔ دوران پروگرام ساتھی اساتذہ نے بتایا ک یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے محمد معراج الحق سر اپنے 32 سالہ سروس کے دوران کس طرح ریاضی کے ماہر استاد کی حیثیت سے پورے پونہ میں چھائے رہے اور آج بھی وہ ریاضی کے چیف موڈریٹر کی حیثیت سے ایچ. ایس.سی بورڈ کے لیے کام کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ بورڈ کے پیپر تیار کرنے والی ڈسکشن کمیٹی کے بھی ممبر ہیں، نہ صرف پونہ کالج اور بھی کئی مختلف ادارے ہیں جہاں انہوں نے بطور ریاضی کے گیسٹ لیکچرر کی حیثیت سے بچوں کی رہنمائی کی ہے ۔ممبئی کے ادارے سی ۔ای۔ ٹی سیل کے ساتھ بھی وہ منسلک ہیں۔ اسی طرح NAT), JEE) دہلی کے ساتھ بھی وہ ماہرین ریا ضی کی حیثیت سے منسلک ہیں۔
آخر میں محمد معراج الحق سر نے سبھی مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ساتھی اساتذہ کا ان کے انمٹ ساتھ اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی ساتھ اپنے فیملی ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون کی وجہ سے ہی وہ ایک کامیاب استادکی حیثیت سے اپنی پہچان بناپائےہیں۔پونہ کالج کے اسٹاف ممبران کی جانب سے سر کی خدمت میں تحائف پیش کیے گئے اور سبھی کے مشترکہ تعاون سے ایک کامیاب پروگرام اختتام کو پہنچا۔
Comments
Post a Comment