حُب الوطنی گیت مقابلے میں پانگل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج کو دوسرا انعام

 شولاپور : نامہ نگار (اقبال باغبان)خادم اردو فورم شولاپور کی جانب سے بین المدارس اردو حب الوطنی گیت مقابلے میں شولاپور کے تاریخی تعلیمی مرکز "ایم۔ اے ۔ پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس ، شولاپور کے طالب علم اور طالبات نے "میرا ملک ، میرا ڈیش ، میرا یہ وطن .. " يہ گیت بہترین انداز میں پیش کیا اور دوم انعام حاصل کیا۔  اس ٹیم کے طالب علم اور طالبات کو ادارہَ ھٰذا کی جانب سے 2000 روپیے نقد ، اسناد اور ایک خوبصورت ٹرافی سے نوازہ گیا۔‌ اس انعام یافتہ ٹیم میں نوراللہ عطار، عائشہ عطار، سدرہ خان، اِرم بھانگيرے ، حائقه باغبان ، افرا ناز قریشی ، خنساء دلال ، عالیہ شیخ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور داد و تحسین حاصل کی۔ 
         ان طالبات کو آفرین مُلّا صاحبہ , عظمٰی اُستاد صاحبہ اور پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان صاحب نے رہبری کی جبکہ محسن ماشال صاحب اور محمود خطیب صاحب نے تعاون کیا۔ اس گیت کو یوسف عطار اور اُنکے ساتھی نے موسیقی سے سجایا۔ ٹیم کی اس کامیابی پر یونین ایجوکیشن سوسائٹی کے جملہ منتظمین کے علاوہ اسکول کی معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، نکہت نلّامندو، ذاکر شاہ پورے ، وسیم نلّامندو، ساحر نداف، راجہ باغبان ، فرزانہ نداف ، اور دیگر اسٹاف ممبران ، طالب علموں اور احباب نے مبارک باد پیش کی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔