Posts

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول کی سعدیہ عمران شیخ تقریری مقابلہ میں اول۔

Image
سولاپور : (اشفاق ساتکھیڑ) سکینہ تعلیم سیرت کمیٹی شولاپور کے زیر اہتمام منعقد تقریری مقابلہ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی طالبہ سعدیہ عمران شیخ نے اول انعام حاصل کیا۔ سابق میئر جناب عارف شیخ صاحب، کارپوریٹر جناب ریاض خیردی اور توفیق شیخ پہلوان اور دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں ٹرافی پیش کرکے اعزاز بخشا گیا۔اس مقابلہ میں شہر کی بڑی اسکولوں کے ۷۵ سے زائد طلباء نے حصہ لیا جن میں سعدیہ عمران شیخ نے اول انعام حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی۔صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے طالبہ کی رہنمائی فرمائی۔اسکول کے اساتذہ محترمہ رضوانہ قاضی آپا، محترمہ رابعہ قاسم صاحب شیخ آپا، جناب عرفاں پٹھان سر، محترمہ امرین فراش آپا، محترمہ رخسانہ شلیدار اپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا نے مبارکباد پیش کی۔

کوہ نور ٹیچرس کالونی بھیونڈی میں ۱۳/واں نعت خوانی مقابلہ کا انعقاد۔

Image
بھیونڈی (عبدالرحمن یوسف) :شہر بھیونڈی میں واقع کوہ نور ٹیچرس کالونی کے رہائشی محمد رفیق لقمان شیخ گزشتہ ۱۳/ برسوں سے کالونی کے رہائشی بچوں میں نعتیہ تقریب کا انعقاد کررہے ہیں۔ اس میں کالونی کے سرکردہ افراد نوجوان لڑکے لڑکیاں و خواتین جوش و خروش کے ساتھ حسبِ ضرورت تعاون پیش کرکے نعت خوانی مقابلہ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امسال چونکہ محمد ﷺ کا ۱۵۰۰/واں یوم ولادت باسعادت تھی۔ اس لیے کالونی میں کافی چہل پہل تھی۔ پروگرام کا آغاز محمد مجیب نے قرات سے کیا۔ حمد بار تعالٰی مصباح ہارون نے پیش کی۔  نعت خواں ۲۰/ تھے۔ جس میں جونئیر و سینئر گروپ علحیدہ علحیدہ تھے۔ ان بچوں نے اپنی مترنم اور توتلی زبان میں نعت پاک پیش کرکے داد و تحسین سے مسرور ہوئے۔ خواتین و حضرات نے انھیں نقد رقم بطور انعام دی گئی۔ ۵/ستمبر کا دن ہونے کی وجہ سے کالونی کے ذمہ داران نے کالونی کے رہائشی اور کرایہ دار میں جو درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور سبکدوش ہوگئے ہیں ان کی خدمات کا اعتراف میں گلاب کا پھول اور قلم پیش کی گئی۔ اسی طرح نعت خوانی مقابلہ کے بعد ثمرین شعب نے خواتین کے لیے محمد ﷺ...

فرزانہ ریاض احمد شیخ کو ریاستی سطح کا مثالی معلمہ کا اعزاز۔

Image
سولاپور (آفرین پیرمپلی)نربھیہ پرتیشٹھان ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے ریاستی سطح کا مثالی معلم/معلمہ و غیر تدریسی عملہ 2025* کے اعلان کیاگیا۔  بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کی معاون معلمہ محترمہ فرزانہ ریاض احمد شیخ آپا کو ریاستی سطح کی مثالی معلمہ کا اعزاز شری نند کمار ساگر، شری سجیت جگتاپ، شریمتی بھارتی رنشور کے دست مبارک شال، ٹارفی، سرٹیفکیٹ دے کر نوازا گیا۔  اس موقع پر نربھیہ پرتیشٹھان ٹرسٹ ممبئی کے ریاستی نگراں کار حاجی اقبال باغ مارو و دیگر اراکین موجودہ تھے۔ فرزانہ ریاض احمد شیخ آپا کو مثالی معلمہ کے اعزاز سے نوازا جانے پر بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ و جملہ اسٹاف نے مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مرکزی میلاد جلوس اتوار کو مکہ مسجد سے برآمد ہوگا..1500ویں جشن میلاد پر خصوصی ادب و احترام کا خیال کریں۔ کمیٹی کے ذمہ داران کی پریس کانفرنس.

Image
حیدرآباد 8 ستمبر (پریس نوٹ) حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے 1500 ویں جشن میلاد کے ضمن میں مرکزی میلاد جلوس کمیٹی حیدرآباد کے زیراہتمام اتوار 14 ستمبر کو بعد نماز ظہر تاریخی مکہ مسجد سے فقید المثال مرکزی میلاد جلوس نکالا جائے گا۔ یہ جلوس چارمینار، گلزار حوض، پتھرگٹی، مدینہ بلڈنگ، نیاپل، سالارجنگ میوزیم، دارالشفاء، پرانی حویلی، منڈی میر عالم، اعتبار چوک، کوٹلہ عالی جاہ، بی بی بازار چوراہا، مغل پورہ سے والٹا ہوٹل پر اختتام کو پہنچے گا۔ مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے صدر مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ، معتمد عمومی مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کلاہ، کنوینر مرکزی میلاد جلوس مولانا حافظ محمد مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس میں مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے عہدیداران و اراکین میں مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ، مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری مولانا سید شاہ محمد سیف اللہ حسینی الباقری، مولانا سید احمد الحسینی سعید القادری جوائنٹ کنوینر، مولانا سید غلام صمدانی ...

مدرسہ محمدیہ میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے نعت و تقریر کا روح پرور پروگرام۔

Image
سانگلی (نامہ نگار) عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر مدرسہ محمدیہ میں ایک پُراثر نعت و تقریر کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں بچوں نے نہایت خوبصورتی اور عقیدت کے ساتھ نعتیں پڑھیں اور تقاریر پیش کیں۔ اس موقع پر بچوں کے استاذ محترم حافظ مظہر باغے صاحب، سید وسیم پیرزادہ اور مدرسہ کے منتظم سید صلاح الدین پیرزادہ بھی موجود تھے۔ حاضرین نے بچوں کی بہترین کارکردگی کو دل سے سراہا اور اساتذہ کی محنت کی تعریف کی۔

آج کا قطعہ۔۔ قسمت کا کھیل پروفیسر محمد مسعود احمد

Image

حضور اکرم ؐ کے ساتھ اپنی گہری وابستگی اختیار کریں،آپ ؐ کی شان بلند و بالا مقام و مرتبہ کو زمانے میں عام کیاجائے21 واں سالانہ مرکزی جلسہ رحمۃ اللعالمینؐ کے کثیراجتماع سے مولانا حافظ شاہ خلیل اللہ بشیراویس بخاری نقشبندی و دیگر علماء کا خطاب۔

Image
بیدر : 8/ستمبر(نامہ نگار)حضور اکرم ﷺ کی سیرت مبارکہ کے دو پہلو ہیں، ایک بشری اور دوسرا نبوی پہلو ہے۔ بشری اس لیے ضروری ہے تاکہ ہم پڑھ کر اپنی زندگی میں وہ اسوہ کریمہ کو شامل کرکے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرسکیں۔ دوسرا پہلو نبوی پہلو بھی ضروری کیونکہ جب بشری پہلو پڑھنے لگیں تو مثلیت و برابری کا خدشہ پیدا ہو تو اس کا ازالہ نبوی پہلو کو دیکھ کر ہوسکتا یے۔جن کی حیات مبارکہ میں مؤمن کے لیے عملی نمونہ موجود ہو، اس کی زندگی اور سیرت کا مطالعہ ایک مومن کا ایمانی فرض بنتا ہے، اس لیے کہ اس ذات کی سیرت کو پڑھے اور سمجھے بغیر نہ تو ہدایت کا راستہ حاصل ہو سکتا ہے،نہ صحیح علم اور دانائی مل سکتی ہے، اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کی رحمت،و اطاعت اور محبت پائی جاسکتی ہے، اور نہ ہی جنت حاصل کی جاسکتی ہے۔ان نورانی حقائق کا اظہاربین الاقوامی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین حضرت علامہ مولاناڈاکٹر حافظ شاہ خلیل اللہ بشیراویس بخاری نقشبندی کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے کاروان ادب و مرکزی عالم کمیٹی ضلع بیدر کے زیر اہتمام تاریخی مسجدمدرسہ محمود گاواں بیدر میں جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدر کاروان ادب ومرکز...

الحاجہ زینب بی شابدی اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس میں ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد۔

Image
الحاجہ زینب بی شابدی اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس میں ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد۔ میندرگی : (قادر حسین) 8/ ستمبر 2025 الحاجہ زینب بی شابدی اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، میندارگی میں ریٹائرڈ استانی محترمہ شکیلہ میڈم کے اعزاز میں ایک شاندار ریٹائرمنٹ تقریب منعقد کی گئی۔ اس پروگرام کا اہتمام نُور ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین جناب مقبول صاحب شابدی، نائب چیئرمین جناب فضل احمد شابدی، سی ای او جناب مشتاق سر اور پرنسپل جناب اسد علی کرجگی کی موجودگی میں کیا گیا۔ تقریب میں مہمانوں کے طور پر سابق پرنسپل جناب عزیز سر، ریٹائرڈ استاد جناب کالیانی سر، سابق استاد جناب اعجاز سر اور اسکول کی استانی محترمہ حسینہ میڈم نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت محترمہ نازیہ چانڈرگی نے کی، جنہوں نے پروگرام کو خوبصورت انداز میں آگے بڑھایا۔ اس موقع پر طلباء نے اپنی ریٹائر ہونے والی استانی محترمہ شکیلہ میڈم کے لیے اپنے جذبات کا اظہار تقاریر کے ذریعے کیا۔ طلباء نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ساتھ گزرے لمحات کو یادگار قرار دیا۔ ...

نذیر احمد ابراہیم مُلّا مہاراشٹر ریاستی سطح ''مثالی معلم"سے سرفراز ۔

Image
پنڈ ھر پور: (نامہ نگار) نر بھے ٹرسٹ ممبئی ، کے جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر بتا ریخ 7ستمبر سن 2025 بروز اتوار 11بجے سویری کالج آ ف انجینئرنگ پنڈ ھرپور میں خوبصورت ہال جہاں پر مہاراشٹر ریاستی سطح مثالی معلمین،معلمات ہر شہر سو لا پور ،گوا،ناسک،ممبی ،پو نہ، کولاہپور سے آئے ہوئے تھے ۔اُن کی قابلِ ستائش اور قابلِ تقلید تدریسی خدمات کے عوض میں بہترین اسناد اور ایوارڈ سے نوازا گیا ۔      اس اعزازی تقریب میں صدرِ جلسہ کے طور پر سیوری کالج کے فونڈر ڈاکٹر بی پی رونگے ،کالج کی پرنسپل محترمہ پوار میڈم ،اس اعزازی تقریب کے روحِ رواں حاجی اِقبال باگمارو سراور دیگر کئی معزز خواتین و حضرات اور کثیر تعداد میں اساتذہ اکرام کی موجودگی میں اُن منتخب شدہ معلمین اور معلمات کو اعزاز و اکرام کے ساتھ نوازا گیا ۔ ان خوش نصیب شخصیات میں سے ایک نام نذیر احمد ابراہیم مُلّا کا ہے جو پچھلے 26 سا لوں سے شہر سولا پورکی معروف اسکول محمد یونس اُردو ماڈل ہائی اسکول ،ویڑی گھر کل سولا پور میں معاون معلم کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں ۔آج اس موقع پر اُن کی بے لوث تدرسی خدمات پر صدرِ جلسہ محترم ...

انٹر کالجیٹ خطاطی مقابلے میں رئیس جونیر کالج کواول انعام۔

Image
 بھیونڈی: (عبد العزیز انصاری) بھیونڈی معروف ادبی تیظیم ہم نشیں فاؤنڈیشن،بھیونڈی اور پرافٹ فار آل مہم کے اشتراک سے عید میلادالنبی کے موقع پررئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں انٹر کالجیٹ خطاطی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جونیئر کالجز کے طلبہ شریک ہوئے۔ مقام مسرّت ہے کہ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج بھیونڈی کی بارہویں سائنس کی طالبہ اجوا شیرین خطاطی مقابلے میں شریک ہوئی اور ججوں کے متفقہ فیصلے کے مطابق اوّل انعام کی حقدار قرار پائی۔واضح ہو کہ طالبہ کی تیاری مشہور خطاط عظیم غرقاب اور صوفیہ مومن نے کی تھی۔ اس شاندار کامیابی پر انعام یافتہ طالبہ اور انکے رہنما استاتذہ کو کے ایم ای سوسائٹی مجلس منتظمہ کے عہدیداران واراکین،چیئرمین یاسر تاتلی، پرنسپل ضیا ء الرحمٰن انصاری، وائس پرنسپل عامر صدیقی، معاون ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو،سپر وائزرس اسرار پٹھان و سبتطین کشیلکر،وائی، سی، ایم، او،یو اسٹڈی سینٹر کے کو آرڈینیٹر عبد العزیز انصاری اور جملہ اسٹاف کی جانب سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

‌ نو خیز قلمکار ۔ زویا پرویز کرلے۔۔محمد یونس اردو ماڈل ہائی سکول ویڑی گھر کل سولاپور۔۔کہانی۔بہادر لڑکی۔۔

Image
‌ نو خیز قلمکار ۔ زویا پرویز کرلے۔۔ محمد یونس اردو ماڈل ہائی سکول ویڑی گھر کل سولاپور۔۔ کہانی۔بہادر لڑکی۔۔ ایک گاؤں میں مینا نام کی ایک لڑکی رہتی تھی مینا بہت ایماندار اور محنتی تھی وہ جب چھ سال کی تھی تو اس کے والدین اس دنیا سے گزر چکے تھے ماں باپ کے جانے کے بعد وہ بلکل اکیلی ہو گئی پھر اس کے چاچا اور چاچی نے اسے پالنا شروع کیا اس کی چاچی اس پر بہت ظلم کرتی تھی سارے گھر کے کام اسی سے کراتی تھی اور اپنی بیٹی کو کچھ بھی کام نہیں لگاتی تھی ایک دن مینا کنویں پر پانی بھر رہی تھی تو اس کے چاچا کی بیٹی نے اسے کنویں میں دھکا دے دیا مینا گہرے کنویں میں گرنے لگی پھر اس نے جیسے تیسے کر کر کنویں کی لٹکی بالٹی کی رسی پکڑ لی اور جیسے تیسے باہر آگیی چاچی نے اس کی بلکل بھی فکر نہیں کی بلکہ اپنی بیٹی کو آی ہوئی چھوٹی خروج پر دھیان دینے لگی اور مینا کو ہی مارنے لگی کہ میری بیٹی کو چوٹ کیسے آئی مینا روتے ہوئے اندر چلی گئی اور اپنا کام کرنے لگی ایک دن اس کی چاچی کسی کام سے باہر گئی ہوئی تھی گھر میں مینا اور اس کی بہن اکیلے تھے ان کا گھر جنگل کے بیچ میں تھا تو وہاں پر اچانک سے ایک بھوکا شیر آ...

پرنسپل صحافی عقیل خان بیاولی کو "خادمِ تعلیم و صحافت" کا خصوصی اعزاز۔۔این سی پی (ایس پی گٹ) ٹیچرز سیل کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر علمی، ادبی و صحافتی خدمات کا اعتراف۔۔

Image
جلگاؤں (نامہ نگار) کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج کے موظف پرنسپل صحافی ادیب عقیل خان بیاولی کو این سی پی (ایس پی گٹ) ٹیچرز سیل کی جانب سے یوم اساتذہ کی مناسبت سے ان کی غیرمعمولی تعلیمی، علمی، ادبی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں "خادمِ تعلیم و صحافت" کا خصوصی اعزاز دیا گیا۔ یہ شاندار اعزاز تعلیمی، سماجی اور ادبی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر پیش کیا گیا۔اس موقع پر این سی پی (ایس پی گٹ) ٹیچرز سیل کے معزز عہدیداران جن میں بھالے راؤ پرمود پاٹل، مشتاق بہشتی، ضیاء باغبان، پنکج سوریہ ونشی، این سی پی ضلع صدر پرمود باپو راؤ پاٹل، ریاستی سیکریٹری اعجاز عبدالغفار ملک، بلاک ایجوکیشن آفسر خلیل شیخ، ناظم تعلیم وکاس پوار، اشوک لاڈ و نجاری سمیت کئی علمی، ادبی اور سیاسی شخصیات موجود تھیں۔ تمام معززین نے پرنسپل عقیل خان بیاولی کی علمی بصیرت، تدریسی جذبہ اور صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو معاشرتی ترقی کا سرمایہ قرار دیا۔صاحبِ اعزاز گزشتہ تین دہائیوں سے تدریسی میدان میں معلم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ادبی صحافتی میدان میں بھی مسلسل س...

جی ایم مومن ویمنز کالج کے وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر میں تقریب یوم اساتذہ۔

Image
 بھیونڈی : (عبد العزیز انصاری) یشونت راؤ چوان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی، ناسک کے زیر انصرام جی ایم مومن ویمنز کالج اسٹڈی سینٹر، بھیونڈی میں ایم اے کے سابق اور موجودہ طلبہ کی جانب سے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے لیے ایک مہتم بالشان ’یومِ اساتذہ‘ کا اہتما م کیا گیا۔ یہ مجلس رئیس ہائی اسکول میں منعقد ہوئی۔ اس شاندارتقریب کے صدر نشین رئیس ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری تھے۔ صدارتی خطاب میں پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری نے تمام طلبہ کو یوم اساتذہ کی تقریب کے کامیاب انعقاد اور شاندار نتائج پر مبارکباد دی۔ اسٹڈی سینٹر کے طلبہ کی کامیابیوں کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبہ مختلف مقامات پر بطور اساتذہ، ایڈوکیٹ، پروفیسرز، اکاؤنٹنٹ اور صحافی کی خدمات انجام دے رہے ہیں جو اسٹڈی سینٹر اور کونسلرز اورپوری ٹیم کے لئے فخر کی بات ہے۔جلسہ میں اسٹڈی سینٹرکی انچارج صفاآغا، کوآرڈنیٹر عبدالعزیز کے ساتھ اسٹڈی سینٹرکے تمام اساتذہ محمد رفیع انصاری، ڈاکٹر ابو طالب انصاری، خان ذاکر حسین، ڈاکٹر قطب الدین شاہد، فہیم احمد مومن، ڈاکٹر مطیع اللہ خان، ڈاکٹر ابوسعد اع...

رائل گرلز اردواسکول میں عید میلاد النبی کی پُروقار محفل کا انعقاد۔۔

Image
رائل گرلز اردواسکول میں عید میلاد النبی کی پُروقار محفل کا انعقاد۔۔ میرا روڈ : 3/ستمبر رائل گرلز اردو اسکول میں 3ستمبر کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ایک پروقار محفل کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا مقصد طالبات میں سیرتِ نبوی سے محبت اور اس پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طالبات نے عقیدت کے ساتھ نعتیں پیش کیں۔ اس کے بعد سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پُراثر تقاریر ہوئیں۔ طالبات نے ایک مختصر ڈرامے کے ذریعے بھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو اجاگر کیا، جسے بہت سراہا گیا۔ تقریب کا اختتام دعا پر ہوا، جس میں ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آئیٹا پرتور یونٹ کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ پر مضمون نویسی مقابلہ442 طلبہ کی شاندار شرکت، نمایاں کامیابی پر طلبہ کو اول، دوم اور سوم انعامات سے نوازا جائے گا۔

Image
  پرتور (شریف خان ) آئیٹا پرتور یونٹ ضلع جالنہ کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر مورخہ 7 ستمبر 2025 بروز اتوار ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج، پرتور میں ’’سیرت النبی ﷺ‘‘ کے عنوان سے مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام *آئیٹا کے قومی صدر جناب شیخ عبدالرحیم صاحب* کی زیر قیادت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر پرتور اور اطراف کے طلبہ و طالبات کے لیے گروپ وائز یہ مقابلہ رکھا گیا۔ دونوں گروپس سےاس مقابلے میں 442 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ شہر کے چھ اسکولوں کے علاوہ مضافاتی علاقوں سے بھی طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس مقابلے کے لیے ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اور جونیئر کالج کی عمارت میں خصوصی انتظامات کیے گئے۔ اس مقابلے کو منعقد کرنے میں آئیٹا ضلع جالنہ کے صدر جناب کاشف دشمکھ، سیکریٹری جناب نصیرالدین خطیب، یونٹ صدر امر امودی چاوش، شیخ عبداللہ سر اور سید عارف سر نے نمایاں کردار ادا کیا۔  پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول کے اساتذہ نثار صدیقی سر، نعمان قمر سر، منیب سر، ضلع پریشد ہائی اسکول پرتور کے صدر...

نوخیز قلم کا ر: خدیجہ رضوان شیخ(جماعت ششم) رہبر نازیہ کرجگی (دی پروگریسو اردو ہائی سکول) کہانی کا عنوان: گھڑی کا راز

Image
گھڑی کا راز۔۔ ایک چھوٹے سے قصبے میں ہارون نام کا ایک بوڑھا گھڑی ساز رہتا تھا۔ اُس کی بنائی ہوئی گھڑیاں عام گھڑیوں جیسی نہیں ہوتیں۔ ہر شخص کے لیے وہ الگ چلتی تھیں۔ کسی کے لیے تیز، کسی کے لیے آہستہ، اور کبھی کبھی اچانک رک جاتیں۔ لوگ کہتے تھے یہ گھڑیاں وقت نہیں بلکہ زندگی کے فیصلے ناپتی ہیں۔ ایک شام ایک اجنبی عورت اُس کی دکان پر آئی۔ اُس کے ہاتھ میں ایک ٹوٹا ہوا ریت گھڑیال (hourglass) تھا، مگر اُس میں ریت نہیں بلکہ ننھی ننھی روشنی کے ذرے بند تھے، جیسے جگنوؤں کی قید۔ عورت نے کہا: “یہ میری ماں کا ہے… وہ کہتی تھی اس کے اندر وہ زندگی ہے جو ابھی جینی باقی ہے۔” ہارون نے گھڑیال کو دیکھا اور چونک گیا، کیونکہ ایسی روشنی اُس نے صرف ایک جگہ دیکھی تھی – اپنی ہی گھڑی میں، جو برسوں سے خاموش کھڑی تھی اور کبھی چلتی ہی نہیں تھی۔ عورت نے دھیرے سے کہا: “تم نے سب کے لیے وقت بنایا… مگر اپنے لیے کبھی نہیں۔ اگر اپنی گھڑی کو چلانا ہے تو اسے درست کرنا ہوگا۔” ہارون نے کپکپاتے ہاتھوں سے شیشے کو جوڑا اور روشنی کے ذروں کو واپس قید کیا۔ جیسے ہی گھڑیال درست ہوا، اُس کی دکان کے کونے میں پڑی اُس کی پرانی گھڑی...

ایک عہد کا خاتمہ۔۔۔ازقلم : جلال الدین سید قادری۔۔

Image
موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لیے ایک عہد کا خاتمہ۔۔۔ ازقلم : جلال الدین سید قادری۔۔ جناب عبدالکریم تانبے اِنتقال فرما گئے۔ اِنَّا لِلّهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن سابق استاد ضلع پریشد رتناگیری، جناب عبدالکریم تانبے عرف (अ.स. तांबे जनाब) (تانبے محلہ کرجی) نے داعیِ اجل کو لبیک کہا۔ آپ عمرِ عزیز کے قریباً 90 برس مکمل کرنے کے بعد مالکِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم عبدالکریم تانبے سماج کے بزرگ، معتبر اور مثالی شخصیت کے مالک تھے۔ آپ کی زندگی کا بڑا حصہ سماجی خدمت، سیاسی جدوجہد اور رفاہِ عامہ کے کاموں میں گزرا۔ تقریباً 60 برس پر محیط آپ کے سماجی و سیاسی کریئر کو ہمیشہ شاندار خدمات کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ آپ کھاڑی پٹہ مسلم وکاس سنگھ کے بانی و فعال رکن اور ورکنگ کمیٹی ممبر رہے۔ کرجی انجمن تعلیم اور آدرش ہائی اسکول کرجی سے وابستگی کے دوران آپ کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔ اسی طرح آپ کھیڈ تعلقہ خریدی وکری سنگھ کی ورکنگ کمیٹی میں بھی سرگرم رہے۔ سیاسی میدان میں مرحوم نے کانگریس پارٹی کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی قائم رکھی۔ تع...

"پندرہ سو ویں۱۵۰۰ عید میلادالنبی ﷺ کا جلوس، راجہ باغبان اور احباب کی جانب سے دو ہزار بچوں میں کھجور، پانی اور وڑا پاؤ کی تقسیم:"

Image
"۱۵۰۰ ویں عید میلادالنبی ﷺ کا جلوس، راجہ باغبان اور احباب کی جانب سے دو ہزار بچوں میں کھجور، پانی اور وڑا پاؤ کی تقسیم:" شولاپور (نامہ نگار) – ۱۵۰۰ ویں جشنِ میلادالنبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر مجلس اتحادالمسلمین شولاپور شہر کے سیکرٹری راجہ باغبان سر اور ان کے رفقاء کی جانب سے جلوس میں شریک بچوں اور عوام کے درمیان کھجور، پانی کی بوتلیں اور وڑا پاؤ تقسیم کیے گئے۔ یہ متبرک خدمات، میلاد النبی ص کے جلوس کے موقع پر، کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے ریاستی کارگزار صدر اور سولاپور شہر کے صدر جناب حاجی فاروق بھائی شابدی نے اپنے دستِ مبارک انجام دیں۔ یہ پروگرام کی سرپرستی جناب راجہ باغبان سر ،سکریٹری ایم آئی ایم ، کی سرپرستی میں لیا گیا۔ اس موقع پر شہر کی سماجی و سیاسی شخصیات ، خصوصا" سلام بھائی شیخ، یونس تمبولی، عبداللہ کاٹگاونکر، حاجی متین باغبان، خواجہ بھائی کامبلے، محبوب کمٹھے، شریف بھائی انڈی والے، الیاس بھائی شیخ، وسیم شیخ، ایڈوکیٹ سراج شیخ، اظہر جہاگیردار، اسلم بھی پترکار شریف بھائی ، وحیدہ آپا شیخ، انیسہ آپا مغل ، نسیمہ آپا قریشی، اعجاز بھائی...

"پانگل اسکول اور جونیئر کالج کو ریاستی مثالی مدرسے کا ریاستی ایوارڈ"۔

Image
شولاپور : شولاپور میں یوم اساتذہ کے موقع پر "ایکناتھ سوابھيمانی شِکشک سینا، مہاراشٹر اسٹیٹ" کی جانب سے شہر کی تاریخی اور ممتاز تعلیمی انجمن "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کو امسال 2025 کے " مثالی مدرسے کے ریاستی" ایوارڈ سے نوازا گیا۔    ایکناتھ سوابھيمانی شِکشک سینا، مہاراشٹر اسٹیٹ کی جانب سے ہتاتماسمرتی مندر میں منعقد کیے گئے ایک شاندار جلسے میں مدرسہ ہذا کو "مثالی مدرسہ کے ریاستی اعزاز" سے نوازا گیا۔ اس جلسے میں شریک مہمانان کے دست مبارک سے اس ایوارڈ کو مدرسہ اور جونیئر کالج کی جانب سے مدرسہ ہذا کی معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگيردار، محمد علی شیخ، ذاکر شاہ پورے، اشتیاق تارانائیک، فوزیہ شیخ، فرزانہ نداف، عبدالرؤف پٹیل، خلیل پیرم پلی، شبانہ شاہ بھائی، آفرین مُلّا ، ناظمین پٹیل، عظمی استاد، جویریہ دیوان، ایمن شیخ، ہمیرا شیخ اور صبا کلیانی اوردیگر اسٹاف نے یہ اعزاز قبول کیا۔     مدرسہ ہذا کو یہ ایوارڈ تفویض کیے جانے پر مدرسہ ہذا کے طالب علموں اور اسٹاف میں خوشی کی لہر ...

معلمِ سوشل، جنید شیخ کو ریاستی آدرش شکشک ایوارڈ۔

Image
سولاپور (نامہ نگار): یومِ اساتذہ کے موقع پر، اتوار 7 ستمبر 2025 کو سویروئز کالج آف انجینئرنگ، گوجوگاؤں (تعلقہ پنڈھَرپور، ضلع سولاپور) میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر نربھَے پرتِشٹھان ٹرسٹ، ممبئی کی جانب سے سوشل اُردو ہائی اسکول کے معلمِ جلیل القدر جناب جنید عبدالقَیوم شیخ کو ریاستی آدرش شکشک و شکشک تر گناگورَو ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر بی۔ پی۔ رونگے (بانی، سویروئز کالج آف انجینئرنگ، پنڈھَرپور) نے کی۔ معزز مہمانانِ خصوصی میں پرنسپل نندکمار ساگر، پرنسپل پرساد جادھو، شریمتی بھارتی رنشور، پرنسپل ایم۔ اے۔ شیخ، حاجی اقبال باغمارو اور ودیا کرشنا مہاشیکھر (گوا) شامل تھے۔ جناب جنید شیخ نے علمِ سائنس پر اُردو زبان میں تین گراں قدر کتابیں تصنیف کی ہیں۔ ان میں سے ایک کتاب کا مسودہ قومی کونسل برائے فروغِ اُردو زبان (وزارتِ تعلیم، حکومتِ ہند) نے منظور کیا، اسی کتاب کے اعترافِ کمال پر مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو اکیڈمی، ممبئی نے انہیں بہترین ادیب ایوارڈ سے نوازا۔ اس سے قبل بھی آپ متعدد مرتبہ بہترین معلم ایوارڈ کے اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔ تصویر میں جناب...