پرنسپل صحافی عقیل خان بیاولی کو "خادمِ تعلیم و صحافت" کا خصوصی اعزاز۔۔این سی پی (ایس پی گٹ) ٹیچرز سیل کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر علمی، ادبی و صحافتی خدمات کا اعتراف۔۔
جلگاؤں (نامہ نگار) کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج کے موظف پرنسپل صحافی ادیب عقیل خان بیاولی کو این سی پی (ایس پی گٹ) ٹیچرز سیل کی جانب سے یوم اساتذہ کی مناسبت سے ان کی غیرمعمولی تعلیمی، علمی، ادبی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں "خادمِ تعلیم و صحافت" کا خصوصی اعزاز دیا گیا۔ یہ شاندار اعزاز تعلیمی، سماجی اور ادبی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر پیش کیا گیا۔اس موقع پر این سی پی (ایس پی گٹ) ٹیچرز سیل کے معزز عہدیداران جن میں بھالے راؤ پرمود پاٹل، مشتاق بہشتی، ضیاء باغبان، پنکج سوریہ ونشی، این سی پی ضلع صدر پرمود باپو راؤ پاٹل، ریاستی سیکریٹری اعجاز عبدالغفار ملک، بلاک ایجوکیشن آفسر خلیل شیخ، ناظم تعلیم وکاس پوار، اشوک لاڈ و نجاری سمیت کئی علمی، ادبی اور سیاسی شخصیات موجود تھیں۔ تمام معززین نے پرنسپل عقیل خان بیاولی کی علمی بصیرت، تدریسی جذبہ اور صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو معاشرتی ترقی کا سرمایہ قرار دیا۔صاحبِ اعزاز گزشتہ تین دہائیوں سے تدریسی میدان میں معلم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ادبی صحافتی میدان میں بھی مسلسل سرگرم عمل ہیں۔ ان کی علمی تحریریں، ادبی کالمز اور صحافتی مضامین نے تعلیمی فضا کو غنا بخشا ہے۔ اس موقع پر تمام مہمانان نے انہیں آئندہ کی مزید علمی و ادبی کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی خدمات کی تصدیق ہے بلکہ تعلیمی و صحافتی شعبے میں ان کے مثبت اثرات کی اجتماعی پذیرائی بھی ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنے گا۔
Comments
Post a Comment